PDA

View Full Version : گناہ جنت میں،اور نیکی دوزخ میں لے جا سكتى ہے!!!!

ام نور العين
09-08-09, 08:56 PM
انسان کبھی گناہ کرتے کرتے جنت میں اور نیکی کرتے کرتے دوزخ میں جا سکتا ہے۔
گناہگار اپنے گناہ کو دیکھ دیکھ کر اس سے ڈرتا ہے۔ خوف کھاتا ہے، اللہ عزوجل سے شرمندہ ہوتا ہے، تو يہ گناہ ہزاروں نيكيوں سے زيادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
اور کبھی انسان ايك آدھ نیکی کر بیٹھتا ہے تو اللہ پر احسان چڑھانے لگتا ھے۔غرور و تکبر سے پھولا نہیں سماتا۔تو يہی مغرورانہ نيكی اسے جہنم رسید کر کے دم لیتی ہے۔

]امام ابن القيم الجوزيہ، الوابل الصيب

بنت الاسلام
09-08-09, 09:46 PM
جزاک اللہ خیر بہت ہی سوچنے سمجھنے کی بات ہے ۔۔ اللہ ہمیں ایسے لوگوں میں سے نہ کرنا

ابن عمر
09-08-09, 11:01 PM
جزاک اللہ خیر بہت ہی سوچنے سمجھنے کی بات ہے ۔۔ اللہ ہمیں ایسے لوگوں میں سے نہ کرنا
آمین

ابن عمر
23-06-10, 06:01 PM
جزاکِ اللہ خیراً

یاسمین
23-06-10, 10:46 PM
بلکل ٹھیک کہا آپ نے عین جی،ہمیں ہر وقت اپنے عملوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے،ایسا نہ ہو کے خوش فہمی اور دھوکے میں ہم گناہ کرتے جائیں اور جنت سے دور ہو جائیں

محمد ارسلان
24-06-10, 10:11 AM
انسان کبھی گناہ کرتے کرتے جنت میں اور نیکی کرتے کرتے دوزخ میں جا سکتا ہے۔
گناہگار اپنے گناہ کو دیکھ دیکھ کر اس سے ڈرتا ہے۔ خوف کھاتا ہے، اللہ عزوجل سے شرمندہ ہوتا ہے، تو يہ گناہ ہزاروں نيكيوں سے زيادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
اور کبھی انسان ايك آدھ نیکی کر بیٹھتا ہے تو اللہ پر احسان چڑھانے لگتا ھے۔غرور و تکبر سے پھولا نہیں سماتا۔تو يہی مغرورانہ نيكی اسے جہنم رسید کر کے دم لیتی ہے۔

]امام ابن القيم الجوزيہ، الوابل الصيب

جزاک اللہ خیرا

جاسم منیر
24-06-10, 11:34 AM
جزاک اللہ خیرا عین سسٹر
نیکی کے ضمن میں ہی ایک اور بات کہ بعض اوقات اگر ہم دکھاوے کے لیے کوئی نیکی کریں تو وہ بھی ہمارے لیے تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ جیسا کہ ابن ماجہ کی ایک حدیث ہے:
ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جس کا خوف مجھے تم پر مسیح دجال سے بھی زیادہ ہے؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیوں نہیں؟ (ضرور بتلائیے) آپ نے فرمایا: وہ ہے "شرک خفی" کہ کوئی شحص نماز کے لیےکھڑا ہو اور وہ اپنی نماز کو محض اس لیے سنوار کر پڑھے کہ کوئی شخص اسے دیکھ رہا ہے
اللہ ہمیں صحیح معانوں میں اپنا محاسبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

ام نور العين
24-06-10, 11:39 AM
بلکل ٹھیک کہا آپ نے عین جی،ہمیں ہر وقت اپنے عملوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے،ایسا نہ ہو کے خوش فہمی اور دھوکے میں ہم گناہ کرتے جائیں اور جنت سے دور ہو جائیں

بالكل درست ، شکریہ ۔وضاحت كردوں كہ يہ امام ابن قيم رحمہ اللہ كى كتاب سے اقتباس ہے ميرى تحرير نہیں ۔

رفی
24-06-10, 11:47 AM
جزاک اللہ خیرا

بے شک بعض اوقات چھوٹے سے چھوٹا گناہ بھی بڑی سے بڑی نیکیوں کو کھا جاتا ہے اور بعض اوقات چھوٹی سے چھوٹی نیکی بڑے بڑے گناہوں کو دھو ڈالتی ہے۔

ام نور العين
07-08-10, 02:00 PM
وایاکم

محمد زاہد بن فیض
12-10-10, 10:53 AM
جزاک اللہ عین سسٹر۔۔۔
اس لیے ہمیں‌ ہر چھوٹی بڑی نیکی کرنے کے بعد الحمد للہ کہنا چاہیےتاکہ اللہ کا شکر ادا ہو کیونکہ اُس کی توفیق کے بغیر کوئی کام ممکن نہین۔۔۔۔۔اور غلطی کرنے پر اللہ سے معافی مانگنی چاہیے استغفار کرنا چاہیے۔۔۔۔۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کے علم میں‌ اضافہ فرمائے۔۔۔۔۔اور اس نیکی کو آپ کی مغفرت کا سبب بنائے ۔آمین

ابن داود
14-10-10, 03:06 PM
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
تھریڈ کے عنوان میں اگر ذرا تصحیح کر دی جائے تو بہتر ہے، کیونکہ جو بات مضمون میں ہے وہ یہ کہ "ارتکاب گناہ پر شرمندگی اور اللہ کا خوف جنت میں لے جانے کا سبب بنتا ہے، اور نیکی کرنے پر غرور و تکبر جہنم میں پھینکے جانے کا سبب۔
یعنی کہ گناہ بنفسہ جنت کا سبب نہیں بنتا اور نہ ہی نیکی بنفسہ دورزخ کا سبب!
میں ام نور العین بہن کی مراد سمجھ گیا ہوں، کہ ان کی مراد بھی یہ ہی ہے لیکن ، شاید کسی کو یہ بات واضح نہ ہو تو اس کی وضاحت کرنا مطلوب ہے۔

ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔١