PDA

View Full Version : فقہ و حدیث (ایک جائزہ)


منہج سلف
14-01-08, 02:33 PM
السلام علیکم!
آج میں آپ کے سامنے ایک سلسلہ شروع کرتا ہوں جس کا عنوان ہے "فقہ حنفیہ بمقابلہ حدیث نبوی ۖ"۔
اس میں مکمل 100 فقہی مسائل بمقابلہ 100 حدیث نبوی ۖ درج ہیں اور آج آپ کے سامنے ہیں۔
میں ان مسائل کو ایک ایک کرکے ہر روز پیش کروں گا۔ ان شاءاللہ
یہ مسائل ایک کتاب کی شکل میں ترتیب دیے گئے ہیں اور اس کتاب کے مصنف: معروف عالم دین شیخ العرب و عجم، محدث عصر علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی السندھی رحم اللہ علیہ ہیں۔
تو لیجیے جناب اب آپ کے سامنے ہے پہلا مسئلا فقہ حنفیہ اور اس کا رد حدیث نبوی ۖ۔
امید ہے یہ سلسلہ آپ کو پسند آئے گا۔ ان شاءاللہ
والسلا م علیکم

1/ { حدیث نبویۖ}

" عن ابی قلابہ عن انس من السنۃ اذا تزوج الرجال البکر علی اثیب اقام عندھا سبعا و قسم و اذا تزوج الثیب اقام عندھا ثلاثا ثم قسم قال ابو قلابہ ولو شئت لقت ان انسارفعھ الی النبی ۖ"۔
( نبی پاک ۖ کی سنت یہ ہے کہ دوسری شادی کرنے والا دلہن کے پاس، اگر کنواری ہو تو سات دن قیام کریگا اور اگر وہ بیوہ ہے تو تین دن- پھر دونوں کے لیے باری مقرر کرے گا)
تخریج: صحیح بخاری ج 2، کتاب النکاح، باب اذا تزوج الثیب علی البکر صفحہ 785 رقم الحدیث 5214۔


{ فقہ حنفی}

"والقدیمہ والجدیدہ سواء"

( یعنی اس کے بارے میں پہلی اور دوسری بیوی تقسیم کے اعتبار سے برابر ہے)
ھدایۃ اولین ج2، کتاب النکاح، باب القسم، صفحہ: 349

اس سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ فقہ حنفیہ اور حدیث نبویۖ میں کتنا تضاد موجود ہے۔

منہج سلف
16-01-08, 01:39 PM
2/ { حدیث نبویۖ}

" عن جابر ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال ذکواۃ الجنین ذکواۃ امھ"
( سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مادہ جانور کو ذبح کرنے سے اس کے پیٹ میں موجود بچہ بھی ذبح ہوجاتا ہے)
تخریج: ابوداؤد ج2، کتاب الضحایا، باب ما جاء فی ذکواۃالجنین، صفحہ: 34-35۔


{فقہ حنفی}

"ومن نحر ناقط او ذبح بقرۃ فوجد فی بطنھا جنینا میتا لم یوکل اشعر اولم یشعر"
( یعنی جس نے اونٹنی نحر کی یا گئے ذبح کی، اور اس کے پاٹ میں مرا ہوا بچہ پایا تو وہ بچہ کھانے میں استعمال نہیں کیا جاسکتا)۔
ھدایھ آخرین ج4، کتاب الذبائح، صفحہ: 440

مون لائیٹ آفریدی
17-01-08, 10:37 AM
ا یعنی اس کے بارے میں پہلی اور دوسری بیوی تقسیم کے اعتبار سے برابر ہے) [/
"]ھدایۃ اولین ج2، کتاب النکاح، باب القسم، صفحہ: ۔
بھائی صاحب مندرجہ بالا ترجمہ ناکافی اور غیر واضح ہے ......
اس کا مطلب تو یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان بیان کردہ د نوں کے بعد پہلی اور دوسری بیوی تقسیم کے اعتبار سے برابر ہیں.

Abu Abdullah
17-01-08, 11:10 AM
السلام علیکم!

Slave of Allah
بھای اچھا سلسلہ شروع کیا ہے اللہ جزائے خیر دے آمین۔

اس سلسلہ کو مکمل کریں اور ہو سکے تو سکین کر کے پی ڈی یف فایل اپ لوڈ کرکے لنک پروایڈ کر دیں۔ امید ہے آپ اس طرف جلدی قدم اٹھایینگے۔

ابو عبداللہ

منہج سلف
17-01-08, 01:38 PM
بھائی صاحب مندرجہ بالا ترجمہ ناکافی اور غیر واضح ہے ......
اس کا مطلب تو یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان بیان کردہ د نوں کے بعد پہلی اور دوسری بیوی تقسیم کے اعتبار سے برابر ہیں.

السلام علیکم بھائی!
میرے کم علم خیال کے مطابق اس کا مطلب وہ نہیں جو آ پ لے رہے ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ شادی کے وقت جو دنوں کی تعداد کنواری اور بیوہ دلہن کے لیے مقرر کی گئی ہے نبی پاک ۖ کی طرف سے تو فقہ حنفی میں یہ تعداد مختلف نہیں بلکہ برابر ہے یعنی کنواری اور بیوہ کے ہاں قیام 7 دن ہے نہ کہ صرف بیوہ کے ہاں 3 دن اور کنواریکے ہاں 7 دن۔
تو اس سلسلہ میں فقہ اور حدیث میں تضاد ہے۔
باقی اللہ کو اور اس کے بعد اہل علم کو پتہ۔
والسلام علیکم

منہج سلف
17-01-08, 01:40 PM
السلام علیکم!

Slave of Allah
بھای اچھا سلسلہ شروع کیا ہے اللہ جزائے خیر دے آمین۔

اس سلسلہ کو مکمل کریں اور ہو سکے تو سکین کر کے پی ڈی یف فایل اپ لوڈ کرکے لنک پروایڈ کر دیں۔ امید ہے آپ اس طرف جلدی قدم اٹھایینگے۔

ابو عبداللہ

ابو عبداللہ بھائی!
بہت بہت شکریہ پسند کرنے کا۔
ویسے یہ کتاب پی ڈی ایف میں موجود ہے کہ نہیں مجھے نہیں پتہ مگر پی ڈی ایف میں کنورٹ ہوسکتی ہے اس کے لیے ذرا صبر سے کام لیں میرا بھائی امتحان میں بزی ہے اس کے امتحان پورے ہوں تو وہ اس کتاب کو پی ڈی ایف میں کنورٹ کرکے ویب سائيٹ پر ڈال دے گا اور میں آپ کو آگاہ کردوں گا۔
تب تک میرے اس یونی کوڈ سے مدد لے سکتے ہیں۔
والسلام علیکم

منہج سلف
17-01-08, 01:59 PM
3/ { حدیث نبویۖ}

" عن جابر ان النبیۖ نھی یوم خیبر عن لحوم الحمر الاھلیۃ واذن فی لحوم الخیل"
( سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر والے دن پاتو گدھوں کا گوشت کھانے سے روک دیا اور گھوڑے کا گوشت کھانے کی اجازت دی)
تخریج: صححیح البخاری ج 2، کتاب المغازی، باب غزوۃ الخیبر، صفحہ: 606- کتاب الذبائح والصید، باب لحوم الخیل، صفحہ: 829

{فقہ حنفیہ}

" ویکرہ لحم الفرس عند ابی حنیفہ"
(یعنی امام ابو حنیفہ کے نزدیک گھوڑے کا گوشت مکروہ ہے)
ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الذبائح، صفحہ:441 ]

مون لائیٹ آفریدی
17-01-08, 02:46 PM
ازراہ حصول علم میں ایک بات پوچھوں گا وہ یہ کہ اس وقت سے لے کر آج تک کسی نہ گھوڑا ذبح نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی اس کو کھاتا ہے .....................کیوں ؟

منہج سلف
18-01-08, 12:12 PM
ازراہ حصول علم میں ایک بات پوچھوں گا وہ یہ کہ اس وقت سے لے کر آج تک کسی نہ گھوڑا ذبح نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی اس کو کھاتا ہے .....................کیوں ؟

السلام علیکم بھائی!
میں کوئی عالم تو ہوں نہیں کہ فقہی مسائل کا جواب دے سکوں:00006:
مگر آپ یہ دیکھیں کہ حالات کیا اجازت دیتے ہیں۔
ویسے تو سور کھانا، مرا ہوا گوشت کھانا اور خون پینا بھی تو حلال ہے مگر حالات کی بنیاد پر۔
اس زمانے میں لوگ پالتو گدھے کھاتے تھے پھر گھوڑوں کے کھانے کی اجازت آگئی۔
مگر جب حالات ایسے ہوں تو آپ گھوڑے بھی کھاسکتے ہیں مگر یہ کہیں بھی نہیں لکھا کہ گھوڑا کھانا مکروہ ہے۔
ایک اور مثال لیں لونڈی خریدنا اور اس کے ساتھ بغیر نکاح کے ہمبستری کرنا اسلام میں جائز ہے مگر اب حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ اپنے ملک میں کوئی غلام خریدیں۔
ہاں کچھ عرب ممالک میں غلام کی خریداری ہے تو آپ وہاں سے لوندی خرید کر اس کے ساتھ ہمبستری کرسکتے ہیں، اس کی آپ کو اجازت ہے مگر جب یہ کہا جائے کہ لونڈی ک ےساتھ بغیر نکاح کے ہمبستری کرنا مکروہ ہے تو یہ کہنا نامناسب ہے بھائی۔
کچھ چيزيں حالات کے مطابق استعمال ہوتی ہیں مگر اس کی اجازت ہے، جب کہیں بھی حالات ایسے آئیں تو آپ وہ جیزيں استعمال کرسکتے ہیں۔
باقی جو اللہ کو پتہ مگر گھوڑا کھانا نبی پاکۖ کے فرمان کے مطابق اسلام میں جائز ہے نہ کہ مکروہ۔
والسلام علیکم

منہج سلف
18-01-08, 12:15 PM
4/ {حدیث نبویۖ}

" عن عائشہ رضی اللہ عنہا قالت قال رسول اللہ صلی اللہ علہ وسلم من مات و علیہ صیام صام عنہ والیھ"
( سیدہ عائشہ رصی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مرنے والے پر اگر روزوں کی قضا ہو تو وہ قضا اس کے وارث اس کی طرف سے پوری کریں گے)
تخریج: صحیح البخاری ج 1، کتاب الصوم، باب من مات وعلیہ صوم، صفحہ: 262-263، رقم الحدیث 1147۔

{فقہ حنفی}

"من مات وعلیہ قضاء رمضان فاوصی بھ اطعم عنہ ملیھ لکل نصف صاع من براومن تمر اوشعیر ولا یصوم عنہ الولی"
( یعنی مرنے والے پر اگر رمضان کے روزوں کی قضا ہو اور وہ ان کے بارے میں وصیت کرجائے تو اس کے وارث اس کی طرف سے روزے تو نہیں رکھ سکتے ، البتہ ہر دن گندم یا کھجور یا جو کا آدھا صاع میت کی طرف سے (مسکینوں کو ) کھلا سکتے ہیں)

