PDA

View Full Version : حج مبرور کسے کہتے ہیں؟


عُكاشة
02-12-07, 09:31 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم !
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ بزرگ رب کا قصد ہے،عظیم ذات كى جانب ارادہ ہے،نیت کی صفائی ہے، مقصد کی سلامتی ہے،تصور کی وضاحت ہے اوراللہ عزوجّل کے لیے عمل کو خالص کرنا
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ جلال نفقہ ہے،لڑائی جھگڑوں سے دوررہنا،حقوق ادا کرنا،نافرمانی کوترک کرنا،بے کاروعبث کاموں سے بالاترہونا،شہوانی گفتگو چھوڑنا،ادب كو لازم پكڑنا،حسن اخلاق مظاہرہ کا مظاہرہ کرنا،نظام کی پابندی کرنا
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ اس میں اتباع کا جمال ہے،اقتدار کی چمک ہے،سنت كى پیروی ہے،پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اخز کرنا ہے،آپکی مخالفت سے دوررہنا اوربدعت سے پزہیزکرنا ہے-
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی سے گِڑگِڑا کردعا كرنا اور خوب اُمبد ركهنا ،بكثرت ذِکرکرنا،
وحی اورقرآن میں غوروفکرکرنا اورنمازقائم کرنا ہے-
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ مظالم (جان ومال و آبروكے حقوق ) كو واپس کرنا،اچھے کام کرنا اورامانتوں کو ادا کرنا
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ گناہوں سے توبہ کرنا،معصیت پرنادم ہونا،غلطیوں پررونا اورانھیں مکمل طور سے چھوڑنے کا عزم کرنا-
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ نفسوں كو خواہشات كى پيروى سے روكنا ,اعضاءو جوارح كو گناہ سے دور ركهنا اور بدكلامى زبان كو محفوظ ركهنا هے-
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ شعائر كى تعظيم كرنا,زمان و مكان كا احترام كرنا,بلند اقدار كى حفاظت كرنا اور لوگوں كے ساته احسان كرنا
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ رب كى خوشنودى هے،گناہوں کی معافی ھے،درجات کی بلندی ہے،برائیوں كو مٹانا اورجنُت کی طرف ایک راہ ہے-

جو شہوانی باتوں اورفسق وفجورسے بچا تو اس دن کی طرح ہوکرلوٹے گا جس دن اس کی ماں نے اسکو جنم دیا تھا-

رفی
02-12-07, 09:42 AM
جزاک اللہ خیر!

بہت عمدہ موضوع چُنا ہے۔

ateequr rahman
04-12-07, 05:21 AM
جزاک اللہ خیر جناب عکاشہ صاحب آپ نے موقع کی منا سبت سے بھت عمدہ مضمون لکھا ھے

زخمی
04-12-07, 07:11 AM
جزاک اللہ خیر

سید ملازم
09-12-09, 07:49 PM
ماشااللہ آپ نےبھت عمدہ وظاحت کی برکت والے حج کی جزاک اللہ خیر

dani
13-11-10, 09:13 AM
جزاک اللہ خیرا بہت زبردست

ume soban
02-10-12, 03:01 PM
جزاک اللہ خیر!

ام محمد
03-10-12, 07:57 AM
اللہ تعالی ہمیں بھی حج مبرور نصیب فرمائےآمین یارب العالمین

ishauq
10-10-12, 05:52 PM
جزاک اللہ خیر!

dani
24-10-12, 03:28 PM
اللہ تعالی ہمیں بھی حج مبرور نصیب فرمائےآمین یارب العالمین

آمین