PDA

View Full Version : اہل بدعت کی کتابیں خریدنے کا حکم۔


كفايت الله
18-03-11, 03:19 PM
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
ہمارے پاس ایک لائبریری ہے جس میں الحمدللہ ہم نے کافی کتابیں اکٹھا کی ہیں ، ہمیں‌ اس بات کی سخت ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ ہم اپنی اس لائبریری میں اہل بدعت کی بھی کچھ کتابیں اکٹھا کریں‌ تاکہ ، لوگوں‌ کو ان کی بدعقیدگیوں‌ سے آگاہ کیا جائے۔

لیکن بعض حضرات کا خیال ہے کہ اہل بدعت کی کتابیں خریدنے میں جوپیسہ لگا یا جائے گا وہ صدقہ جاریہ میں‌ شمار نہیں ہوگا ، اس لئے اس سلسلے میں‌ کچھ لوگ تعاون دینے سے کترا رہے ہیں ۔

جبکہ دوسری طرف کچھ لوگوں‌ کی رائے یہ ہے کہ اہل ثروت کے پاس بینک میں‌ جوسودی رقم ہے اس سے اہل بدعت کی کتابیں خرید سکتے ہیں‌۔

ایسی صورت میں سوال ہے کہ:
1: اہل بدعت کی کتابیں‌ خریدکر لائبریری میں رکھنا باعث اجراورصدقہ جاریہ ہوگا کہ نہیں؟

2: بینک کے سودی پیسوں سے اہل بدعت کی کتابیں خرید کر لائبریری میں رکھ سکتے ہیں‌ کہ نہیں ؟

رفیق طاھر
18-03-11, 09:45 PM
1- ضرور ہوگا !!!!
کیونکہ مخیر حضرات نے رقم دین کی ترویج واشاعت اور باطل کی سرکوبی کے لیے وقف کی ہے ۔ اور باطل کی سرکوبی کے لیے اہل باطل کے افکار ونظریات کا علم ضروری ہے اور یہ انکی کتب کے مطالعہ کے بغیر ممکن نہیں اسی طرح سادہ لوح عوام کو اہل باطل کا بغض باطن دکھانا بھی میدان دعوت میں ضروری ہے اور یہ کام بھی انکی کتب کے حصول اور بالاستیعاب مطالعہ کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے ۔
تو انکی کتب کی خریداری اور انکا مطالعہ دین حق کی نشرو اشاعت اور باطل کی سرکوبی کا ذریعہ ہے ۔
2- یہ سوال ہی غلط ہے !!
کیونکہ اس سوال کی بنیاد سودی رقم وصول کرنے پر ہے ۔ جبکہ سودی رقم لینا ہی شریعت میں حرام ہے ۔ جب سودی رقم کا وجود ہی ختم ہو گیا تو سوال کی جڑ خود ہی کٹ گئی ۔
خوب سمجھ لیں ۔

أبو محمد خليل المكي
17-06-11, 03:42 AM
إضافة إلى ما قاله الشيخ رفيق طاهر أقول : إن كتب أهل البدع مليئة بالشبهات ، ولذلك حذر أهل العلم منها ، ولكن الحاجة إلى دحض هذه الشبه توجب شرائها ، لذا لا بد من مراعاة الآتي :

1 ـ نوعية الكتب التي يشتريها طاالب العلم ، فليس كل كتاب بدعة قد يحتاج طالب العلم شراءه ، ويصرف عليه ماله وإنما ما كان عمدة عند أهل البدع ، ويحتجون به ، فلا بد من استشارة أهل العلم عند شراء أمثال هذه الكتب ، فشراء كتب أهل الحق أولى من ذلك .

2 ـ قبل قراءة هذه الكتب لا بد من التحصن بمنهج أهل الحق والسلف الصالح ، ومعرفة منهج أهل السنة والجماعة ، والتبحر في كتبهم ، فإن الشبهة إذا وردت على القلب ، وام يعرف طالب العلم الحق فيها ، أو كان الردعلى هذه الشبهة غير مقنع ، استقرت هذه الشبهة في النفس ، وتمكنت من القارئ ، فهنا حصل الخلل .
3 ـ تعلم علوم الآلة التي يحتاج الناظر في كتب أهل البدع ، كعلم النحو والصرف والبلاغة والمنطق وغير ذلك .
وفق الله الجميع

كفايت الله
17-06-11, 03:59 PM
شكرا علي الاضافة والإيضاح ، جزاكم الله خيرا ونفع بكم