ھدایۃاولین ج1، کتاب صوم، باب ما یو جب القضاء والکفارۃ، صفحہ: 222-223۔

منہج سلف
21-01-08, 06:57 PM
5/ {حدیث نبویۖ}

عن ام الفضل رضی اللہ عنہ قالت ان النبی صلی اللہ علیہ مسلم وقال لا تحرم الرضعۃ او الرضعتان
( سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ نبی ۖ نے فرمایا: ایک چسکی یا دو چسکیوں سے حرمت ثابت نہیں ہوتی)
تخریج: مسلم ج 1، کتاب الرضاع، باب فی المصۃ والمصتان، صفحہ: 469، رقم الحدیث: 3593


{فقہ حنفی}

"قلیل الرضاع و کثیرہ سواء اذا حصل فی مدۃالرضاع یتعلق بھ التحریم"
( دودھ تھوڑا ہو یا زیادہ، جب رضاعت کی مدت میں ہو تو اس سے حرمت ثابت ہوجاتی ہے)
ھدایۃ اولین ج 2، کتاب الرضاع، صفحہ: 350

ابن عمر
21-01-08, 10:45 PM
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منہج سلف
23-01-08, 04:19 PM
6/ {حدیث نبویۖ}

" عن عائشہ عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال لا تقطع ید السارق الا فی بربع دینار فصا عدا"
( سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ چور کا ہاتھ دینار کے چوتھے حصے "تین درھم" کے برابر چوری کرنے یا اس سے زیادہ کی چوری کرنے کی وجہ سے کاٹا جائے گا)
تخریج: صحیح بخاری ج 2، کتاب الحدود، باب قول اللہ والسارق والسارقۃ فاقطعوا ایدیھما، صفحہ: 1003،1004، رقم الحدیث 4790


{فقہ حنفیہ}

" واذا سرق العاقل البالغ عشرۃ دراھم او ما یبلغ قیمۃ عشرۃ دراھم مضروبۃ من حرز لا شبھۃ فیھ و جب علیہ القطع"
( جب عاقل اور بالغ 10 درھموں کی چوری کرے گا یا ایسی چيز کی چوری کرے گا جس کی قیمت 10 درھم ہے ، تو اس کا ہاتھ کاٹنا واجب ہے)
ھدایۃ اولین ج 2، کتاب السرقۃ، صفحہ: 537

منہج سلف
25-01-08, 02:02 PM
7/ {حدیث نبویۖ}

" عن جابر ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال من اعطی فی صداق امراتھ ملاکفیھ سویقا او تمرا فقد استحل"
( سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ جس نے اپنی بیوی کو حق مہر میں ستو یا کھجور کی دونوں ہتھیلیاں بھر کے دیں تو اس نے اس کو حلال کردیا"
تخریج: ابوداؤد ج 1، کتاب النکاح، باب قلۃ المھر، صفحہ: 294 رقم الحدیث 2110


{فقہ حنفیہ}

" واقل المھر عشرۃ دراھم۔۔۔۔ ولم سمّی اقل من عشرۃ فلھا العشر عندنا"
( حق مہر کم سے کم 10 درہم ہے۔۔۔۔ اور اگر کسی نے دس درہم سے کم حق مہر مقرر کیا تو ہمارے مذھب کے مطابق وہ حق مہر دس درہم ہی ہوگا)
ھدایۃ اولین ج 2، کتاب النکاح، باب المہر، صفحہ: 324

منہج سلف
29-01-08, 12:48 PM
8/ {حدیث نبویۖ}

" عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لا یرجع احد فی ھبتہ الا والد عن ولدہ"
(سیدنا عبداللہ ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ کوئی بھی شخض ہبہ کی ہوئی چيز واپس نہیں لے سکتا، مگر والد اپنے بیٹے سے (واپس لے سکتا ہے)۔
تخریج: نسائی ج 2، کتاب الھبۃ ، باب رجوع الوالد فیما یعطی ولدہ، ص: 136
{فقہ حنفیہ}

" اذا وھب الھبۃ لا جنبی فلھ الرجوع منھا بخلاف ھبۃ الوالد لولدہ"
(جب ایک آدمی کوئی چيز کسی کو ہبہ کرتا ہے تو وہ واپس لے سکتا ہے مگر والد بیٹے سے نہیں لے سکتا)
ھدایۃ آخرین ج 3، کتاب الھبۃ، باب ما یصع رجوعہ وما لا یصح، ص: 289

منہج سلف
29-01-08, 12:51 PM
9/{حدیث نبوی}

" عن زید بن خالد رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علہ وسلم (فی ضالۃ الابل) مالک ولھا معھا سقاءھا و حذائھا ترد الماء وتاکل الشجر حتی یلقاھا ربھا"
( سیدنا زید بن خالد سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے "گم شدہ اونٹ" کے بارے میں فرمایا کہ وہ پانی پیتا رہے، گھاس کھاتا رہے گا، یہاں تک کہ مالک اسے پالے گا)
تخریج: مسلم ج 2، کتاب اللقطۃ،ص: 78، رقم الحدیث: 1722

{فقہ حنفیہ}

" ویجوز التقاط فی الشاۃ والبقرۃ والبعیر"
( گم شدہ بکری گائے، اونٹ لے لینا جائز ہے)
ھدایۃ الاولین ج 2، کتاب اللقطۃ، صفحہ: 615

منہج سلف
29-01-08, 01:12 PM
10/ {حدیث نبویۖ}

رسول اللہ ۖ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد ان کو غسل دینے کے ذکر میں ہے کہ:
" فضفرنا شعرھا ثلاثۃ القرون فالقینا خلفھا"
(یعنی ہم نے اس کے بالوں کی تین چوٹیان بناکر پیچھے کی طرف ڈال دیں)
مسلم ج 1، کتاب الجنائز، باب فی مشط شعر النساء ثلاثۃ قرون، صفحہ: 304

{فقہ حنفیہ}

" یجعل شعرھا ضفرتین علی ضدرھا"
( عورت " میّت" کے بالوں کی دو چوٹیاں بناکر سینے کی طرف ڈال دی جائيں گی)
ھدایۃ الاولین ج 1، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز فصل التکفین، صفحۃ: 179

منہج سلف
15-02-08, 01:43 PM
السلام علیکم!
جیسا کہ میں ان ٹاپک پر سے کافی دنوں سے غیر حاضر رہا جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دوسرے سیکشنس پر بھی لکھنا ہوتا ہے اور وقت کی کمی ہے اس لیے میں نے یہ سوچا ہے کہ اوپر ہر حدیث کو میں پہلے عربی متن میں لکھتا ہوں پھر اس کی معنی رکھتا ہوں تو آج سے میں نے یہ کام کیا ہےکہ عربی متن کو حذف کرکے صرف اردو معنی اور اسکی تخریج سب کے سامنے لاؤں گا اس سے میرا وقت بھی بچ جائے گا اور میں وہ وقت کہیں اور لکھ کر آپ تک علم پہنچانے کی کوشش کروں گا اور آپ اس سلسہ سے بھی مستنفید ہوسکیں گے۔ ان شاءاللہ
تو شروع کریتے ہیں بقہ سلسہ کی طرف:
نوٹ: ویسے بھی اپنی غیر حاضری کو مدء نظر رکھ کر اور آپ کی علمی پیاس بھجانے کے لیے میں آج 10 حدیثیں پیش کررہا ہوں۔۔۔۔ان شاءاللہ

منہج سلف
15-02-08, 01:47 PM
11/{حدیث نبویۖ}

"سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے نماز استسقاء کے لیے لوگوں کے ساتھ عید گاھ کے طرف نکلے جہاں آپ ۖ نے دو رکعت نماز پڑھائیں جس میں جہری قراۃ فرمائی پھر قبلے کی طرف رخ کیا اپنے ہاتھوں کو اٹھایا اور چادر کو پلٹا- "
( صحیح البخاری ج 1، کتاب الاستسقاء،باب کیف حول النبی ۖ ظھرہ الی الناس، ص:1399

{فقہ حنفیہ}

"ابو حنیفہ فرماتے ہیں کہ استسقاء میں جماعت کے ساتھ نماز مسنون نہیں ہے، ہاں اگر لوگ اکیلے نماز پڑھ لیں تو جائز ہے-"
(ھدایۃ اولین ج 1، کتاب الصلواۃ، باب الاستسقاء،ص:176)

منہج سلف
15-02-08, 01:49 PM
12/{حدیث نبویۖ}

" سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کے دن جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تم میں سے کوئی ایک آئے تو اسے چاہیے کہ 2 رکعتیں مختصر پڑھ لے-"
(صحیح مسلم ج 1، کتاب الجمعۃ، باب من دخل المسجد والامام یخطب او خرج للخطبہ فلیصل رکعتین ولیتجوز فیھما، ص:287)

{فقہ حنفیہ}

" جمعہ کے دن جب امام جمعہ نماز کے لیے نکلے تو لوگوں کو نماز اور کلام ترک کردینا چاہیے-"
( ھدایۃ اولین ج 1، کتاب الصلواۃ، باب الجمعہ، ص:171)

منہج سلف
15-02-08, 01:53 PM
13/{حدیث نبویۖ}

"سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کے رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ ایک رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں جب صبح ہوجانے کا اندیشہ ہوتو تو ایک رکعت نماز پڑھ لے (یہ ایک رکعت) اس کی پوری نماز کے لیے وتر ہوجائے گی۔"
( صحیح البخاری ج 1، ابواب الوتر، باب ماجاء فی الوتر، ص: 135)

{فقہ حنفیہ}

" وتر تین رکعتیں ہی ہے"
(ھدایۃ اولین ج 1، کتاب الصلواۃ، باب صلواۃ الوتر، ص: 144)

منہج سلف
15-02-08, 01:57 PM
14/{حدیث نبویۖ}

" سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہےکہ رسول اللہۖ کے دور میں جب سورج گرھن ہوا تھا تو آپۖ نے منادی کراکے دو رکعتیں نماز پرھائی- ہر ایک رکعت میں دو دو رکوع کیے۔"
(صحیح البخاری ج 1، ابواب الکسوف، باب الجھر بالقرائۃ فی الکسوف، ص:145)

{فقہ حنفیہ}

" جب سورج گرھن ہوجائے تو امام لوگوں کو عام نفلی نماز کی طرح دو رکعتیں پڑھائے ہر رکعت میں ایک رکوع کرے"
(ھدایۃ اولین ج 1، کتاب الصلواۃ، باب صلواۃ الکسوف، ص: 175)

منہج سلف
15-02-08, 02:00 PM
15/{حدیث نبویۖ}

"سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے فرمایا کہ دانے اور کھجور جب تک 5 وسق تک نہیں پہنچ جائے تب تک ان میں زکواۃ نہیں۔"
(سنن نسائی، کتاب الزکواۃ، باب زکواۃ الحبوب، ص:344)

