![]() |
|
|||||||
| نقد و نظر تبصرہء کتب ، اردو زبان و ادب سے متعلق تحقیق و تنقید |
![]() |
|
|
موضوع کے اختیارات | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |
|
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2009-06-16
قیام: کراچی
جنس: male
پوسٹس: 700
پوائنٹس: 376 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
اقبال کی شاعری میں توحید سے ناواقفیت کا بھی بہت بڑا عنصر پایا جاتا ہے۔ اقبال کا ایک مشہور شعر ملاحظہ ہو خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے کہ بتا تیری رضا کیا ہے۔ اقبال یہاں شاید یہ کہنا چاہتے ہیں کہ رضاعت اور عبادت سے انسان اس مقام پر بھی پہنچ سکتا ہے جہاں اللہ اپنے اس خاص بندے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے خود اپنے بندے سے اسکی مرضی پوچھے گا۔ نعوذباللہ من ذالک اس سے بڑھ کر توحید سے جہالت کی مثال کیا ہوگی!!! اس شعر سے ایک تو یہ بات ثابت ہوئی کہ اقبال قرآن اور حدیث والی توحید سے ناواقف تھے اور دوسری بات یہ ثابت ہوئی کہ وہ ایک صوفی تھے کیونکہ ایسے عقیدے صوفیوں کے علاوہ کوئی نہیں رکھتا۔ مذکورہ شعر کے برعکس قرآن اور حدیث کے نصوص سے یہ ثابت ہے کہ اللہ رب العالمین نے مخلوق کو پیداکرنے سے پانچ سو سال قبل ہی انکی تقدیر لکھ دی تھی اور ایک دوسری حدیث کا مفہوم ہے کہ تقدیر کی سیاہی خشک ہو چکی ہے اور ہر انسان کا فیصلہ ہوچکا ہے کہ وہ جہنم میں جائے گا یہ جنت میں۔ جب اللہ نے مخلوق کی تقدیر اس وقت لکھی جب اسے پیدا بھی نہیں فرمایا تھا تو اس سے تقدیر کے بارے میں اسکی رضا پوچھنے کا کیا مطلب ہے ؟؟؟؟ انسانوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھکر اللہ رب العالمین کے نزدیک کسی کا مقام نہیں۔ اگر ہم فرض کریں کہ اقبال اپنے اس شعر میں خودی کی بلندی کے جس مقام کا زکر کر رہے ہیں اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم فائز تھے تو برائے مہربانی کوئی صاحب ہمیں وہ حدیث یا قرآن کی آیت سنائے جس میں اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقدیر لکھنے سے پہلے اپنے نبی کی رضا دریافت کی ہو۔ اسکے علاوہ بھی اقبال کے کئی اشعار ایسے ہیں جو توحید کی دھجیان بکھیرتے ہیں۔ |
|
|
|
| ان 4 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے شاہد نزیر کا شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#2 |
|
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
امن کے ساتھ ہر ملک میں رہیں یہ ہی اسلام کا پیغام ہے
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2007-08-09
قیام: برطانیہ
جنس: male
پوسٹس: 4,874
پوائنٹس: 496 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
السلام علیکم۔ بھائی مجھے تو شعر شاعری سے کوئی لگاؤ نہیں
آپ ہی علامہ اقبال رحمۃ اللہ کے وہ شعر یہاں پیش کریں جو توحید کے خلاف ہوں۔ ہمارے علم میں اضافہ ہوگا ان شاءاللہ |
|
|
| ان 2 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے منہج سلف کا شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#3 |
|
منتظمِ اعلیٰ
تاریخ شمولیت: 2007-08-08
