PDA

View Full Version : تم وہ بہترین اُمت ہو....


کارتوس خان
29-05-08, 05:06 PM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّهِ
تم بہترین اُمّت ہو جو سب لوگوں (کی رہنمائی) کے لئے ظاہر کی گئی ہے، تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔۔۔
ملطب یہ ہے کہ تم تمام اُمتوں سے بہتر ہو اور سب سے زیادہ لوگوں کو نفع پہنچانے والے ہو۔
(بخاری کتاب التفسیر باب سورہ ال عمران [ کنتم خیرامہ اخرجت للناس ] حوالہ ٤٥٥٧)۔۔۔

الحمداللہ۔۔۔ اردو مجلس کی تکمیل کو آج ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔۔۔ اور اس حقیقت سے ہر خاص وعام واقف ہے کہ دنیائے انٹرنیٹ پر اردو مجلس کو جہاں ایک بہترین اور قابل فخر اردو یونیکوڈ فورم ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کے اردو مجلس وہ واحد اردو یونیکوڈ فورم ہے جو خالص قرآن و سنت کی تعلیمات پر مبنی ایک ایسا مدرسہ چلارہا ہے جس کا مقصد صرف سلف وصالحین کی تعلیمات کو اُن کی اصل شکل میں ایک عامی تک پہنچانا ہے اور اس پوری محنت پر میں اردو مجلس کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں جن کی دن رات کی کاوشوں کا ثمر آج پورے ایک سال بعد محسوس کیا جاسکتاہے۔۔۔

اردو مجلس کے قیام مقصد!۔
ہوسکتا ہے کہ آپ میں سے کئی احباب یہ بات جانتے ہوں اور بہت سے ناآشنا ہوں کے فقہ کی کتابوں میں احکامات سے متعلق تمام ابواب ملتے ہیں لیکن دعوت الی اللہ کا باب فقہ کی کسی کتاب میں نہیں ملتا یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کا انکار ممکن نہیں۔۔۔ فقہ کی تدوین دراصل احکام کی تدوین کے ہم معنٰی تھی جس کی داغ بیل عباسی دور حکومت میں ڈالی گئی یہ ہی وہ زمانہ تھا جہاں سے مسلمانوں میں دعوتی ذہن ختم ہوا اور احکامی ذہن ہرطرف پھیل گئے۔۔۔

اسلام کی اشاعت اگرچہ اُس کے بعد بھی جاری رہی لیکن وہ اسلام کی اپنی داخلی قوت کے ذریعے تھی، نہ کہ مسلمانوں کی کسی دعوتی کوشش کے ذریعے۔۔۔ اب مسلمانوں کی تمام سرگرمیاں، فکری اور عملی دونوں مسلم رُخی ہوگئی ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج کے مسلمان عالمی مشن کا عنوان نہ رہے بلکہ وہ دوسری کمیونٹی کی طرح ایک محدود کمیونٹی بن کر رہ گئے ہیں۔۔۔ اس فکر سے جو سوچ پیدا ہوئی وہ یہ کہ آج مسلمانوں کو سب سے زیادہ جس سنت کے احیاء کی ضرورت ہے وہ یہی سنت دعوت ہے۔۔۔

اردو مجلس کی انتظامیہ نے اسی فکر کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکمت عملی کو اس ڈھنگ سے ترتیب دیا جس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان سنتِ دعوت کا زندہ کیا جانا ہے جس کے بغیر اُن کے اندر کوئی بڑی اسلامی بیداری نہیں آسکتی۔۔۔

الحمداللہ ہم سب مسلمان ہیں اور حاملین قرآن وسنت ہیں۔۔۔ قرآن و سنت کا پیغام ایک عالمی پیغام ہے یہ اپنے ماننے والوں کے اندر ایک آفاقی نقطہ نظر پیدا کرنا چاہتا ہے۔۔۔ یعنی اللہ ساری کائنات کو ایک نظر سے دیکھتا ہے اللہ کو مطلوب ہے کہ اس کے بندوں کے اندر بھی کائناتی ذہن ہو وہ محدودیت کے خول میں نہ جُتیں بلکہ وہ لامحدود وسعتوں میں جُتنے والے بنیں۔۔۔ لیکن یہ آفاقی ذہن کس طرح بنایا جائے یہ ہمارے لئے ایک بہت بڑا چیلنج تھا؟؟؟۔۔۔ تب اردو مجلس کی انتظامیہ نے قرآن وحدیث کی تعلیمات پر مبنی نشرواشاعت کا کام شروع کیا۔۔۔ اور ساتھ ہیں ہر دور میں انسان کو زندگی کے حقیقی تصورات اور مقاصد اصلیہ کی تکمیل کے حصول کی تلقین کرتے رہے۔۔۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انسان حق کی خاطر سب کچھ بھول جائے لیکن اپنی ذات، اپنے کردار اور قول و فعل پر محاسبانہ نگاہ رکھے کیونکہ اس کا ہر طرز عمل معاشرے کے دوسرے لوگوں کے لئے آئینے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس حقیقت کی طرف علامہ اقبال نے یوں اشارہ کیا ہے کہ