{فقہ حنفیہ}

" امام ابو حنیفہ نے فرمایا سر کنڈے اور گھاس کے علاوہ زمین کی ہر پیداوار پر وہ کم ہو یا زیادہ زکواۃ ہے۔"
(ھدایۃ اولین ج 1، کتاب الزکواۃ، باب زکواۃ الزروع والثمار،ص:201)

منہج سلف
15-02-08, 02:03 PM
16/{حدیث نبویۖ}
" سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ّ کودیکھا کہ جب آپ ۖ تاک رکعت میں ہوتے تو سیدھے بیٹھ جانے کے بعد کھڑے ہوتے- یعنی پہلی اور تیسری رکعت کے بعد سیدھے ہوکر بیٹھتے پھر دوسری اور چوتھی رکعت کیلیے کھڑے ہوتے۔"
( صحیح البخاری ج 1، کتاب الاذان، باب من استوی قاعدا فی وتر من صلواۃ ثم نھض، ص:113)

{فقہ حنفیہ}

" اور اپنے پاؤں پر سیدھا کھڑا ہوجائے نہ بیٹھے اور نہ اپنے ہاتھ زمین پر ٹیکے۔"
(ھدایۃ اولین ج 1، کتاب الصلواۃ، باب صفۃ الصلوات، ص:110)

منہج سلف
15-02-08, 02:06 PM
17/{حدیث نبویۖ}

" سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ خود رسول اللہۖ نے انہیں ترجیع والی (دوہری) اذان سکھلائی۔"
[نوٹ: اذان میں شہادتین کے کلمات پہلے دو دو مرتبہ دھیمی آواز سے کہنا پھر دو دو مرتبہ بلند آواز سے کہنا ترجیع کہلاتا ہے]
(سنن ابی داؤد، کتاب الصلواۃ، باب کیف الاذان ج 1، ص:80)

{فقہ حنفیہ}

" اذان 5 نمازوں اور جمعہ کیلے سنت ہے اور اس میں ترجیع (دوہری) نہیں ہے"
( ھدایۃ اولین ج 1، کتاب الصلواۃ، باب الاذان، ص: 87)

منہج سلف
15-02-08, 02:08 PM
18/{حدیث نبویۖ}

" سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ۖ نے وضو کرتے وقت اپنی پیشانی، پگڑی، موزوں پر مسح کیا"
( صحیح مسلم ج 1، کتاب الطھارۃ، باب مسح علی الخفین، ص: 134)

{فقہ حنفی}

" پگڑی پر مسح کرنا جائز نہیں ہے"
( ھدایۃ اولین، کتاب الطھارۃ، باب المسح علی الحفین، ص:61)

منہج سلف
15-02-08, 02:11 PM
19/{حدیث نبویۖ}

" سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ۖ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر مارا پھر ان دونوں میں پھونکا، پھر ان ٹونوں کے ذریعے اپنے چہرے اور دونوں ہتھیلیوں پر مسح کیا۔"
( صحیح مسلم ج 1، کتاب حیض، باب التیمم، ص:161)

{فقہ حنفیہ}

" تیمم کے دو ضربیں ہیں (یعنی اپنے ہاتھوں کو زمین دوبار مارنا) ایک بار چہرے پر مسح کرنے کے لیے اور دوسری بار دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک کیلیے۔"
( ھدایۃ اولین ج 1، کتاب الطھارۃ، باب التیمم،ص:50)

منہج سلف
15-02-08, 02:13 PM
20/{حدیث نبویۖ}

" سیدناعبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے دو مرتبہ فرمایا " مغرب سے پہلے دو رکعتیں پرھا کرو تیسری بار فرمایا جس کا دل چاہے: یہ اس لیے فرمایا کہ کہیں لوگ اسے سنت (موکدہ) نہ بنالیں۔"
( صحیح البخاری ج 1، کتاب التھجد، باب الصلواۃ قبل المغرب، ص: 157)

{فقہ حنفیہ}

" سورج کےغروب ہوجانے کے بعد فرض نماز سے پہلے نفلی نماز نہیں پڑھی جاسکتی۔"
( ھدایۃ اولین ج 1، کتاب الصلواۃ، باب المواقیت فصل فی الاوقات التی تکرہ فیھا الصلاۃ، ص:86)

رحیق
16-02-08, 01:00 AM
اسلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ
ماشاءاللہ عتیق بھائی تسی چھا گئے او۔۔۔یار کمال کا تھریڈ شروع کیا ہے۔۔۔امید ہے کہ انشاءاللہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔۔جزاک اللہ خیر بھائی۔۔۔اس سلسلے کو ضرور پورا کیجئے گا۔۔۔

منہج سلف
16-02-08, 01:30 PM
ان شاءاللہ بھائی!
آپ سب کی دعائيں ہونگی تو اللہ کے حکم سے یہ سلسہ پايہ تکمیل تک پہنچے گا۔ ان شاءاللہ
والسلام علیکم

Abu Abdullah
17-02-08, 04:09 PM
اسلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ

امید ہے سلسلہ جاری رہیگا۔

جذاک اللہ خیر

منہج سلف
26-03-08, 04:16 PM
اسلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ

امید ہے سلسلہ جاری رہیگا۔

جذاک اللہ خیر

ان شاءاللہ تعالی

منہج سلف
26-03-08, 04:19 PM
21/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا ابو ھریرہ رض سے روایت ہے کہ جس دن نجاشی کا انتقال ہوگیا تو رسول اللہ ۖ نے ان کی موت کی خبر سنائی اور عید گاھ کی طرف نکلے، صفیں بنائی گئيں اور آپۖ نے چار تکبیرات کہیں۔
(بخاری کتاب الجنائز، باب التکبیر علی الجنازۃ اربعا،ص 178)

{فقہ حنفی}

غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا صحیح نہیں ہے۔
(الدرالمختار، باب صلواۃ الجنائز ج2 ص 209)

منہج سلف
26-03-08, 04:20 PM
22/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا بلال رض کو حکم دیا گیا تھا کہ اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ کہیں۔
(بخاری ج1، کتاب الاذان، باب الاذان مثنی مثنی، ص 85)

{فقہ حنفی}

اقامت اذان ہی کی طرح ہے یہ فرق ہے کہ اقامت میں "حی علی الفلاح" کے بعد دو مرتبہ "قد قامت الصلاۃ" کہتے ہیں۔
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ باب الاذان، ص 87)

منہج سلف
26-03-08, 04:22 PM
23/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا انس رض سے روایت ہے کہ نبیۖ سے شراب کے بارے میں پوچھا گیا کہ اس سے سرکہ بنایا جاسکتا ہے؟ آپۖ نے اس سے منع فرمایا-
(مسلم ج2، کتاب الاشربہ، باب تحریم تخلیل الخمر الخ، ص 163)

{فقہ حنفی}

شراب کا سرکہ بنایا جاسکتا ہے، برابر ہے وہ سرکہ نفس شراب سے بنايا جائے یا اس کی کوئی چيز ڈال کر سرکہ بنایا جائے اس میں کراہیت نہیں۔
(ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الاشربہ، ص 499)

منہج سلف
26-03-08, 04:24 PM
24 {حدیث نبویۖ}

جب تم میں سے کسی کی بیوی مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت طلب کرے بو اسے منع نہ کرو۔
( مسلم کتاب الصلواۃ، باب خروج النساء الی المساجد رقم الحدیث 183)

{فقہ حنفی}

عورتوں کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کیلیے مسجد جانا مکروہ ہے- مگر بوڑھی عورت فجر، مغرب اور عشاء پڑھنے کے لیے جائے تو کوئی حرج نہیں-
( ھدایۃ اولیں ج1، کتاب الصلواۃ، باب الامامۃ، ص 126)

منہج سلف
26-03-08, 04:25 PM
25/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا ابن عباس رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے میری امت سے خطا بھول اور وہ کام جو اس سے زبردستی کروایا گیا ہو معاف کردیے ہیں۔
(سنن ابن ماجہ، کتاب الطلاق، باب الطلاق مکروہ والناسی، رقم الحدیث 2043-2045)

{فقہ حنفی}

جس نے دوراں نماز جان بوجھ کر یا بھول کر بات جیۃ کرلی، اس کی نماز باطل ہے۔
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب ما یفسد الصلواۃ، ص 134)

منہج سلف
26-03-08, 04:27 PM
26/ {حدیث نبویۖ)

سیدنا سمرہ بن جندب رض سے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے فرمایا کہ جس نے اپنے غلام کو قتل کیا، ہم اس کو قتل کریں گے اور جس نے اپنے غلام کا کوئی عضو کاٹا، ہم اس کا عضو کاٹیں گے۔
(ترمذی ج1، ابواب الدیات، باب ماجاء فی الرجل یقتل عبدہ، ص 169)

{فقہ حنفی}

کسی آدمی کو اس کے غلام کے بدلے قتل نہیں کایا جائے گا-
(ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الجنایات، باب مایم جب القصاص، ص 563)

منہج سلف
26-03-08, 04:29 PM
27/ (حدیث نبویۖ)

سیدنا ابو مسعود انصاری رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے کتے کی قیمت اور زنا کی اجرت اور نجومی کا منہ میٹھا کرانے سے منع فرمایا-
(بخاری ج1، کتاب البیوع، باب ثمن الکلب، ص 298)

(فقہ حنفی)

کتے، چیتے، اور دوسرے درندوں کی تجارت کرنا جائز ہے۔
( ھدایۃ آخرین ج3، کتاب البیوع مسائل منشورۃ ص101)

منہج سلف
26-03-08, 04:30 PM
28/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا ابو سلمہ بن عبدالرحمان رض سے روایت ہے کہ جب سیدنا سعد بن ابی وقاص رض کا انتقال ہوگیا تو عائشہ رض نے کہا اس "کی میت" کو مسجد میں لے آؤ، تاکہ میں بھی اس کی جنازہ پڑھ سکوں- تس ان کی اس بات کا انکار کیا گیا، تب انہوں نے کہا اللہ کی قسم! رسول اللہۖ نے بیضاء کے دونوں بیٹوں سہیل اور اس کے بھائی کی نمازجنازہ مسجد میں پڑھائی تھی-
(مسلم ج1، کتاب الجنائز، فصل فی جواز الصلواۃ علی المیت فی المسجد، ص 313)

{فقہ حنفی}

میت پر مسجد میں نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی۔
( ھدايت اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب الجنائز فصل فی الصلواۃ کلی المیت، ص 170)

منہج سلف
26-03-08, 04:32 PM
29/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا علی رص سے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے فرمایا کہ کافر کے عوض مسلمان کو قتل نہیں کیا جائے گا۔
(ابوداؤد ج2، کتاب الدیات، باب ایقاد المسلم من الکافر، ص175)

{فقہ حنفی}

مسلمانوں اور ذمی کافر کی دیت برابر ہے۔
(ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الدیات، ص 562)

منہج سلف
26-03-08, 04:33 PM
30/ {حدیث نبویۖ}

سیدہ امہ عطیہ رض سے روایت ہےکہ رسول اللہۖ نے ہم عورتوں کو بھی نماز عید پڑھنے کے لیے عید گاھ کی طرف جانے کا حکم دیا جب کہ حائضہ عورتوں کے لیے یہ حکم تھا کہ عید گاھ سے دور رہ کر مسلمانوں کی دعائوں میں شریک رہیں۔
(بخاری ج1، فی کتاب الصلاۃ، باب وجوب الصلاۃ فی التیاب رقم الحدیث 351، ص 51)

{فقہ حنفی}

عورتوں کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کیلیے مسجد جانا مکروہ ہے-
( ھدایۃ اولیں ج1، کتاب الصلواۃ، باب الامامۃ، ص 126)

منہج سلف
29-03-08, 01:56 PM
31/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا انس رض سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک بچی کا سر دو پتھروں کے درمیان کچل دیا تو اس بچی کو کہا گیا، تیرا یا حال کس نے کیا، کیا فلاں نے؟ یہاں تک کہ یہودی کا نام لیا گیا، تو اس نے سر کےاشارے سے ہاں کہا پھر اس یہودی کو لايا گیا، اس نے اعتراف کیا تو رسول اللہۖ نے اس کے سر کو بھی پتھر کے ساتھ کچلنے کا حکم دیا۔
(بخاری ج2، کتاب الدیات، باب اذا اقر بالقتل مرۃ قتل بہ، ص 1017)

{فقہ حنفی}

قصاص تلوار ہی سے کیا جائے گا، کسی دوسری چيز سے نہیں کیا جائے گا۔
(ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الجنایات، باب مایو جب القصاص، ص563)

منہج سلف
29-03-08, 01:58 PM
32/ {حدیث نبویۖ}

بیشک نبیۖ عیدین میں پہلی رکعت میں قرات سے پہلے سات تکبیرات اور دوسری رکعت میں قرات سے پہلے پانچ تکبیرات کہتے تھے-
(ترمذی ج1، ابواب العیدین، باب فی التکبیر فی العیدین، ص 70)

{فقہ حنفی}

پہلی رکعت میں نماز کے آغاز کے لیے تکبیر کہی جائے گی اور اس کے بعد تین تکبیریں کہی جائيں گی- پھر سورۃ فاتحہ اور دوسری کوئی سورۃ پڑھی جائے گی- پھر رکوع کے لیے تکبیر کہی جائے گی- پھر دوسری رکعت کا قرآت سے آغاز کیا جائے گا، پھر اس کے بعد تین تکبیریں کہی جائيں گی اور چوتھی تکبیر رکوع کے لیے کہی جائی گی۔
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب العیدین، ص173)

منہج سلف
29-03-08, 02:00 PM
33/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا ابو ھریرہ رض سے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے فرمایا عام طور پر قبر کا عذاب پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
(رواہ الحاکم فی مستدرکہ عن ابن عباس رفعہ الی النبی ۖ قال عامت عذاب القبر من البول رقم الحدیث 654، ج1، ص 293، طبع دارالکتب العلمیہ بیروت)

{فقہ حنفی}

سوئی کے سر کے برابر اگر پیشاب کے قطرے لگے ہوئے ہین تو کوئی حرج نہیں۔۔۔۔۔اگر درھم کے برابر سخت نجاست مثال کے طور پر، پیشاب، شراب، مرغ کی بیٹھ یا گدھے کا پیشاب لگا ہوا ہو تو نماز درست ہے-
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الطھارات، باب الانجاس و تطھیرھا، ص 74-77)

منہج سلف
29-03-08, 02:01 PM
34/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا جبیر بن مطعم رض سے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے فرمایا تشریق کے تمام دن (13،12،11 ذوالحج) قربانی کے دن ہیں۔
( مسند احمد ج4،ص82)

{فقہ حنفی}

اور یہ (قربانی) جائز ہے تین دنوں میں دس تاریخ کو اور اس کے بعد دو دن (یعنی 11،10، اور 12 ذوالحج)۔
(ھدايۃ آخرین ج4، کتاب الاضحیہ، ص 446)

منہج سلف
29-03-08, 02:03 PM
35/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا ابن عمر رض سے روایت ہے کہ بیشک رسول اللہۖ نے خیبر کے یہود کو خیبر کی کھجور اور اس کی آدھی زمین بٹائی پر آباد کرنے کے لیے دی اس شرط پر کہ وہ اس کو اپنے مال سے آباد کریں گے۔
(مسلم ج2، کتاب المساقاۃ والمزارعۃ، باب المساقاۃ والمعا ملۃ بجزہ من الثمر و الزرع، ص 15)

{فقہ حنفی}

امام ابو حنیفہ کہتے ہیں تہائی یا چوتھائی پر کھیتی بٹائی پر دینا باطل ہے-
( ھدايۃ آخرین ج4، کتاب المزارعہ، ص424)

منہج سلف
29-03-08, 02:05 PM
36/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا انس رض سے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے (عدم موجودگی) ابن مکتوم رض کو مقرر کیا تھا وہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے اور وہ نابینا تھے۔
( ابو داؤد ج1، کتاب الصلواۃ، باب امامۃ الاعمی ص 95)

{فقہ حنفی}

غلام، اعرابی، فاسق، نابینے اور ولد الزنا کو امامت کے لیے آگے کھڑا کرنا مکروہ ہے۔
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب الامامۃ، ص 122)

منہج سلف
29-03-08, 02:07 PM
37/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا ابن عمر رض سے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے فرمایا کہ ہر نشہ دینے والی چيز شراب ہے اور ہر نشہ دینے والی چیز حرام ہے۔
( مسلم ج2، کتاب الاشربہ، باب بیان ان کل مسکر خمر الخ، ص 162)

رسول اللہ7 نے فرمایا گندم، جو، کھجور، انگور اور شہد سے شراب بنتی ہے۔
( ابوداؤد ج2، کتاب الاشربۃ، باب الخمر من ماھی، ص 161)

{فقہ حنفی}

گندم، جو، شہد اور جوار سے شراب بنانا ابو حنیفہ کے نذدیک حلال ہے اس کے پینے والے پر اگرچہ اس کو نؤہ ہی کیوں نہ ہو کوئی حد نہیں۔
( ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الاشربۃ، ص 496)

منہج سلف
29-03-08, 02:09 PM
38/ [حدیث نبویۖ}
سیدنا اسامہ رض سے روایت ہے کہ نبی ۖ نے درندوں کے چمڑے استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے-
( ابوداؤد، کتاب اللباس، باب فی جلود النمور والسباع رقم الحدیث 4132)

{فقہ حنفی}

ہر چمڑا دباغت کے بعد پاک ہوجاتا ہے اس میں نماز پڑھنا یا اس سے وضو کرنا جائز ہے- مگر خنزیر اور انسان کا چمڑا پاک نہیں ہوتا۔
( ھدایۃ اولین، کتاب الطھارۃ، باب الماء الذی یجوز بہ الوضوء وما لایجوز بہ، ص 40)

منہج سلف
29-03-08, 02:10 PM
39/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا جابر رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا جو چيز زیادہ مقدار میں نشہ آور ہو اس کی کم مقدار بھی حرام ہے-
(ترمذی ج2، ابواب ما جاء ما اسکر کثیرۃ فقلیلہ حرام، ص9)

{فقہ حنفی}

ہمارے (احناف) کے نزدیک وہ شراب کا پیالہ حرام ہے جس سے نشہ ہوتا ہے۔
( ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الاشربۃ، ص 497)

منہج سلف
29-03-08, 02:12 PM
40/ {حدیث نبویۖ)

سیدنا ابو موسی رض سے روایت ہے کہ نبی پاکۖ نے فرمایا ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
( ابو داؤد ج1، کتاب النکاح، باب فی الولی، ص 291)

{فقہ حنفی}

آزاد، عاقلہ، بالغہ عورت کا نکاح اس کی رضامندی سے ولی کے بغیر ہوجائے گا وہ کنواری ہو یا بیوہ۔
( ھدایۃ اولین ج2، کتاب النکاح، باب فی اولیاء و الکفاء، ص 313)

Silent Sea
29-03-08, 02:28 PM
JazakAllah for sharing
May Allah gives you reward of this brother

منہج سلف
29-03-08, 03:36 PM
JazakAllah for sharing
May Allah gives you reward of this brother
جزاک اللہ بہنا!
آپ کا ادھر آنا اور اس کو پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
والسلام علیکم

منہج سلف
02-04-08, 01:23 PM
41/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا ابی ہریرہ رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کتا تم میں سے کسی ایک کے برتن میں منہ ڈال دے تو اس کو چاہیے کہ برتن کو 7 بار دھوئے۔
(بخاری ج1، کتاب الوضو، باب اذا شرب الکلب فی الاناء، ص:29)

{فقہ حنفی}

کتنے کے منہ ڈالنے کی وجہ سے برتن کو 3 بار دھویا جائے۔
( ھدایۃ الاولین ج1، کتاب الطھارۃ، باب الماء الذی یجوز بہ الوضو وما لا یجوز بہ، ص:48)

منہج سلف
02-04-08, 01:24 PM
42/ {حدیث نبویۖ}

اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔
(بخاری ج1، کتاب العلم، باب، کیف کان بدا الوحی الی رسول اللہۖ، ص:2)

{فقہ حنفی}

حنفی مذھب کے مطابق صحیح فیصلہ یہ ہے کہ تیمم کے لیے نیت شرط نہیں ہے- وہ تیمم بے وضو ہونے کی وجہ سے ہو یا جنابت کی وجہ سے-
(ھدایۃ الاولین ج1، کتاب الطھارۃ، باب التیمم، ص:51)

منہج سلف
02-04-08, 01:26 PM
43/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا جابر رض سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہۖ نے فرمایا گانا دل میں نفاق پیدا کرتا ہے جس طرح پانی کھیتی کو اگاتا ہے۔
(السنن الکبری للبیھقی ج10، ص 223، رقم الحدیث: 20796)

جو بھی مسلمان تمہیں دعوت دے اگر وہاں گانا بجانا نہ ہو تو دعوت قبول کرو اور اگر گانا بجانا "موسیقی" ہو تو اسکی دعوت قبول نہ کرو۔
( مجمع الزوائد ج4، ص:417)

{فقہ حنفی}

کسی شخص کو ولیمے یا کھانے کی دعوت دی جائے اور وہاں موسیقی اور گانا بجانا ہو تو اس شخص کے وہاں بیٹھنے اور کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ ابو حنیفہ نے کہا ایک بار مجھ پر بھی یہ آزمائش آئی تھی تو میں نے صبر کیا۔
(ھدایۃ الآخرین ج4، کتاب الکراھیہ فصل فی الاکل والشبرت، ص:445)

منہج سلف
02-04-08, 01:28 PM
44/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا ابو ہریرہ رض نے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے فرمایا خبردار اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہیں کرسکے گا۔ او رنہ برہنہ حالت میں بیت اللہ کا طواف کرسکے گا۔
( بخاری ج1، کتاب الحج، باب لا یطوف بالبیت عریان ولا یحج مشرک، ص:220)

{فقہ حنفی}

یعنی ذمی کافر کے بیت اللہ میں داخل ہونے میں کوئی حرج نہیں-
(ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الکراھیہ مسائل متفرقۃ، ص:474)