قیام: مكة المكرمة
جنس: maleعمر: 37
پوسٹس: 10,108
پوائنٹس: 3635 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
سورة القارعة میں ہے: ﴿فاما من ثقلت موازینہ فہو فی عیشة راضیة)
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے کہ بتا تیری رضا کیا ہے۔ میرے خیال میں تو یہ شعر اسی آیت کی تفسیر بیان کرتا ہے۔
__________________
لا الہ الا اللہ العظیم الحلیم، لا الہ الا اللہ رب العرش العظیم، لا الہ الا اللہ رب السمٰوات و رب الارض و رب العرش الکریم اللہم اغفر لعبدک عبدالرحمن وارفع درجتہ فی المہدیین واخلفہ فی عقبہ فی الغابرین واغفر لنا ولہ یارب العالمین وافسح لہ فی قبرہ و نور لہ فیہ۔ |
|
|
| اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے رفی کا شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#4 | |
|
-: Banned :-
تاریخ شمولیت: 2010-01-02
جنس: male
پوسٹس: 10,418
پوائنٹس: 0 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
آپ نے حق بات لیکھی ہے بھائی جان واقعی اقبال کے کئی شعر اللہ کی کتاب سے ٹکراتے ہیں |
|
|
|
|
|
#5 |
|
-: Banned :-
تاریخ شمولیت: 2010-01-02
جنس: male
پوسٹس: 10,418
پوائنٹس: 0 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
#6 |
|
-: Banned :-
تاریخ شمولیت: 2010-01-02
جنس: male
پوسٹس: 10,418
پوائنٹس: 0 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
#7 |
|
-: ممتاز :-
روحی فداک یا رسول اللہ ﷺ
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2009-03-30
قیام: پاک سرزمین
جنس: female
پوسٹس: 15,335
پوائنٹس: 9673 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
السلام علیکم بھائی شاہد نذیر ۔
اگر آپ وضاحت سے اپنا نکتہ نظر اقبال کے اشعار سے مثالوں سمیت پیش کرسکیں تو یقینا ہم سب کی معلومات میں اضافہ ہو گا ۔
__________________
روحی فداک یا رسول اللہ ﷺ ******** رحمک اللہ یا اخی عبدالرحمن بن عبدالجبار و غفر لک و اسکنک الفردوس ******** |
|
|
| ان 3 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے ام نور العين کا شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#8 |
|
-: منفرد :-
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2010-01-02
جنس: male
پوسٹس: 3,689
پوائنٹس: 503 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
اور علامہ اقبال کا یہ شعر بھی عجیب و غریب ہے کہ
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد نعوز با اللہ کیا کربلا سے پہلے اسلام مردہ حالت میں تھا۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟ یا یہ بات ہو سکتی ہھے کہ ہمیں اس کا مطلب سمجھ میںنہ آیا ہو لیکن اگر کسی بھائی یا بہن کو اس کی انفارمیشن ہو تو ضرور بتا ئیں۔۔شکریہ |
|
|
|
|
#9 | |
|
منتظمِ اعلیٰ
تاریخ شمولیت: 2007-08-08
قیام: مكة المكرمة
جنس: maleعمر: 37
پوسٹس: 10,108
