![]() |
|
|||||||
| قرآن - شریعت کا ستونِ اوّل :: قرآن کے متعلق بنیادی معلومات ، مضامینِ قرآن ، آیاتِ ربانی کی تشریح و تفسیر :: |
![]() |
|
|
موضوع کے اختیارات | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
-: ممتاز :-
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2007-06-10
آئی ڈی نمبر: 101
قیام: اِنَّ الْاَرْضَ لِلّهِ
جنس: male
پوسٹس: 5,317
پوائنٹس: 33
![]() |
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سورہ العنکبوت کی آیت نمبر:13 یوں ہے: وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَّعَ أَثْقَالِهِمْ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ اردو ترجمہ: ڈاکٹر طاہر القادری وہ یقیناً اپنے (گناہوں کے) بوجھ اٹھائیں گے اور اپنے بوجھوں کے ساتھ کئی (دوسرے) بوجھ (بھی اپنے اوپر لادے ہوں گے) اور ان سے روزِ قیامت ان (بہتانوں) کی ضرور پرسش کی جائے گی جو وہ گھڑا کرتے تھے اور ۔۔۔۔۔ سورہ الانعام کی آیت:164 یوں ہے : وَلاَ تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى اردو ترجمہ: ڈاکٹر طاہر القادری اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا سورہ العنکبوت کی جو آیت نمبر:13 پیش کی گئی ہے ، بالکل اسی مفہوم کی آیت سورہ النحل میں بھی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں: لِيَحْمِلُواْ أَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمِنْ أَوْزَارِ الَّذِينَ يُضِلُّونَهُم بِغَيْرِ عِلْمٍ أَلاَ سَاءَ مَا يَزِرُونَ اردو ترجمہ: ڈاکٹر طاہر القادری (یہ سب کچھ اس لئے کہہ رہے ہیں) تاکہ روزِ قیامت وہ اپنے (اعمالِ بد کے) پورے پورے بوجھ اٹھائیں اور کچھ بوجھ اُن لوگوں کے بھی (اٹھائیں) جنہیں (اپنی) جہالت کے ذریعہ گمراہ کئے جا رہے ہیں، جان لو! بہت بُرا بوجھ ہے جو یہ اٹھا رہے ہیں ( سورة النحل : 16 ، آیت : 25 ) بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان تو یہ ہے کہ قرآن میں تعارض نہیں ہے! ہاں ظاہری معنوں میں گو تعارض نظر آتا ہے تو اس کو دور کرنے کے لیے کسی مستند تفسیر یا صحیح احادیث کی جانب رجوع کیا جانا چاہئے۔ آئیے ام التفاسیر "تفسیر ابن کثیر" سے اس آیت ( سورة العنکبوت : 29 ، آیت : 13 ) کی تشریح معلوم کرتے ہیں : امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کی شرح میں لکھتے ہیں: وقوله تعالى: {وليحملن أثقالهم وأثقالاً مع أثقالهم} إخبار عن الدعاة إلى الكفر والضلالة, أنهم يحملون يوم القيامة أوزار أنفسهم وأوزاراً أخر بسبب ما أضلوا من الناس من غير أن ينقص من أوزار أولئك شيئاً, كما قال تعالى, {ليحملوا أوزارهم كاملة يوم القيامة ومن أوزار الذين يضلونهم بغير علم} الاَية, وفي الصحيح «من دعا إلى هدى كان له من الأجر مثل أجور من اتبعه إلى يوم القيامة من غير أن ينقص من أجورهم شيئاً, ومن دعا إلى ضلالة كان عليه من الإثم مثل آثام من اتبعه إلى يوم القيامة من غير أن ينقص من آثامهم شيئاً». اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑھی ہاں یہ لوگ اپنے گناہوں کے بوجھ اٹھائیں گے اور انہوں نے جن جن کو گمراہ کیا ہے ، ان کے بوجھ بھی ان پر لادے جائیں گے مگر وہ گمراہ شدہ لوگ ہلکے نہ ہوں گے۔ ان کا بوجھ ان پر ہے۔ جیسے فرمان ہے : ليحملوا أوزارهم كاملة يوم القيامة ومن أوزار الذين يضلونهم بغير علم یعنی یہ اپنے کامل بوجھ اٹھائیں گے اور جنہیں بہکایا تھا ، ان کے بہکانے کا گناہ بھی ان پر ہوگا۔ صحیح حدیث میں ہے کہ : جو ہدایت کی طرف لوگوں کو دعوت دے ، قیامت تک جو لوگ اس ہدایت پر چلیں گے ان سب کو جتنا ثواب ہوگا ، اتنا ہی اُس ایک کو ہوگا لیکن ان کے ثوابوں میں سے گھٹ کر نہیں۔ اسی طرح جس نے برائی پھیلائی ، اس برائی پر جو بھی عمل پیرا ہوں ، ان سب کو جتنا گناہ ہوگا اتنا ہی اُس ایک کو ہوگا لیکن ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ صحیح مسلم ، كتاب العلم ، باب : من سن سنة حسنة او سيئة ومن دعا الى هدى او ضلالة ، حدیث : 6980 امید ہے امام ابن کثیر (رحمۃ اللہ علیہ) کی اس تشریح کے مطالعے کے بعد دونوں آیات کا معنوی تعارض عام قاری کے ذہن سے دور ہو جائے گا ، ان شاء اللہ۔ |
|
Share
|
| ان 10 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے باذوق کا شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#8 |
|
-: منفرد :-
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2010-01-02
آئی ڈی نمبر: 1772
جنس: male
پوسٹس: 4,744
پوائنٹس: 20
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
آپ نے ڈاکٹر طاہر القادری کا ترجمعہ کیوں لکھا ہے؟
اور دوسری بات بازوق بھائی ایک بات کا جواب دیں میں نے آپ کا ایک تھریڈ پڑھا تھا غسل جنابت کے بارے میں اس میں لکھا ہوا تھا کہ مسح نہیں کرنا چاہیے لیکن میں نے جو احادیث پڑھی ہیں ان میں یہ ہے کہ متاثرہ جگہ کو دھونے کے بعد نماز کے وضو کی طرح وضو کرو۔تو کیا یہ جو مسح ہے یہ نماز کے وضو میں نہیں آتا پلز اس بارے میں میری اصلاح فرمایئں۔ |
|
Share
|
| اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے محمد ارسلان کا شکریہ ادا کیا ہے |
![]() |
| Bookmarks |
| ٹیگز |
| دوسروں, بوجھ, اٹھانا, اپنا, ربانی, آیات, تعارض |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | |
|
|
مشابہ موضوعات
|
||||
| موضوع | مصنف | فورم | جوابات | آخری پیغام |
| استعمار۔۔ ’لباسِ مجاز‘ میں! | لالکائی | حالاتِ حاضرہ | 0 | 01-11-09 06:30 AM |
| اسلام – تحمل و برداشت کا مذہب | الطحاوی | متفرقات | 5 | 28-10-09 09:45 AM |
| اسلام کے خلاف سازشیں | کارتوس خان | اتباعِ قرآن و سنت | 6 | 02-09-09 05:15 PM |
| زنا کی تباہ کاریاں | Abu Abdullah | اتباعِ قرآن و سنت | 3 | 30-05-09 06:53 AM |
| حضرت شاہ ولی اللہ (رح) اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری | القلم | متفرقات | 0 | 09-03-09 12:46 PM |