>URDU MAJLIS FORUM
 

واپسی   URDU MAJLIS FORUM > ::: مجلسِ مذہب اور نظریات ::: > اسلامی مہینے > ماہِ رمضان المبارک


ماہِ رمضان المبارک :: ماہِ رمضان کی برکتیں ، احترام ، عبادات اور ثواب ::

جواب پوسٹ کریں
 
موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 07-08-11, 03:42 AM   #1
كفايت الله
-: ركن مجلس علماء :-
 
كفايت الله کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2010-11-09
قیام: ممبئي
جنس: male
پوسٹس: 1,855
پوائنٹس: 1933
كفايت الله كفايت الله كفايت الله كفايت الله كفايت الله كفايت الله كفايت الله كفايت الله كفايت الله كفايت الله كفايت الله
كفايت الله کی طرف بذریعہ Skype  پیغام ارسال کریں
جزاک اللہ خیرا۔
كفايت الله آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 07-08-11, 01:28 PM   #2
irum
Web Master
 
irum کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-06-03
جنس: female
پوسٹس: 31,689
پوائنٹس: 4669
irum irum irum irum irum irum irum irum irum irum irum
جزاک اللہ خیرابھائی
irum آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے irum کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 07-08-11, 06:18 PM   #3
فاروق
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
یااللہ! دنیاوآخرت میں کامیاب کر اورعذاب قبرسےنجات فرما
 
فاروق کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2009-05-13
جنس: male
پوسٹس: 5,140
پوائنٹس: 2855
فاروق پوائنٹ بند ہیں
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
رمضان المبارک کے چند احکام اور مسا‏‏ئل
1) روزہ ہر مسلمان مقیم مرد، عورت، بالغ پر فرض ہے۔ {اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیے گئے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے، تاکہ تم تقوی اختیارکرو}(سورۃ البقرہ :183) اور اللہ کے رسولﷺنے ارشاد فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ ارکان پر ہے , اور روزہ اسلام کا چوتھا رکن ہے۔ (البخاری)
2) روزے کی فضیلت: اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ابنِ آدم کا ہرعمل اس کے لیے ہے لیکن روزہ میرے لیے ہےاور اس کی جزا میں ہی دوں گا۔(البخاری)
3) روزے کی اقسام (الف)فرض روزے (ب)نفلی روزے (ج)نذرکےروزے (د)کفارے کے روزے (ھ)قضاء روزے
4) رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر روزے شروع کرنے ہوں گے۔ اگر چاند نظر نہ آئے تو شعبان کے تیس (30) دن پورے کرنےہوں گے۔ (مسلم)
5) اللہ کے رسول ﷺنے شک کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔(مسلم) یعنی کچھ لوگ رمضان شروع ہونے پر یا ختم ہونے پر احتیاط کے طور پر روزہ رکھتے ہیں۔
6) فرض روزے کی نیت فجر سے پہلے کرنا ضروری ہے۔(ابوداود)
7) نفلی روزے کی نیت دن میں زوال سے پہلے کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے۔ (مسلم)
8) نفلی روزہ کسی وقت کسی بھی وجہ سے توڑا جاسکتا ہے۔(مسلم)
9) سحری کھانے میں برکت ہے۔ (البخاری)
10) سحری تاخیر سے کھانی چاہیے۔ (مسلم)
11) افطاری میں جلدی کرنی چاہیے۔(بخاری، مسلم)
12) روزہ افطار کرنے کے لیے سورج کا غروب ہونا شرط ہے۔ (مسلم)
13) تازہ کھجور یا خشک کھجور یا پانی سے روزہ افطار کرنا سنت ہے۔ (ابوداود)
14) روزہ افطار کروانے والے کااجر روزہ افطارکرنےوالے کے برابر ہے ۔(ترمذی)
15) روزہ افطار کرنے کی دعاء (ذَهَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ) ترجمہ “چلی گئی پیاس اور تر ہوگئیں رگیں اور ثابت ہو گیا اجر اگر چاہا اللہ نے(ابو داؤد)
16) نماز تراویح گزشتہ صغیرہ گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ (احمد)
17) تراویح کی نماز سنت کے مطابق گیارہ (11)رکعتیں ہیں۔ (البخاری)
18) سفر میں روزہ رکھنا اور چھوڑنا دونوں طرح درست ہے۔ (البخاری،مسلم)
19) حیض اور نفاس والی عورت مذکورہ حالت میں نہ روزہ رکھے نہ نماز پڑھے، البتہ بعد میں روزے کی قضاء ادا کرنی ہوگی،نماز کی نہیں ۔(البخاری)
20) دودھ پلانے والی اور حاملہ عورت کو روزہ نہ رکھنے کی رخصت ہے بعد میں صرف قضاء ہے۔ (النسائی)
21) بڑھاپا یا ایسی بیماری جس کے ختم ہونے کی توقع نہ ہو،کی وجہ سے روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ ادا کیا جاسکتاہے ایک روزہ کا فدیہ کسی مسکین کو کھانا کھلانا ہے ۔(حاکم)
22) فرض روزے کی قضا ءآئندہ رمضان سے پہلے کسی وقت بھی ادا کی جاسکتی ہے۔
23) فرض روزوں کی قضاء متفرق طور پر یا لگاتار دونوں طرح جائز ہے۔(الدار قطنی)
24) مرنے والے کے قضاء روزے اُس کے وارث کو رکھنے ہوں گے۔ (البخاری)
25) کسی شخص نے پورا سال قضاء روزے نہ رکھے اور دوسرا رمضان آگیا تو اسے موجودہ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد گزشتہ رمضان کی قضاء کے ساتھ روزانہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا چاہیے۔(دارقطنی)
26) اگر بادل کی وجہ سے روزہ افطار کرلیا پھر یقین ہو گیا کہ سورج غروب نہیں ہوا تھا تو اُس پر قضاء نہیں ہو گی۔
27) بھول چوک سے کھا پی لینا روزے کو نہ توڑتا ہے نہ مکروہ کرتا ہے۔ (البخاری)
28) مسواک کرنے سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا۔ (البخاری)
29) گرمی کی شدت سے روزہ دار سر میں پانی بہاسکتا ہے۔ (ابوداود)
30) روزے کی حالت میں مذی خارج ہو یا احتلام ہوجائے توروزہ نہ ٹوٹتا ہے نہ ہی مکروہ ہوتا ہے (البخاری)
31) سر میں تیل لگانے کنگھی کرنے یا آنکھوں میں سرمہ لگانے اور خوشبو وغیرہ سے نہ ہی روزہ ٹوٹتا ہے نہ ہی مکروہ ہوتا ہے۔ (البخاری)
32) تھوک نگلنا اور مکھی کے حلق میں جانے سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا۔ (البخاری)
33) روزے دار گرمی کی شدت میں کپڑا پانی میں تر کر کے بدن پر رکھ سکتا ہے(البخاری)
34) روزے دار ناک، آنکھ، کان میں دوا ڈال سکتا ہے بشرطیکہ حلق تک نہ جائے۔
35) حلق کے بجائے گلے کی رگ سے خوراک پیٹ میں جانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
36) وہ انجکشن جو طاقت والا ہو اس سے بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
37) اگر کسی پر غسل جنابت کرنا تھا، مگر وہ دیر سے اٹھا تو وہ پہلے نماز کی طرح وضو کرکے سحری کھائےاورپھر غسل جنابت کرلے۔ (مسلم)
38) اگر اپنے اختیار کے بغیر ناک سے نکسیر یا دانت نکلوانے سےیا زخم سے خون نکلے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔
39) روزہ دار روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لے سکتا ہے بشرطیکہ جذبات پر قابو رکھ سکے۔ (احمد)