پوائنٹس: 3635 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے ، بتا تیری رضا کیا ہے مگر خودی کیا ہے اس کی تعریف خود اقبال فرماتے ہیں: خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ خودی ہے تیغ فساں لا الہ الا اللہ یہ دور اپنے براھیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لا الہ الا اللہ اگر چہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا اللہ یہ نغمہ فصل گل و لا لہ کا نہیں پابند بہار ہو کہ خزاں لا الہ الا اللہ کیا ہے تو نے متاع غرور کا سودا فریب سو دو زیاں لا الہ الا اللہ بہ الفاظِ دیگر خودی معراج ہے اس مقام کی جہاں اللہ کی طرف ایک ہاتھ بڑھانے سے وہ دو ہاتھ بڑھاتا ہے، اگر ایک قدم اٹھاؤ تو دس قدم اٹھاتا ہے، اگر چل کر جاؤ تو وہ دوڑ کر آتا ہے۔ میرے خیال میں تو شاید ایک مومن کی رضا یہی ہوتی ہے کہ اس کا مشکل کشاء خود اس کی حاجت روائی کو آئے۔ مگر خودی کو گروی رکھ کر وسیلوں کی تلاش میں بھٹکتے لوگوں کو اس کی سمجھ نہیں آسکتی۔ ایک اچھے مبلغ کی خوبی یہی ہوتی ہے کہ ہر سننے والا یہی سمجھتا ہے کہ شاید اسے ہی مخاطب کیا جا رہا ہے اور یہی خوبی اقبال کے ہاں بھی ہے جو انہیں متنازعہ بنا دیتی ہے مگر کھلے دل اور روشن دماغ سے اگر اس کا احاطہ کیا جائے تو سمجھنے والا سمجھ لیتا ہے کہ مخاطب کون ہے اور مدعا کیا ہے۔
__________________
لا الہ الا اللہ العظیم الحلیم، لا الہ الا اللہ رب العرش العظیم، لا الہ الا اللہ رب السمٰوات و رب الارض و رب العرش الکریم اللہم اغفر لعبدک عبدالرحمن وارفع درجتہ فی المہدیین واخلفہ فی عقبہ فی الغابرین واغفر لنا ولہ یارب العالمین وافسح لہ فی قبرہ و نور لہ فیہ۔ |
|
|
|
| ان 5 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے رفی کا شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#10 |
|
-: منفرد :-
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2009-04-11
جنس: male
پوسٹس: 4,037
پوائنٹس: 1491 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
السلام علیکم
میں یہاںآپکی بات سے اتفاق نہیںکرونگا۔ علامہ اقبال کی شاعری ادب کا حصہ ہے، اور جب بات شعر میں کہی جاتی ہے اسکے ظاہری الفاظ کو لیکر کبھی بھی اسکو کوئی بھی معنیٰ نہیںپہنایا جاسکتا ہے۔ "پاسبان ملگئے کعبہ کو صنم خانے سے" اس شعر کو سمجھے بنا اگر "سمھیں" تب اسکے بھی ایسے ہی معنیٰنکل سکتے ہیںجیسے ہم یہاں "خودی کو کر بلند اتنا کے شعر سے نکالنا چاہتے ہیں۔ "یہ بات کسی کو نہیںمعلوم کہ مومن قاری نظرآتا ہے حقیقت میںہے قرآن" یہاںبھی ہم کہیںسے کہیںنکل سکتے ہیں کہ "کسی کو نہیں معلوم کا کیا مطلب ہے" وغیرہ وغیرہ۔ علامہ اقبال ایک انسان تھے فرشتہ نہیں۔ ان سے غلطیوںکا صدور ممکن ہے، وہ بشر ہی تھے۔ لیکن عام طور پر ان پر جہالت کا الزام نہیںلگتا۔ لیکن الگ الگ انداز اور نظریائے فکر ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر جب ہم ادب پر بات کر رہے ہیں تو معنی و مفہوم کچھ اور ہی ہوتے ہیںبعض اوقات۔۔۔۔۔ جزاک اللہخیر آخری مرتبہ ترمیم کی گئی بذریعہ ابومصعب : بوقت 09:13 AM مؤرخہ 21-02-10 |
|
|
| اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے ابومصعب کا شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#11 | |
|
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