منہج سلف
02-04-08, 01:29 PM
45/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا ابن عمر رض سے روایت ہےکہ رسول اللہۖ نے بیت اللہ کی چھت پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا-
(ترمذی ج1، ابواب الصلواۃ، باب ماجاء فی کراھیۃ ما یصلی الیہ وفیہ، ص:46)

{فقہ حنفی}

جس آدمی نے بیت اللہ کی چھت پر نماز پڑھی تو اس نی نماز جائز ہے-
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب فی الکعبۃ، ص:185)

منہج سلف
02-04-08, 01:31 PM
46/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا ابن عباس رض ہے کہ رسول اللہۖ نے مدعی کی ایک گواھ اور قسم پر فیصلہ کیا۔ "یعنی دوسرے گواھ کے عوض اس سے قسم لی"-
(مسلم ج2، کتاب الاقضیۃ، باب وجوب الحکم بشاھد و یمین، ص: 74)

{فقہ حنفی}

مدعی پر قسم ہے ہی نہیں۔
( ھدایۃ آخرین ج3، کتاب الدعوی، باب الیمین، ص:203)

منہج سلف
02-04-08, 01:33 PM
47/ {حدیث نبویۖ}

ام ورقہ رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے حکم دیا کہ اپنے گھر کی عورتوں کی نماز میں امامت کرائيں-
( ابوداؤد ج1، کتاب الصلواۃ، باب امامۃ النساء، ص:94-95)

سیدہ عائشہ رض امام بن کر عورتوں کو نماز پڑھاتیں اور صف کے بیچ میں کھڑی ہوتی تھیں۔
( مستدرک حاکم ج1، ص:320)

{فقہ حنفی}

عورتوں کا آپس میں جماعت کرکے نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب الامامۃ، ص:123)

منہج سلف
02-04-08, 01:34 PM
48/ حدیث نبویۖ}
رسول اللہ ۖ نے فرمایا دو خرید و فروخت کرنے والوں کو اختیار ہوتا ہے جب تک دونوں "ایک دوسرے سے" جدا نہ ہوں۔
(ترمذی ج1، ابواب البیوع، باب ماجاء البیعان بالخیار مالم یتفرقا، ص:150)

{فقہ حنفی}

جب کسی بیع کے بارے میں ایجاب و قبول ہوجائے تو بیع لازم ہوگئی اب ان دونوں میں سے کسی کو اختیار نہیں الا یا کہ کوئی عیب وغیرہ ظاہر ہوجائے۔
( ھدایۃ آخرین ج3، کتاب البیوع، ص:20)

منہج سلف
02-04-08, 01:35 PM
49/ {حدیث نبویۖ}
عمرو بن سلمہ رض فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رض نے مجھے نماز پڑھانے کے لیے آگے کیا "امام بنایا" جب کہ میری عمر 7 سال تھی۔
(بخاری ج2، کتاب المغازی، باب 54، ص:614)

{فقہ حنفی}

مرد امامت کیلیے کسی عورت یا بچے کو آگے کھڑا کریں یہ جائز نہیں۔
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب الامامۃ، ص:123)

منہج سلف
02-04-08, 01:38 PM
50/ {حدیث نبویۖ}

رسول اللہۖ نماز کے آخری تشہد "جس میں سلام پھیرنا ہوتا ہے" میں زمین پر بیٹھتے تو دائيں پاؤں کو کھڑا کرکے باياں پاؤں اس کے نیچے سے نکال دیتے تھے اور تورّک کرتے تھے۔
( بخاری ج1، کتاب اناذان، باب سنۃ الجلوس فی التشھد، ص:114)

{فقہ حنفی}

نماز کے آخری تشھد میں بھی اسی طرح بیٹھا جائے گا جس طرح پہلے تشھد میں بیٹھا جاتا ہے۔
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب صفۃ الصلواۃ، ص:111)

منہج سلف
02-04-08, 01:41 PM
السلام علیکم!
آپ سب کی دعائوں سے اور اللہ کے فضل و کرم سے آج میں نے اس سلسلہ کا آدھا حصہ مکمل کردیا۔ الحمد اللہ
باقی آدھا حصہ بھی اب بہت جلد مکمل کردوں گا جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ میں ہر دفعہ 10 حدیث بیان کر رہا ہوں کہ یہ سلسلہ جلد از جلد اختتام کو پہچے اور آپ کو اس کا فائد مل سکے اور میں کسی اور سلسلہ کو شروع کرں۔ ان شاءاللہ
آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے۔
والسلام علیکم

منہج سلف
11-04-08, 11:46 AM
51/ {حدیث نبویۖ}

سیدنا عبادہ بن ثابت رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا جس آدمی نے "نماز" میں سورۃ الفاتحہ نہیں پڑھی اس کی نماز نہیں ہوتی۔
( مسلم ج1۔ کتاب الضلواۃ، باب وجوب قراءۃ الفاتحہ فی کل رکعۃ الخ، ص:169 رقم حدیث 874)

{فقہ حنفی}

آخری 2 رکعتوں میں نمازی کو اختیار ہے یعنی اگر چاہے خاموش رہے، اگر چاہے قرات کرے اگر چاہے سبحان اللہ کہے ابو حنیفہ سے اسی طرح مروی ہے۔
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب النوافل فصل القرائۃ، ص:148)

منہج سلف
11-04-08, 11:48 AM
52/ {حدیث نبویۖ}
رسول اللہ ۖ کی وتر کے بارے میں سیدنا سعید بن ہشام روایت کرتے ہیں کہ آپ 7 9 رکعات پڑھتے مسلسل 8 رکعت بغیر قعدہ کے پڑھتے پھر " آٹھویں رکعت پڑھ کر" قعدہ کرتے التحیات پڑھتے پھر "کھڑے ہوکر" نویں رکعت پڑھتے اور سلام پھیرتے۔
( مسلم ج1، کتاب صلواۃ المسافریں و قصرھا، باب صلواۃ الیل وعدد رکعات النبی ۖ فی الیل وان الوتر رکعۃ و ان الرکعۃ صلواۃ صحیحہ ص: 254، رقم الحدیث 1739)

{فقہ حنفیہ}

رات کی نماز کے بارے میں ابو حنیفہ نے کہا اگر 8 رکعات ایک سلام کے ساتھ پڑھے تو جائز ہے اس سے زیادہ رکعات "ایک سلام کے ساتھ" پڑھنا مکروہ ہے اور صاحبین نے کہا رات کی نماز میں دو رکعتیں ایک سلام کے ساتھ جائز ہے اس سے زیادہ "رکعات سلام کے ساتھ" جائز نہیں۔
( ھدایۃ الاولین ج1۔ کتاب الصلواۃ، باب النوافل، ص:147)

منہج سلف
11-04-08, 11:49 AM
53{ حدیث نبویۖ}

سیدنا ابو ہریرہ رض سے روایت ہے کہ نبی 7 نے فرمایا جب نماز کی اقامت کہ دی جائے تو فرض نماز کے علاوہ دوسری کوئی نماز نہیں "پڑھنی چاہیے"۔
( مسلم ج1، کتاب صلوات المسافرین و قصرھا، باب کراھیۃ الشروع فی نافلۃ بعد شروع الموذن فی اقامۃ الصلاۃ الخ، ص: 247، رقم الحدیث: 1644)

{فقہ حنفی}

"فجر نماز" کی ایک رکعت فوت ہوچکی ہو اور دوسری رکعت مل سکتی ہو تو مسجد کے دروازے کے پاس فجر کی سنتیں پڑھ سکتا ہے۔
( ھدایۃ الاولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب ادراک الفریضۃ، ص:153)

منہج سلف
11-04-08, 11:51 AM
54/{حدیث نبویۖ}
سیدنا ابوہریرہ رض سے روایت ہےکہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا سود کے "گناھ" کے ستر درجے ہیں ان میں سے ہلکا یہ ہے کہ آدمی اپنی ماں سے صحبت کرے-
(ابن ماجہ ج2، ابواب التجارت، باب التغلیظ فی الربوا، ص:164، رقم الحدیث 2274)

{فقہ حنفی}

یعنی دار الحرب میں مسلمان اور کافر کے مابین جو بھی "لین دین" ہو وہ سود نہیں ہے۔
(ھدایۃ آحرین ج3، کتاب البیوع، باب الرب، ص:86)

منہج سلف
11-04-08, 11:53 AM
55/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا قیس بن عمرو رض سے راویت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے ایک شخص کو دیکھا وہ مجر نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھ رہا تھا، تب رسول اللہ ۖ نے فرمایا فجر کی نماز تو دو دو رکعتیں ہیں؟ تو اس آدمی نے جواب دیا میں نے پہلی والی دو رکعتین "سنتیں" نہین پڑھی تھیں، اب پڑھی ہین۔ تو نبی ۖ خاموش ہوگئے۔
( ابو داؤد ج1، کتاب الصلاۃ، باب من فاتتہ متی یقضیھا، ص:178)

{فقہ حنفی}

جب فجر کی دو رکعتیں "سنتیں" ہوجائيں تو ان کو طلوع آفتاب سے قبل ادا نہیں کرسکتے۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب ادراک الصلواۃ، ص:152)

منہج سلف
11-04-08, 11:55 AM
56/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا ابن عباس رض نے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے "حلالہ" کرایا جائے دونوں پر لعنت کی ہے۔
( ابن ماجہ، ابواب النکاح، باب المحلل و المحلل لہ، ص:139، رقم الحدیث: 1934)

{فقہ حنفی}

اگر دوسرا شوہر وطی وطی کرنے کے بعد طلاق دے دے تو وہ دوسرے شوہر کے لیے حلال ہوجائے گی۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الطلاق، باب الرجعۃ، ص:400)

منہج سلف
11-04-08, 11:56 AM
57/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا عقبہ بن عامر رض سے روایت ہے کہ اس نے ابو اہاب کی بیٹی سے نکاح کیا پھر اس کے پاس ایک عورت آئی اور اس نے کہا میں نے تم دونوں میاں بیوی کو دودہ پلایا ہےپھر عقبہ رض نے کہا مجھے نہین معلوم کہ تم نے مجھے دودہ پلایا ہو اور نہ ہی تم نے مجھے پہےل خبر دی، پھر عقبہ رض نے سسرال کی طرف یہ ہی معلوم کرنے کے لیے پیغام بھیجا لیکن انہوں نے بھی کہا کہ ہمیں معلوم نہیں ہے پھر عقبہ نبی ۖ کی طرف مدینہ میں آئے اور آپ سے اس کے بارے میں سوال کیا تو رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ اب کیسے تم اکھٹے رہ سکتے ہو؟ جب کہ تماہارے متعلق یہ بات کہی گئی ہے پس عقبہ رض نے نبی ۖ کے حکم سے اپنی بیوی کو الگ کردیا اور اس نے دوسرے شوہر سے شادی کرلی۔
(رواہ بخاری فی کتاب الشھادت باب اذا شھد شاھد او شھود بشئی، رقم الحدیث 2640، ج1، ص:360)