40) گرمی کی شدت سے روزہ دار غسل یا کلی کر سکتا ہے۔ (ابوداود)
41) روزے کی حالت میں غیبت، جھوٹ، گالی، لڑائی جھگڑا حرام ہے۔ (البخاری)
42) روزے کی حالت میں کلی کرتے وقت ناک میں اس طرح پانی ڈالنا جائز نہیں کے حلق تک جانے کا خطرہ ہو۔ (ابوداود)
43) روزہ کی حالت میں بہودہ فحش اور جہالت کے کام یا گفتگو کرنا منع ہے۔(ابن خزیمہ)
44) روزہ کی حالت میں جماع کرنے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے اس پر کفارہ بھی ہے اور قضا بھی۔ (البخاری)
45) روزہ کا کفارہ ایک غلام آزاد کرنا یا دو ماہ کے مسلسل روزے رکھنا یا ساٹھ (60) محتاجوں کو کھانا کھلانا ہے۔ (البخاری)
46) قصداً قعے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور قضاء اس پر واجب ہے۔ (حاکم)
47) خودبخود قعے آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ (ابن حبان)
48) حیض یا نفاس شروع ہونے سےعورت کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے روزہ کی قضاء ہے نماز کی نہیں۔(البخاری)
49) اعتکاف سنت نبوی ہے اور اس کی مدت دس یوم ہے(البخاری)
50) ہر مسلمان کو کم سے کم ہر ماہ ایک مرتبہ قرآن کریم ختم کرنا چاہیے۔(ابوداود)
51) اعتکاف کے لیے فجر کی نماز کے بعد اعتکاف کی جگہ بیٹھنا سنت ہے۔ (ابن ماجہ)
52) اعتکاف کرنے والا بستر اور چارپائی استعمال کرسکتا ہے۔ (ابن ماجہ)
53) اعتکاف کرنے والے کی بیوی رات کو ملاقات کے لیے آسکتی ہے اور اعتکاف کرنے والا بیوی کو گھر چھوڑنے کے لیے مسجد سے باہر آسکتا ہے۔ (البخاری)
54) حالت اعتکاف میں بیمارپرسی کے لیے جانا ، جنازے میں شریک ہونا، بشری تقاضوں کے بغیر اعتکاف کی جگہ سے باہر جانا منع ہے۔(ابوداود)
55) لیلۃ القدر میں عبادت گزشتہ گناہوں کی مغفرت کا باعث ہے۔(البخاری)
56) لیلۃ القدر کی سعادت سے محروم رہنے والا بدنصیب ہے۔(ابن ماجہ)
57) رمضان میں کثرت سے صدقہ اور قرآن کریم کی تلاوت کرنا چاہیے۔(البخاری و مسلم)
58) لیلۃ القدر کی دعاء “اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي”(ترمذی) ترجمہ “اے اللہ آپ معاف کرنے والے ہیں اور معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں مجھے معاف کردیں”
59) 27رمضان کو لیلۃ القدر تصور کر کے محفلیں منعقد کرنا بدعت ہے اور کچھ لوگ قرآن کریم کی بجائے قوالیاں بڑے شوق سے سنتے ہیں یہ بھی ایک بدعت ہے۔
60) عیدالفطر اور عید الاضحی کے دن کے روزے رکھنا منع ہے۔(البخاری)
61) جمعہ کے دن ہی کو خاص کر کے روزہ رکھنا منع ہے۔ (مسلم)
62) رمضان شروع ہونے سے پہلے استقبال کے طور پر روزہ رکھنا منع ہے۔(البخاری و مسلم)
63) مسلسل نفلی روزے رکھنا منع ہے۔ (البخاری)
64) ایام تشریق یعنی 11، 12، 13 ذئ الحجہ کے روزے رکھنا منع ہے۔ (البخاری)
65) حاجی کو عرفات میں (یوم عرفہ) کا روزہ رکھنا منع ہے ۔(مسلم)
66) عورت کا اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ رکھنا منع ہے۔ (البخاری)
67) صدقہ فطر فرض ہے ہر مسلمان غلام ہو یا آزاد مرد ہو یا عورت چھوٹے بڑے روزہ دار یا غیر روزے دار۔ (البخاری)
68) صدقہ فطر نماز عید سے قبل ادا کرنا چاہیے ورنہ عام صدقات میں شمار ہو گا(ابن ماجہ)
69)صدقہ فطر کی مقدار ایک صاع ہے جو کہ ڈھائی کلو گرام کے برابر ہے (البخاری)
70) صدقہ فطر غلہ کی صورت میں دینا نبی علیہ اسلام کا طریقہ ہے اور آپ ﷺکے صحابہ کرام اور تابعین کرام کا ۔
71) صدقہ فطر ادا کرنے کا وقت آخری روزہ افطار کرنے کے بعد شروع ہوتا ہے ۔لیکن عید سے ایک یا دو دن پہلے ادا کیا جاسکتا ہے۔ صدقہ فطر گھر کے سرپرست کو گھر کے تمام افراد بیوی بچوں اور ملازموں کی طرف سے ادا کرنا چاہیے ۔(البخاری)
72) عید الفطر کی نماز کے لیے جانے سے پہلے کوئی میٹھی چیز کھانا سنت ہے مثلاً کھجور وغیرہ ۔(البخاری)
73) نمازِ عید کے لیے پیدل جانا سنت ہے۔(ترمذی)
74) عید گا ہ جانے اورآنے کا راستہ بدلنا سنت ہے۔ (البخاری)
75) نمازِ عید کے لیے خواتین کو بھی عید گاہ میں جانا چاہیے۔(البخاری)
76) عیدین کی نمازمیں بارہ تکبیریں سنت ہے، پہلی رکعت میں سات(7) اور دوسری رکعت میں پانچ(5)ہیں۔ (امام مالک)
77) نمازِ عید سے پہلے یا بعد میں عید گاہ میں کوئی نفل نماز نہیں ہے۔ (مسلم)
78) عید گاہ جاتےہوئے بکثرت تکبیریں پڑھنا سنت ہے ۔(شافعی)
79) سنت یہ ہے کہ ہر آدمی انفرادی طور پر تکبیریں پکارے۔
80) ہر سال شوال کے چھ روزے رکھنا کا ثواب عمر بھر روزے رکھنے کے برابر ہے بشرطیکہ رمضان کے روزے رکھیں ہوں۔ (مسلم)
81) شوال کے روزے ایک ساتھ رکھے جائیں یا منفرد طور پر دونوں طرح صحیح ہیں۔ اگر کسی کے اوپر رمضان کے روزوں کی قضاء باقی ہے تو وہ پہلے رمضان کے روزوں کی قضاء دے گا پھر شوال کے روزے رکھے گا۔
82) کچھ لوگ روزہ رکھ کر نماز نہیں پڑھتے جو کہ کفر ہے کیونکہ بغیر شرعی عذر کے نماز چھوڑنا کفر ہے۔ (ترمذی)
83) کچھ لوگ روزہ رکھ کر نماز جماعت کے ساتھ نہیں پڑھتے ۔ یہ لوگ بھی مجرم ہیں۔ (البخاری)
84) اور کچھ لوگ بغیر شرعی عذر کے روزے نہیں رکھتے ، ایسے لوگوں کے لیے بھی جہنم کی وعید ہے۔ (ابن خزیمہ)
85) رمضان المبارک میں عمرہ کرنا جیسے کسی نے رسول اللهﷺکے ساتھ حج کیا۔(البخاری، مسلم)
86) سحری میں سب سے بہتر کھانا کھجور ہے۔(ابوداؤد)