میرے دیدار کی اک یہی ہے شرط
کہ تو پنہاں نہ ہو اپنی نظر میں

یہ سب جانتے ہیں کہ امت مسلمہ میں ہر دور میں داعی اور مصلح آتے رہے اور انسانیت کو علوم و آگہی کا شعور دیتے رہے اور امت مسلمہ کی ڈوبتی ہوئی ناؤ کو ساحل مراد تک پہنچاتے رہے۔ ہر داعی نے اپنی بساط کے مطابق دنیا کو امن اور محبت کے عنوانات سے روشناس کیا اور اسلام کی اعلیٰ اخلاقی اقدار کو پروان چڑھایا۔ اللہ تعالیٰ سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کرنے کا فریضہ اسلام کے ان داعیان نے انجام دیا۔۔۔ دین اسلام کی احیاء اور اسے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مجدد دین نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔۔۔ اسلام کی فکری اور اخلاقی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے مسلمان مفکرین نے میدان عمل میں خدمات انجام دیں۔۔۔ اسلام کی سائنسی تعلیمات اور اساس کے تحفظ کے لئے مسلمان سائنسدانوں نے اپنا کردار ادا کیا۔۔۔ بالکل یہ ہی انداز انتظامیہ اردو مجلس نے بھی اپنے وسائل اور مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے روا رکھا۔۔۔ اور نتیجہ آپ سب احباب کے سامنے ہے میں اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکرانہ ادا کرتا ہوں ہے اُس نے ہمیں جو عزت اس ایک سال میں عطاء کی ہے۔۔۔ وہ کسی دوسرے اردو یونیکوڈ فورم کے حصے میں نہ آسکیں۔۔۔ اور ان شاء اللہ مجھے پوری اُمید ہے کہ اردو مجلس اپنی اسی خالص اسلامی تعلیمات کے فروغ کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے دنیا کی پہلی ٹاپ کی سلفی ویب سائیٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لے گی۔۔۔ اور اپنی بات کو اس دُعا پر ختم کرتا ہوں۔۔۔

رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي
اے میرے رب! میرے لئے میرا سینہ کشادہ فرما دے

والسلام علیکم ورحمب اللہ وبرکاتہ۔۔۔

ڈان
29-05-08, 06:18 PM
جزاک اللہ خیر کارتوس خان بھائی !
اس موقع کی مناسبت سے بہت عمدہ تحریر پیش کی آپ نے ۔
اللہ آپ کو اس کا اجرِ عظیم عطا فرمائے ۔ آمین

شداد
29-05-08, 06:45 PM
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ وبعد جزاک اللہ خیراً

باذوق
30-05-08, 09:27 AM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّهِ
تم بہترین اُمّت ہو جو سب لوگوں (کی رہنمائی) کے لئے ظاہر کی گئی ہے، تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔۔۔
ملطب یہ ہے کہ تم تمام اُمتوں سے بہتر ہو اور سب سے زیادہ لوگوں کو نفع پہنچانے والے ہو۔
(بخاری کتاب التفسیر باب سورہ ال عمران [ کنتم خیرامہ اخرجت للناس ] حوالہ ٤٥٥٧)۔۔۔

وعلیکم السلام
جزاک اللہ خیر بھائی !!
بہت عمدہ تحریر ہے ، ماشاءاللہ۔ اللہ تعالیٰ ہم تمام کو علم و عمل کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔

سورہ آل عمران کی اسی آیت:110 کی تفسیر میں امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے ایک اور روایت یوں پیش فرمائی ہے:
عن درة بنت أبي لهب قالت: قام رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم وهو على المنبر, فقال: يا رسول الله أي الناس خير ؟ قال «خير الناس أقرؤهم وأتقاهم لله, وآمرهم بالمعروف, وأنهاهم عن المنكر, وأوصلهم للرحم»
ابولھب کی بیٹی حضرت درہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ، آپ (ص) اس وقت منبر پر تھے ، کہ :
اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا شخص بہتر ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سب لوگوں سے بہتر وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ قرآن کا قاری ہو ، سب سے زیادہ پرہیزگار ہو ، سب سے زیادہ اچھائیوں کا حکم کرنے والا ہو ، سب سے زیادہ برائیوں سے روکنے والا ہو ، سب سے زیادہ رشتے ناتے ملانے والا ہو۔
(مسند احمد)

خالو خلیفہ
31-05-08, 11:50 PM
السلام علیکم

جزاک اللہ خیر اردو مجلس انتظامیہ کی پُرخلوص جدوجہد کا نتیجہ دنیائے انٹرنیٹ کی اردو یونیکوڈ فیملی فورمز کے لئے ایک مثال کی سی حیثیت رکھتی ہے جس کا اعتراف کرنے میں مجھے کوئی عار محسوس نہیں ہورہی ہے اور میری دُعا ہے کہ اللہ پاک اردو مجلس کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطاء فرمائیں اور اسی طرح سے اردو مجلس کی انتظامیہ ایسے لوگوں کے سامنے جو عبادت اور عقائد کی آڑ میں بدعقیدگیوں کا جو طوفان بدتمیزی مسلمانوں کے درمیاں پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں‌ اُن کے سامنے حق کی دیوار بن کر مسلمانوں کو اپنی ہمت اور کوشش سے جہاں تک اللہ پاک نے آپ کو دی ہے محفوظ رکھنے میں اُمت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رہنمائی فرمائیں۔ اس نیت کے ساتھ کے کوشش ہمارا فرض ہے اور ہدایت دینا اللہ پاک کا کام۔

اللہ پاک سے دُعا ہے کہ وہ اسی طرح سے آپ تمام ساتھیوں کو جوڑے رکھیں اور نیکیوں میں سبقت لے جانے والا بنائے۔

والسلام علیکم۔

ابن رواحة
01-06-08, 02:55 AM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّهِ
تم بہترین اُمّت ہو جو سب لوگوں (کی رہنمائی) کے لئے ظاہر کی گئی ہے، تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔

بیشک بھائی آپ نے صحیح فرمایا ۔ یہی وہ امت ہے جو کہ بھلائی کا حکم دیتی ہے اور برائی سے روکتی ہے۔۔۔۔۔ اور یہ کام اردو مجلس پر بڑے ہی اچھے انداز میں ہو رہا ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اردو مجلس کو لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بنا دے ۔۔ امین یا رب العالمین