{فقہ حنفی}

صرف عورتوں کی گواھی رضاعت کے بارے میں قبول نہین کی جائے گی رضاعت ثابت ہوگی 2 مردوں کی گواھی سے یا ایک مرد اور 2 عورتوں کی گواھی سے۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الرضاع، ص:354)

منہج سلف
11-04-08, 11:58 AM
58/ {حدیث نبوی ۖ}

ابو صہباع نے سیدنا ابن عباس رض سے کہا کیا آپ جانتے ہین کہ رسول اللہ ۖ کے دور میں اور ابوبکر رض کے دور میں اور عمر رض کی خلافت کے 3 سال تین طلاقیں ایک ہی شمار ہوتی تھیں؟ انہوں نے جواب دیا ہاں۔
( مسلم ج1، کتاب الطلاق، باب الطلاق الثلاث، ص:478، رقم الحدیث 3674)

{فقہ حنفی}

اور طلاق بدعی یہ ہے کہ ایک ہی طہر میں تین طلاقیں ایک کلمہ یا تین کلمہ کے ساتھ دی جائيں اگر "طلاق" اسی طریق پر دی جائے گی وہ تینوں واقع تو ہوجائيں گی لیکن دینے والا گنہگار ہوگا۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الطلاق، باب طلاق السنۃ، ص:355)

منہج سلف
11-04-08, 12:01 PM
59/ {حدیث نبوی ۖ}

نعیم المجمر کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے بسم الرحمن الرحیم پڑھی پھر سورۃ فاتحہ کی قرات کی جب غیر المغضوب علیھم ولااضآلین پر پہنچے تو آمین کہا لوگوں نے بھی آمین کہا جب سجدہ کرتے تھے تو اللہ اکبر کہتے تھے اور جب دوسری رکعت سے" تیسری کیلیے" اٹھے تو اللہ اکبر کہا سلام پھیر کر کہا قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ ۖ کے مشابہہ نماز پڑھتا ہوں۔ " یعنی میری یہ نماز رسول اللہ ۖ کی نماز سے بلکل مشابہہ ہے" [ بدیع التفاسیر ج1، ص:123]
( سنن النسائی، کتاب الافتتاح، باب قراۃ بسم اللہ الرحمن الرحیم ج1، ص: 144، رقم الحدیث: 906)

{فقہ حنفی}

جہری نماز میں بسم اللہ جہرا "بلند آواز" سے پڑھنے کے متعلق خود صاحب ھدایہ لکھتے ہیں:
" امام شافعی کہتے ہیں کہ جہری نماز میں بسم اللہ جہری پڑھی جائے گی اس لیے کہ رسول اللہ ۖ نے بسم اللہ جہر سے پڑھی ہے۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، ص:103)

لیکن باوجود یہ حدیث ذکر کرنے کے اسی صفحہ پر ایک لائن پہلے لکھا ہے کہ:
" تعوذ اور بسم اللہ آہستہ پڑھی جائے گی"
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، ص:103)

منہج سلف
11-04-08, 12:03 PM
60/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ میں عید الاضحی کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا گوشت دیکھا "جو نماز سے قبل ذبح کی گئی تھی" تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے نماز سے پہلے قربانی "ذبح" کی ہے وہ اس کی جگہ دوسری قربانی کرے۔
( بخاری جلد 2، کتاب الاضحٰی، باب ذبح قبل صلواۃ اعادہ، ص: 834، رقم الحدیث 5562)

{فقہ حنفی}

دیہات والے فجر کے بعد قربانی کرسکتے ہیں۔ ۔ ۔ اور شہریوں کے لیے یہ حیلہ ہے اگر وہ جلد قربانی کا ارادہ رکھتے ہیں وہ شہر کے باہر جانور بھیج دیں تاکہ دیہات والے اس کو فجر طلوع ہوتے ہی ذبح کرلیں۔
( ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الاضحیح، ص:445-446)

منہج سلف
23-04-08, 02:20 PM
61/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا ابن عمر رض عید الفطر اور عید الضحی کے لیے جاتے ہوئے جہری تکبیریں کہتے تھے۔
( سنن الدارقطنی ج 2، کتاب العیدین، ص:175)

{فقہ حنفی}

عید گاہ کی طرف جاتے ہوئے راستہ میں تکبیرات نہیں کہی جاسکتیں- ابو حنیفہ کا یہی مذھب ہے۔
( ھدایۃ الاولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب العیدین ص:173)

منہج سلف
23-04-08, 02:22 PM
62/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا ابن عمر رض سے راویت ہے کہ عمر رض نے نبی ۖ سے سوال کیا میں نے دور جاہلیت میں نذر مانی تھی کہ ایک رات بیت اللہ میں اعتکاف کروں گا آپ ۖ نے فرمایا اپنی نھر پوری کرو- " اس حدیث سے یہ بات واضح ہوئی کہ اعتکاف کے لیے روزہ شرط نہیں ہے"۔
( مسلم ج2، کتاب الایمان والنذور، باب نذر الکافر وما یفعل فیہ اذا اسلم ص:50)

{فقہ حنفی}

اعتقاف مستحب ہے یعنی مسجد میں روزہ رکھ کے ٹھرنا اور اعتکاف کی نیت کرنا۔ ۔ ۔۔ ۔ اور ہمارے نزدیک روزہ (اعتکاف کی) شروط میں سے ہے۔
( ھدایۃ الوالین ج 1، کتاب الصوم، باب الاعتکاف، ص:229)

منہج سلف
23-04-08, 02:23 PM
63/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا ابن عباس رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے ذوالحلیفہ میں ظہر کی نماز پڑھائی پھر اپنی اونٹنی کا اشعار کیا یعنی اس کی کوہان کے دائيں طرف کو نشان کے لیے چیرا۔
( مسلم ج1، کتاب الحج، باب اشعار البدن و تقلیدہ عند الاحرام، ص:407)

{فقہ حنفی}

ابو یوسف اور محمد کے نزدیک اونٹنی کو اشعار کیا جاسکتا ہے جبکہ ابو حنیفہ کے نزدیک اشعار نہیں کیا جاسکتا بلکہ مکروہ ہے۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الحج، باب التمتع، ص:262)

منہج سلف
23-04-08, 02:25 PM
64/ {حدیث نبوی ۖ}

عبدالرحمن بن ابی لیلی سے روایت ہےکہ سیدنا زید رض ہمارے جنازوں پر چار تکبیرات کہتے تھے اور ایک جنازے پر انہوں نے پانچ تکبیرات کہ دیں ہم نے وجہ پوچھی، کہنے لگے رسول اللہ ۖ نے (پانچ تکبیرات) کہیں ہیں۔
(مسلم ج1، کتاب الجنائز فصل فی تکبیر علی الجنازۃ خمسا، ص:310)

{فقہ حنفی}

اگر امام پانچ تکبیرات کہے تو مقتدی اس کی اتباع نہ کریں۔
( ھدایۃ الاولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز فصہ الصلواۃ علی المیت، ص:180)

منہج سلف
23-04-08, 02:26 PM
65/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا طلحہ بن عبد اللہ بن عوف کہتے ہین کہ میں نے ابن عباس رض کے کے پیچھے جنازہ نماز پڑھی انہوں نے سورہ فاتح پڑھی اور کہا (یہ میں نے اس لیے پڑھی ہے) تاکہ تم جان لو یہ سنت ہے۔
( بخاری ج1، کتاب الجنائز، باب قراۃ فاتحۃ الکتاب علی الجنازۃ، ص:178)

{فقہ حنفی}

جنازہ نماز کی ابتداء ثناء سے کرنی ہوگی اور اس کے بعد درود پڑھنا ہوگا۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب الجنائز فی الصلواۃ علی المیت، ص:180)

منہج سلف
23-04-08, 02:28 PM
66/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا سمرہ ض کہتے ہیں کہ ایک عورت اپنے نفاس (کے ایام) میں فوت ہوگئی میں نے رسول اللہ ۖ کی اقتداء میں اس کی نماز جنازہ پڑھی آپ ۖ اس کے (جنازہ( کے درمیان میں کھڑے ہوئے۔
( مسلم ج1، کتاب الجنائز، باب این یکون الامام من المیت للصلاۃ علیھا، ص:311)

{فقہ حنفی}

جو آدمی کسی مرد یا عورت کا جنازہ پڑھا رہا ہے اس کو چاہیے کہ مہ (میت) کے سینے کے برابر کھڑا ہو۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز فصل فی الصلواۃ علی المیت، ص:181)

منہج سلف
23-04-08, 02:30 PM
67/ (حدیث نبوی ۖ}

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رض سے روایت ہے کہ نبی ۖ نے فرمایا جو بچہ دوراں مدت حمل گرجائے (حمل ضایع ہوجائے تو) اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور اس کے والدین کیلیے مغفرت اور رحمت کی دعا کی جائے گی۔
(ابو داؤد ج2، کتاب الجنائز، باب المشی امام الجنازۃ، ص:97)

{فقہ حنفی}

اور جو بچہ مردہ پیدا ہو اس کی آواز نہ آئی اس کو بنی آدم کے احترام کی وجہ سے صاف ستھرے کپڑے میں لپیٹا جائے گا اور اس کی جنازہ نماز نہیں پڑھی جائے گی ۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز فصل فی الصلواۃ علی المیت، ص:181)

منہج سلف
23-04-08, 02:32 PM
68/ {حدیث نبوی ۖ}

ایک یہودی عورت نبی ۖ کو گالیاں دیتی تھی اور آپ ۖ کی شان میں گستاخی کرتی تھی ایک آدمی نے اس کو گلا گھونٹ کر ماردیا۔ نبی ۖ نے اس کا خون باطل قرار دے دیا۔
(ابو داؤد ج2، کتاب الحدود، باب الحکم فیمن سب النبی ۖ، ص:252)

{فقہ حنفی}

جس (کافر) نے ٹیکس دینے سے انکار کردیا، یا کسی مسلمان کو قتل کردیا، نبی ۖ کو سب و شتم کیا یا کسی مسلمان عورت سے زنا کیا اس کا ذمہ نہیں ٹوٹے گا۔
(ھدایۃ اولین ج2، کتاب السیرۃ، باب الجزیۃ فصل فیما ینبغی للذمی، ص:598)

منہج سلف
23-04-08, 02:33 PM
69/ {حدیث نبوی ۖ}

رسول اللہ ۖ نے فتح والے سال خطبہ دیا پھر فرمایا کافر کی دیت مسلمان کی نصف دیت کے برابر ہے۔
(ابوداؤد ج2، کتاب ادیات، باب دیۃ الذمی، ص:282)

{فقہ حنفی}

مسلمان اور کافر کی دیت برابر ہے۔
( ھدایۃ الآخیرین ج4، کتاب الدیات، ص:585)

منہج سلف
23-04-08, 02:35 PM
70/ {حدیث نویۖ}

سیدہ عائشہ رض فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ۖ سفر میں ہر طرح کی نماز پڑھتے تھے قصر (2 رکعتیں) اور اتمام (4 رکعتیں) بھی کرتے تھے۔
( شرح السنۃ للبغوی ج4، ابواب صلاۃ السفر، باب قصر الصلاۃ، ص:116)