اور آخر میں، میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے گزارش کرتا ہوں “جس طرح ہم اللہ کے حکم سے روزے کی حالت میں حلال چیزیں ترک کر دیتے ہیں اُسی طرح جن حرام چیزوں سے اللہ اور اُس کے رسول ﷺنے منع کیا ہے اُنھیں بھی ترک کرنا ہم مسلمانوں پر فرض ہے۔”اور آخری گزارش “کچھ لوگ روزے کی حالت میں گانا، فلمیں، ڈرامے، کرکٹ میچ وغیرہ میں اپنا وقت برباد کرتے ہیں حالانکہ قرآن کی تلاوت میں وقت گزارنا چاہیے۔ اے مسلمانوں جس طرح ہمارے پیٹ کا روزہ ہوتا ہے اُسی طرح آنکھ، زبان، کان وغیرہ کا بھی روزہ ہونا چاہیے۔


وصلي الله وسلم علي نبينا محمد وآله وصحبه
فاروق آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
ان 7 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے فاروق کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 30-07-12, 07:54 PM   #4
عبدالقہارمحسن
-: ركن مجلس علماء :-
 
عبدالقہارمحسن کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2010-10-01
قیام: لاہور پاکستان
جنس: male
پوسٹس: 844
پوائنٹس: 2297
عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن
عبدالقہارمحسن کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں عبدالقہارمحسن کی طرف بذریعہ Skype  پیغام ارسال کریں
ما شاء اللہ۔ احسن الکلام ما قل ودل۔
اگر حوالہ جات کو نمبرنگ یا ابواب کے ساتھ مزید آسان بنا دیا جاتا تو سونے پر سہاگہ تھا۔
عبدالقہارمحسن آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے عبدالقہارمحسن کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 30-07-12, 10:07 PM   #5
فاروق
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
یااللہ! دنیاوآخرت میں کامیاب کر اورعذاب قبرسےنجات فرما
 
فاروق کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2009-05-13
جنس: male
پوسٹس: 5,140
پوائنٹس: 2855
فاروق پوائنٹ بند ہیں
جزاک اللہ خیرا بھائی آپ نے درست فرمایا کوشش کریں میں بھی فرصت ملنے پر کوشش کرتا ہوں مل کر لگادیتے ہیں
فاروق آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے فاروق کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 31-07-12, 01:56 AM   #6
ام ثوبان
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
 