امن کے ساتھ ہر ملک میں رہیں یہ ہی اسلام کا پیغام ہے
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2007-08-09
قیام: برطانیہ
جنس: male
پوسٹس: 4,874
پوائنٹس: 496 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
کچھ سال پہلے باذوق بھائی نے ایک اور فورم پر اس شعر سے متعلق بحث کی تھی۔ اب اس کا لنک تو یاد نہیں ، آپ باذوق بھائی کے بلاگ پر یہاں پڑھیں۔ معلومات میں اضافہ ہوگا ان شاءاللہ اسلام زندہ ہوتا ہے کربلا کے بعد ۔۔۔؟ |
|
|
|
| ان 4 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے منہج سلف کا شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#12 |
|
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2008-03-16
جنس: male
پوسٹس: 899
پوائنٹس: 105 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
#13 |
|
-: منفرد :-
Lahore, United Arabs Emirates, United Kindgom
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2009-05-18
قیام: انگلینڈ
جنس: male
پوسٹس: 2,606
پوائنٹس: 854 ![]() |
ویسے یہ شعر علامہ اقبال کا نہیں ہے ۔ بلکہ مولانا محمد علی جوہر کا ہے ۔
قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد اس شعر سے متعلق ڈاکٹر محمد یوسف نگرامی کا ایک اقتباس پڑھ لیں ؛ ( بحوالہ : الشیعہ فی المیزان ۔ اُردو ترجمہ : ڈاکٹر محمد یوسف نگرامی ، صفحہ نمبر 30 تا 38 ۔ مطبوعہ : دہلی 1989 )۔ -------
__________________
اسلام میں ‘‘یا یہ یا وہ ‘‘ نہیں ہے۔ اسلام کے اصول روز حشر تک کے لیئے اٹل ہیں
|
|
|
|
|
#14 | |
|
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: 2009-06-16
قیام: کراچی
جنس: male
پوسٹس: 700
پوائنٹس: 376 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
رفی بھائی بہت شکریہ کہ آپ نے تفصیلاً اپنے نقطہ نظر کو واضح کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاعر کی شاعری کو سمجھنا اور بالکل وہی مفہوم بیان کرنا جوکہ شعر لکھتے وقت شاعر کے پیش نظر تھا ، بہت ہی مشکل کام ہے۔لیکن اس کی کوئی خاص ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ ہم اقبال کے شعر کے ظاہر پر بات کررہے ہیں اور اس واضح مفہوم پر اعترا ض کر رہے ہیں جو شعر پڑھتے ہوئے ہر قاری کے زہن میں پیدا ہوتاہے۔ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ اقبال کس قسم کے عقیدہ کے مالک تھے لیکن یہ سچ ہے کہ انکے کئی اشعار عقیدہ توحید کے خلاف ہیں۔ آپ نے متنازعہ شعر کے دفاع میں خودی کے معنی بیان کرنے کی کوشش کی ہے اسکی تشریح بھی اقبال ہی کے دیگر اشعارسے کی ہے اور خودی کے معنی اقبال نے لاالہ اللہ بیان کئے ہیں۔ لیکن رفی بھائی یہ بات یاد رہے کہ میرا اعتراض ہر گز لفظ خودی پر نہیں تھا بلکہ اصل اعتراض اشعار کے ان جملوں پر تھا جن میں اللہ رب العالمین جوکہ ہر عیب اور نقص سے پاک ہے کی طرف نقص اور عیب منسوب کیا گیا ہے۔ کیا بندے کا ایک ایسے مقام پر پہنچ جاناجہاں نعوذباللہ ، اللہ کو بھی اسکی تقدیر کیلئے اس کی رضا کی ضرورت درپیش ہو چاہے اس بندے سے محبت میں ہی کیوں نہ سہی۔ کیا اللہ کی طرف عیب منسوب کرنا نہیں ؟؟؟! کیا اقبال کے اس شعر کا اس کے علاوہ بھی کوئی مفہوم بنتا ہے کہ خودی کے مقام پر اللہ بندے کی رضا کا محتاج ہوجاتاہے ۔ نعوذباللہ من ذالک رفی بھائی آپ سے درخواست ہے کہ اس متنازعہ شعر سے جو مفہوم آپکو سمجھ میں آتا ہے وہ بیان کریں۔ شعر میں موجود کسی ایک لفظ کی تشریح مت کیجئے گابلکہ پورے شعر کا مفہوم بیان کیجئے گا۔ اقبال کو موحد شاعر کہنا ظلم ہے اور وہ بھی اس صورت میں کے انکی شاعری میں کئی ایک متنازعہ اشعار میں موجود ہیں۔ انشاء اللہ ایک یادو دن میں ، میں اقبال کے ایک اور نئے شعر کے ساتھ حاضر خدمت ہونگا جس کی زد ، براہ راست عقیدہ توحید پر پڑتی ہے اور اسکے بعد فیصلہ آپ پر چھوڑوں گا کہ کیا اسکے بعد بھی اقبال ایک موحد شاعر تھا۔ یہاں میں یہ بھی واضح کردوں کے اقبال کے اشعار کو ہر فرقہ اسلئے اپنے اپنے نقطہ نظر سے دیکھتا ہے کہ اقبال کی شاعری حق اور باطل دونوں طرح کے نظریات پر مشتمل ہے۔ اس میں سے جس فرقہ کو جو پسند آتا ہے وہ لے لیتا ہے۔ جسکی ایک مثال میں پیش کرچکا ہوں اور دوسری مثال کیلئے انتظار کیجئے۔ والسلام آخری مرتبہ ترمیم کی گئی بذریعہ شاہد نزیر : بوقت 09:07 AM مؤرخہ 23-02-10 |
|
|
|
| اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے شاہد نزیر کا شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#15 | |
|
منتظمِ اعلیٰ
تاریخ شمولیت: 2007-08-08
قیام: مكة المكرمة
جنس: maleعمر: 37
پوسٹس: 10,108
پوائنٹس: 3635 ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
و علیکم السلام! بھائی اسی تھریڈ کی پوسٹ نمبر 3 میں اس شعر کے متعلق اپنا نکتہ نظر بتا چکا ہوں، کہ خودی یعنی لا الہ اللہ کو اپنا لیا جائے تو یقیناً میزان کا پلڑا بھاری ہو جائے گا۔ اور پھر جس کا میزان بھاری ہو گا اس سے اللہ کا وعدہ ہے کہ اپنی رضا کے مطابق وہ ابدی زندگی گذاریں گے۔
__________________
لا الہ الا اللہ العظیم الحلیم، لا الہ الا اللہ رب العرش العظیم، لا الہ الا اللہ رب السمٰوات و رب الارض و رب العرش الکریم اللہم اغفر لعبدک عبدالرحمن وارفع درجتہ فی المہدیین واخلفہ فی عقبہ فی الغابرین واغفر لنا ولہ یارب العالمین وافسح لہ فی قبرہ و نور لہ فیہ۔ |
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| ٹیگز |
| اشعار, ادب, ادبی انتخاب, ادبی مجلس, اردو, اردو ادب, اردو نثر, اقبال, انتخاب, توحید, مجلس ادب, نثر, نثری ادب |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | |
|
|
مشابہ موضوعات
|
||||
| موضوع | مصنف | فورم | جوابات | آخری پیغام |
| میری اپنی بھولی بسری یادیں،!!! میرا بچپن-1 | عبدالرحمن سید | ادبی مجلس | 48 | 18-12-11 07:31 PM |
| تعدّد ازواج | Abu Abdullah | اتباعِ قرآن و سنت | 2 | 29-10-10 08:08 AM |
| انٹرنیٹ کی آزادی کے بارے میں وزیرِ خارجہ ہلیری روڈھم کلنٹن کی تقریر | fawad | حالاتِ حاضرہ | 3 | 25-01-10 12:47 PM |
| البریلویہ ۔ بریلویت تاریخ و عقائد (مکمل کتاب) | محمد نعیم | اردو یونیکوڈ کتب | 19 | 19-05-08 05:57 PM |
| اصلی اہل سنت (مکمل رسالہ) | محمد نعیم | اردو یونیکوڈ کتب | 0 | 07-05-08 11:07 PM |