{فقہ حنفی}

مسافر دو رکعت سے زیادہ رکعات نہیں پڑھ سکتا۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب صلاۃ المسافر، ص:165)

منہج سلف
29-04-08, 01:13 PM
71/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا انس رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ تین میلوں یا فرسخوں کے فاصلے پر نکلتے تھے تب بھی قصر کرتے تھے۔
(مسلم ج1، کتاب صلاۃ المسافرین و قصرھا، باب صلاۃ المسافرین و قصرھا، ص:242)

{فقہ حنفی}

وہ سفر جس سے احکام تبدیل ہوجائيں تین دن اور تین راتیں چلنا ہے۔
(ھدایۃ الاولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المسافر، ص:165)

منہج سلف
29-04-08, 01:15 PM
72/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا ابن عباس رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ جبرائيل علیہ السلام نے 2 مرتبہ مجھے امامت کرائی، ظہر سورج ڈھلنے کے وقت اور عصر ہر چيز کا سایہ براربر ہوجانے کے وقت پڑھائی۔
( ابوداؤد ج1، کتاب الصلواۃ، باب المواقیت، ص:62)

{فقہ حنفی}

امام ابو حنیفہ کے نزدیک ظہر کا آخری وقت یہ ہے کہ ہر چيز کا سایہ ڈبل ہوجائے اور عصر کا وقت اسی وقت سے شروع ہوتا ہے-
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب المواقیت، ص:81)

منہج سلف
29-04-08, 01:18 PM
73/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدہ لبابہ بنت حارث رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا بچی کے پیشاب کی وجہ سے کپڑے کو دھویا جائے گا اور بچے کے پیشاب کی وجہ سے کپڑے پر چھینٹے مار لینا کافی ہے-
( ابوداؤد ج1، کتاب الطھارۃ بول الصبی یصیب الثوب، ص:60)

{فقہ حنفی}

وہ بچہ جو ابھی کھاتا نہیں ہے اگر اس کا بھی پیشاب لگ جائے تو دھونے کا حکم ہے۔
(ھدایۃ ج1، کتاب طھارات، باب الانجاس و تطھیرھا مطبوع مکتبہ شرکیہ علمیہ، ص:84)

منہج سلف
29-04-08, 01:21 PM
74/{حدیث نبوی ۖ}

سیدنا ابو ہریرہ رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ جمعہ کے دن فجر نماز کی پہلی رکعت میں "الم تنزیل السجدۃ" پڑھتے تھے اور دوسری رکعت میں " ھل اتی علی الانسان" پڑھتے تھے۔
( بخاری ج1، کتاب الجمعہ، باب ما یقرء فی صلاۃ الفجر یوم الجمعۃ، ص:122، مسلم ج1، ص:288)

عبید اللہ بن ابی رافع رض کہتے ہیں کہ مروان نے ابو ہریرہ رض کو مدینہ پر اپنا نائب مقرر کرکے مکہ کی طرف نکلا، پھر ابو ہریرہ نے جمع کی نماز میں پہلی رکعت میں "سورۃ الجمع" اور دوسری میں " اذا جاءک المنافقون" پڑھی پھر کہنے لگے میں نے رسول اللہ ۖ سے سنا جمعہ کے دن یہی دو سورتیں پڑھتے تھے۔
(تخریج: مسلم ج1، ص 587، رقم الحدیث 877)

{فقہ حنفی}

کسی نمازی کیلیے قرآن میں سے کوئی سورت مقرر کرنا مکروہ ہے-
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ فصل فی القراۃ، ص:120)

منہج سلف
29-04-08, 01:22 PM
75/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا عقبہ بن عامر رض سے روایت ہے کہ میں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ۖ سورۃ حج میں دو سجدے ہیں؟ فرمایا ہاں- جو یہ دونوں سجدے نہیں کرتا وہ یہ نہ پڑھے-
(ابو داؤد ج1، کتاب الصلواۃ، باب کم سجدۃ فی القرآن، ص:206)

{فقہ حنفی}

قرآن میں سجدہ تلاوت 14 ہیں، سورہ اعراف میں اور رعد میں، اور نحل، بنی اسرائیل، مریم میں اور سورہ حج کا پہلا سجدہ- (یعنی سورہ حج میں صرف ایک سجدہ ہے)
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب سجدۃ التلاوۃ، ص:163)

منہج سلف
09-05-08, 11:36 AM
76/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا زید بن ثابت رض سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ۖ پر سورہ نجم پڑھی تو آپ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔
( مسلم ج1، کتاب المساجد، باب سجود التلاوۃ، ص:215)

{فقہ حنفی}

صاحب ہدايۃ سجود کے مقامات کا (جن میں سورۃ نجم بھی آجاتی ہے) ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ ان مقامات پر سجدہ کرنا واجب ہے، تلاوت کرنے والے پر بھی اور سننے والے پر بھی- جس نے سننے کا ارادہ کیا ہو یا نہ کیا ہو-
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب سجدۃ التلاوۃ، ص:163)

منہج سلف
09-05-08, 11:37 AM
77/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا عبداللہ ابن زید رض سے رسول اللہ ۖ کے طریقہ وضوء کے بارے میں مروی ہ ےکہ آپ نے کلی اور ناک میں پانی ایک ہی چلو سے ڈالا-
( بخاری ج1، کتاب الوضوء، باب من مضمض واستنشق من غرفۃ واحدۃ، ص:31)

{فقہ حنفی}

تین بار کلی کی جائے گی، ہر بار نیا پانی لیا جائے گا پھر اسی طرح ناک میں پانی ڈالا جائے گا۔
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الطھارۃ، ص:18)

منہج سلف
09-05-08, 11:39 AM
78/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا ابن عباس رض سے روایت ہے وہ رسول اللہ ۖ سے روایت کرتے ہیں کہ اونٹ آدمیوں (کی طرف سے قربانی کے لیے) کافی ہے-
( مشکواۃ باب الاضیحہ فصل الثانی، ص:128)

{فقہ حنفی}

اونٹ کی قربانی صرف سات آدمیوں کی طرف سے ہوسکتی ہے-
( ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الاضیحہ، ص:444)

منہج سلف
09-05-08, 11:40 AM
79/ {حدیث نبوی ۖ}

رسول اللہ ۖ کے عہد مبارک میں آدمی اپنے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری قربان کرتا تھا۔
( ابن ماجہ ج2، ابواب الاضاحی، باب من ضحی کشاۃ عن اھلہ، ص:227)

{فقہ حنفی}

ہر ایک کی طرف سے علحیدہ ایک بکری ذبح کی جائے گی۔
( ھدایۃ آخرین ج4، کتاب الاضحیۃ، ص:444)

منہج سلف
09-05-08, 11:43 AM
80/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدا ابن عباس رض سے روایت ہ ےکہ رسول اللہ ۖ سفر کی تیاری کے وقت ظہر اور عصر ایک وقت میں، مغرب اور عشاء ایک وقت میں جمع کرتے تھے۔
( بخاری ج1، ابواب تقصیر الصلاۃ، باب الحمع فی السفربین المغرب و العشاء، ص:149)

{فقہ حنفی}

دو فرض نمازيں ایک ہی وقت میں جمع کرنا حج کے علاوہ باقی ایام میں جائز نہیں-
(شرح الوقایۃ مع عمدۃ الرعایۃ، کتاب الصلاۃ، باب المواقیت، ج1، ص:132، طبع، ایچ ایم سعید کمپنی کراچی)

منہج سلف
09-05-08, 11:47 AM
81/ {حدیث نبوی ۖ}

رسول ۖ نے فرمایا تین کام مجھ پر فرض ہیں اور تمہارے اوپر نفل۔ (1) وتر، (2) قربانی اور (3) اضحی۔
( رواہ الامام احمد فی مسندہ، ج1، ص:231، و رواہ الحاکم فی کتاب الوتر ج1، ص:300)

{فقہ حنفی}

قربانی ہر مسلمان پر واجب ہے۔
( ھدایۃ الآخیرین ج4، کتاب الاضحیۃ، ص:443)

منہج سلف
09-05-08, 11:48 AM
82/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا عبداللہ بن عمر رض فرماتے ہیں کہ نبی ۖ وتر کے اندر دو رکعتیں اور تیسری رکعت کے درمیان سے فاصلہ کرتے تھے-
(صحیح ابن حبان، کتاب الوتر، ذکر الخبر المصرح بالمفصل بین الشفع والوتر رقم الحدیث 2434)

{فقہ حنفی}

وتر تین رکعتیں ہیں- درمیان میں سلام بھی نہیں پھیرا جائے گا۔
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الوتر، ص: 144)

منہج سلف
09-05-08, 11:50 AM
83/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا علی رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے (نماز کے بارے میں) فرمایا کہ نماز میں تکبیر سے ہی داخل اور سلام سے ہی خارج ہوا جاسکتا ہے-
(ترمذی ج1، ابواب الطھارۃ، باب ماجاء مفتاح الصلاۃ الطھور، ص:3)

{فقہ حنفی}

سلام کے عوض کوئی بھی کام کیا جو نماز کے منافی تھا یا بات چیت کی یہاں تک کہ جان بوجھ کر وضو توڑ دیا تو اس کی نماز مکمل ہوگئی-
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب الحدث فی الصلاۃ، ص:130)

منہج سلف
09-05-08, 11:51 AM
84/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدہ عائشہ رض سے روایت ہےکہ میں نے رسول اللہ ۖ سے سنا کہ زبردستی نہ طلاق واقع ہوگی نہ غلام آزاد ہوگا-
(ابو داؤد ج1، کتاب الطلاق، باب فی الطلاق علی غلط، ص:305)

{فقہ حنفی}

زبردستی طلاق بھی واقع ہوجائے گی اور غلام بھی آزاد ہوگا-
( ھدایۃ آخیرین ج3، کتاب الکراہ، ص:350)

منہج سلف
09-05-08, 11:53 AM
85/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا حذیفہ رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے ہمیں ریشم اور دیباج کا لباس پہننے اور اس پر بیٹھنے سے منع فرمایا-
( بخاری ج2، کتاب اللباس، باب افتراش الحریر واللفظ لہ، ص:868)

{فقہ حنفی}

ابو حنیفہ کے نزدیک ریشمی تکیہ پر ٹیک لگانے اور ریشمی بستر پر سونے میں کوئی حرج نہیں-
(ھدایۃ آحیرین ج4، کتاب الکراھیہ فصل فی اللبس، ص:456)

منہج سلف
09-05-08, 11:55 AM
86/ {حدیث نبوی ۖ}

رسول اللہ ۖ نے صدقہ فطر ایک صاع کھجور یا جو مقرر کیا ہر مسلمان پر وہ غلام ہو یا آزاد مرد یا عورت، جھوٹا یا بڑا-
(مسلم ج1، کتاب الزکاۃ، باب صلواۃ الفطر، ص:317)