ام ثوبان کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2012-02-14
جنس: female
پوسٹس: 5,781
پوائنٹس: 7331
ام ثوبان ام ثوبان ام ثوبان ام ثوبان ام ثوبان ام ثوبان ام ثوبان ام ثوبان ام ثوبان ام ثوبان ام ثوبان
جزاک اللہ خیرا
ام ثوبان آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 15-08-12, 06:07 PM   #7
وحیداحمدریاض
-: منفرد :-
اللھم اجرنی من النار
 
وحیداحمدریاض کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2011-02-25
قیام: راولپینڈی
جنس: male
عمر: 43
پوسٹس: 1,073
پوائنٹس: 2316
وحیداحمدریاض وحیداحمدریاض وحیداحمدریاض وحیداحمدریاض وحیداحمدریاض وحیداحمدریاض وحیداحمدریاض وحیداحمدریاض وحیداحمدریاض وحیداحمدریاض وحیداحمدریاض
وحیداحمدریاض کی طرف بذریعہ MSN  پیغام ارسال کریں
جزاک اللہ خیرا
وحیداحمدریاض آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 15-08-12, 10:07 PM   #8
نعیم یونس
-: ممتاز :-
 
نعیم یونس کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2011-11-24
قیام: لاھور
جنس: male
پوسٹس: 7,937
پوائنٹس: 4371
نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس
جزاک اللہ خیرا یا شیخ
نعیم یونس آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 01-07-13, 09:24 PM   #9
بنت امجد
-: ناظمہ :-
 
بنت امجد کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2013-02-06
جنس: female
پوسٹس: 856
پوائنٹس: 3122
بنت امجد بنت امجد بنت امجد بنت امجد بنت امجد بنت امجد بنت امجد بنت امجد بنت امجد بنت امجد بنت امجد
جزاک اللہ خیرا۔
بنت امجد آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 01-07-13, 09:28 PM   #10
فاروق
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
یااللہ! دنیاوآخرت میں کامیاب کر اورعذاب قبرسےنجات فرما
 
فاروق کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2009-05-13
جنس: male
پوسٹس: 5,140
پوائنٹس: 2855
فاروق پوائنٹ بند ہیں
اقتباس:
عبدالقہارمحسن نے لکھا ہے ۔۔ پیغام کا مشاھدہ کریں
ما شاء اللہ۔ احسن الکلام ما قل ودل۔
اگر حوالہ جات کو نمبرنگ یا ابواب کے ساتھ مزید آسان بنا دیا جاتا تو سونے پر سہاگہ تھا۔
ان شآء اللہ اگر اس سال بھی اسی کو ترجی دی گئی تو اس پر مزید کام کر کے آپ کی خواہش و رہنمائی کے مطابق احادیث کے نمبرز وغیرہ چسپاں کرنے کی کوشش ہوگی۔
فاروق آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے فاروق کا شکریہ ادا کیا ہے
جواب پوسٹ کریں

Bookmarks

ٹیگز
احکام, المبارک, رمضان, مسا‏‏ئل, چند

موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز

پوسٹ کرنے کے قوانین
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

سمائلز آن ہے
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے

قوانین
فورم منتخب کریں

مشابہ موضوعات
موضوع مصنف فورم جوابات آخری پیغام
توحید کیا ہے ؟ کیا مسلمان بھی شرک کرسکتے ہیں؟ فاروق مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ 35 22-12-13 08:55 AM
مسلم کو کافر کہنا کیسا ہے؟؟ از: شیخ ابو بکر الجزائری(حفظہ اللہ) ابوبکرالسلفی اردو یونیکوڈ کتب 7 15-03-13 11:22 PM
فلسطین سے متعلقہ چالیس اہم تاریخی حقائق رفیق طاھر یہودیت 4 06-11-12 08:20 PM
اسلامی قیادتیں۔۔۔اب یا کبھی نہیں حنیف المسلم اسلامی متفرقات 12 07-07-10 02:34 PM


فورم کے تمام اوقات GMT +3 کے مطابق . وقت ہے ابھی 07:28 PM


Powered by vBulletin Version 3.8.7
® Copyright ©2000 - 2014, Jelsoft Enterprises Ltd. Urdu Translation by A.REHMAN
User Alert System provided by Advanced User Tagging (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2014 DragonByte Technologies Ltd.
Contact admin : admin@urduvb.com