{فقہ حنفی}

مسلمان صدقہ فطر ادا کرے گا اپنے کافر غلام کی طرف سے بھی-
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الزکاۃ، باب صدقۃ الفطر، ص:209)

منہج سلف
09-05-08, 11:57 AM
87/ {حدیث نبویۖ}
سیدنا عبدا للہ بن مسعود رض سے روای ت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے ظہر کی نماز 5 رکعتین پڑھائيں پھر آپ ۖ کو کہا گیا کہ کیا نماز زیادہ ہوکئی ہے- فرمایا کیوں؟ بتایا گیا کہ آپ ۖ نے 5 رکعتیں پڑھائيں- تب آپ ۖ نے 2 سجدے کیے۔
( بخاری ج1، کتاب التھجد، باب اذا صنی خمسا، ص:163)

{فقہ حنفی}

پانچویں رکعت پڑھ لی تو ہم (احناف) کے نزدیک اس کی پوری فرض نماز باطل ہوگئی-
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، ص:159)

منہج سلف
09-05-08, 11:58 AM
88/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا جابر رض سے روایت ہے کہ معاذ رض نبی ۖ کے ساتھ نماز اداد کرتے تھے، پھر اپنی قوم میں جاتے اور ان کو نماز پڑھاتے، "یعنی دوسری نماز معاذ رض کے لیے نفل اور دوسری جماعت کے لیے فرض"-
( بخاری ج1، کتاب الاذان، باب اذا صلی ثم ام قوما، ص:98)

{فقہ حنفی}

فرض نماز پرھنے والا نفل نماز پڑھنے والے کے پیچھے(نماز) نہین پڑھ سکتا-
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب الامامۃ، ص:12)

منہج سلف
09-05-08, 12:00 PM
89/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا ابو سعید خدری رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی ایک کو اپنی نماز میں شک ہو اور اس کو پتہ نہ چلے کہ تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار تو اس کو چاہیے کہ شک کو دور کرے امو یقین کا بنا کرتے ہوئے سلام سے قبل سجدہ سہو کرے-
(مسلم ج1، کتاب المساجد، باب السھو فی الصلوات، ص:211)

{فقہ حنفی}

یعنی جسکو اپنی نماز میں شک ہو اور اس کو پتہ نہ چل سکے کہ 3 رکعتیں پڑھی ہیں یا 4! اور یہ کیفیت نماز کے شروع میں ہ وتو اس کو چاہیے کہ نماز توڑ دے اور نئے سرے سے نماز شروع کرے-
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب السجود، ص:160)

منہج سلف
09-05-08, 12:01 PM
90/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا ابو حمید الساعدی کی صفۃ الصلواۃ النبویہ والی حدیث میں ہے کہ: "پھر آپ ۖ نے سجدہ کیا اور سجدہ میں اپنی ناک اور پیشانی کو زمین پر ٹکایا-
( ابو دائود ج1، کتاب الصلاۃ، باب افتتاح الصلاۃ، ص:114)

{فقہ حنفی}

جس نے ان دونوں (ناک او رپیشانی) میں سے کسی ایک کو زمین پر رکھا تو ابو حنیفہ کے نزدیک جائز ہے-
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، ص:108)

منہج سلف
09-05-08, 12:02 PM
91/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا عبادہ بن صامت رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ سونا چاندی، گندم، جو، کھجور، نمک ، ان سب کا لین دین جنس کے بدلے جنس کیساتھ نیز برابری کیساتھ اور ہاتھوں ہاتھ کیا جائے گا-
( مسلم ج1، کتاب المساقاۃ والمزارعۃ، باب الصرف و بیع الورق نقدا، ص:25)

{فقہ حنفی}

ایک انڈے کی دو انڈوں کے ساتھ اور ایک کھجور کی دو کھجور کے ساتھ بیع کرنا جائز ہے-
( ھدايۃ آخیرین ج3، کتاب البیوع، باب الربوا، ص:81)

منہج سلف
09-05-08, 12:04 PM
92/ {حدیث نبوی ۖ}

رسول اللہ ۖ نے جمع کیا مغرب اور عشاء کو ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ-
( مسلم ج1، کتاب الحج، باب حجۃ النبی ۖ، ص:394)

{فقہ حنفی}

امام نماز پڑھائے لوگوں کو مغرب اور عشاء ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ-
( ھدایۃ الاولین ج1، کتاب الحج، باب الاحرام، ص: 247)

منہج سلف
09-05-08, 12:05 PM
93/ {حدیث نبوی ۖ}

سعید بن مسیب رح فرماتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ ۖ زندہ جانور کے بدلے گوشت کی بیع سے روکتے تھے-
( سنن الکبری للبیھکی، کتاب البیوع، باب بیع اللحم بالحیوان (5/296-297)

{فقہ حنفی}

زندہ جانور کے بدلے گوشت کی بیع جائزہے-
(ھدایۃ آخیرین ج3، کتاب البیوع، باب الربوا، ص:81 )

منہج سلف
09-05-08, 12:07 PM
94/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا سعد بن ابی وقاص رض کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ۖ سے سوال کیا سوکھی کھجور کو تازہ کھجور کے بدلے خریدنے کے بارے میں، تو آپ ۖ نے فرمایا تاوہ کھجور جب حشک ہوجائے تو کم ہوجاتی ہے؟ کہا ہاں، تو آپ ۖ نے اس سے منع فرمایا-
( ابو داؤد ج2، کتاب البیوع، باب اشترآء التمر، بالرطب، ص:218)

{فقہ حنفی}

تازہ کھجور کی بیع خشک کھجور کے ساتھ بطور برابری جائز ہے-
( ھدایۃ آخیرین ج3، کتاب البیوع، باب الربوا، ص:83)

منہج سلف
09-05-08, 12:08 PM
95/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا ابوہریرہ رض سے روایت ہ ےکہ بیشک رسول اللہ ۖ نے کھجور کے بارے میں بیع عرایا کی رخصت دی ہے- جب وہ (کھجور) 5 وسق تک پہنچ جائے-
( مسلم ج2، کتاب البیوع، باب تحریم بیع الرطب بالتمر الا فی العرایا، ص:9)

{فقہ حنفی}

اندازے (عرایا) کے طریق پر بیع کرنا جائز نہیں ہے-
( ھدایۃ آخیرین ج3، کتاب البیوع، باب بیع الفاسد، ص:53)

منہج سلف
09-05-08, 12:10 PM
96/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا عمررض نبی ۖ کے پاس آئے اور کہا کہ میرے نزدیک نفیس ترین مال وہ زمین ہے جو مجھے خیبر میں ملی، اس کے بارے میں آپ ۖ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ تو آپ ۖ نے فرمایا کہ اگر تو چاہے (تو یہ کرسکتا ہے) اس کی ملکیت کو اپنے پاس رکھے اور اس کی پیداوار کو صدقہ کردے، اس لیے کہ ملکیت کو (یعنی وہ چيز جس کو وقف کردیا جائے اس کو) نہ بیچا جا سکتا ہے اور نہ وہ ورثہ مکں دی جاسکتی ہے، ہاں اس کی پیداوار فقرا میں، قریبی رشتیدار میں، علام آزاد کرنے میں، اللہ کے راستے میں، مسافر اور مہمان کو دینے میں تقسیم کیا جا سکتا ہے اور جر اس کا ماںگنے والا ہے اس کو معروف طریقے سے کھانا چاہے تو کھاسکتا ہے-
( مسلم ج2، کتاب الوصیۃ، باب الوقف، ص:41)

{فقہ حنفی}

جب تک حاکم فیصلہ نہیں دیتا تب تک وہ وقف کرنے والے کی ملکیت ہی رہے گی۔
( ھدایۃ اولین ج2، کتاب الوقف، ص:636)

منہج سلف
09-05-08, 12:11 PM
97/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا جابر رض سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ سے سنا آپ ۖ فتح مکہ کے سال مکہ میں فرمارہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول اللہ ۖنے شراب مردار، خنزیر، اور بتوں کی بیع کو حرام قرار دیا ہے-
(بخاری ج1، کتاب البیوع، باب بیع المیۃ والاصنام، ص:298)

{فقہ حنفی}

اگر مسلمان عیسائی کو شراب کی خرید و فروخت کا حکم دے تو ابو حنیفہ کے نزدیک جائز ہے-
( ھدایۃ آخیرین ج3، کتاب البیوع، باب بیع الفاسد، ص:58)

منہج سلف
09-05-08, 12:13 PM
98/ {حدیث نبوی ۖ}

رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ اللہ تعالی تمہارے فقیروں کو فطرہ دینے سے بھی زیادہ عطا فرمائے گا- ( یعنی فقیر بھی صدقہ فطر ادا کرے-)
(ابوداؤد ج1، کتاب الزکواۃ، باب من روی نصف صاع من قمح، ص:235)

{فقہ حنفی}

صدقہ فطر واجب ہے آزاد مسلمان پر جب زکواۃ کے نصاب کا مالک ہو-
(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الزکاۃ، باب صدقۃ الفطر،ص:28)

منہج سلف
09-05-08, 12:14 PM
99/ {حدیث نبوی ۖ}

رسول اللہ ۖ نماز میں داخل ہوتے وقت اللہ اکبر کہتے تھے-
( بخاری ج1، کتاب الصلواۃ، باب رفع الیدین اذا قام من الرکعتین، ص:102)


{فقہ حنفی}

اگر نماز پڑھنے والا اللہ اکبر کے بجائے اللہ اجل، اللہ اعظم، الرحمان اکبر، لا الہ الا اللہ یا تبارک و تعالی کے دوسرے اسماء میں سے کوئی اور نام کہتا ہے تو ابوحنیفہ کے نزدیک جائز ہے-

(ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلوات، باب صفۃ الصلواۃ، ص:100)

منہج سلف
10-05-08, 01:08 PM
100/ {حدیث نبوی ۖ}

سیدنا وائل بن حجر رض بیان کرتے ہین کہ میں نے نبی مکرم ۖ کے ساتھ نماز پڑھی آپ ۖ نے اپنے دائيں ہاتھ کو بائيں پر رکھ کر انہیں اپنے سینے پر رکھ لیا-
( رواء ابن خزیمہ ج1، فی کتاب الصلواۃ، باب وضع الیمین علی الشمال فی الصلاۃ، ص:143)

{فقہ حنفی}

نمازی داياں ہاتھ بائيں ہاتھ پر رکھ کر ناف کے نیچے رکھے-
( ھدایۃ اولین ج1، کتاب الصلواۃ، باب صفۃ الصلواۃ، ص:102)

منہج سلف
10-05-08, 01:15 PM
السلام علیکم!
آج میں نے اللہ کے فضل و کرم سے اس سلسلے کو اختتام پذیر کردیا۔
مجھے امید ہے کہ آپ حضرات اس سلسلے سے بہت کچھ فائدہ حاصل کریں گے۔ ان شاءاللہ
اللہ ہر مسلمان کو قرآن و حدیث کو صحیح معنی میں سمجھنے کی توفیق عطا فرما‏ئے۔ آمین
والسلام علیکم