URDU MAJLIS FORUM  

واپسی   URDU MAJLIS FORUM > ::: مجلسِ تفریح ::: > مثالی معاشرہ


مثالی معاشرہ :: ایک مثالی معاشرہ کی تعمیر و تشکیل کی کوشش۔ اخلاقی ، انفرادی ، خانگی ، اجتماعی اور پیشہ وارانہ زندگی کے لیے رہنمایانہ اصول و آداب ::

جواب پوسٹ کریں
 
موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 27-09-11, 09:38 AM   #1
marhaba
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
"معرفت" اور "دعوت" مقصد زندگی ہو ۔۔۔
 
marhaba کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2010-02-05
قیام: قطر
جنس: male
پوسٹس: 1,625
پوائنٹس: 1456
marhaba marhaba marhaba marhaba marhaba marhaba marhaba marhaba marhaba marhaba marhaba
marhaba کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں marhaba کی طرف بذریعہ Skype  پیغام ارسال کریں
Hot اہم کیا؟؟؟:موت یا مغفرت

معزز اراکین اردو مجلس
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔۔۔۔۔

آپ سب کے لئے ایک سوال چھوڑے جارہا ہوں۔یہ سوال کوئی فقہی سوال نہیں کہ علماء سے اس کا جواب مطلوب ہو۔یہ ایک عام اعتقادی سوال ہے کہ جس کا جواب ہر مسلمان کو دینا چاہئے۔
اکثر یہ دیکھا گیا ہے یا یوں کہئے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ موت انسان کے لئے ایک ناپسندیدہ چیز رہی ہے اور ہے۔۔ اگر آپ کیوں؟؟؟؟ کا سوال کریں گے تو اس میں دوقسم کے جواب دو مختلف نظریہ کے حامل لوگوں کی طرف سے ملیں گے۔۔۔خیر مجھے اس میں نہیں جانا ہے۔بہر حال انسان موت سے ڈرتا ہے۔اس کے تصور سے وہ کانپتا ہے۔بعض لوگوں کا تو حال یہ ہے کہ موت کے تصور سے کانپتے ہوے ان کا جسم پسینہ سے شرابور ہوجاتا ہے--
حالاں کہ اصل چیز جو ڈرنے کی ہے وہ موت نہیں بلکہ وہ مغفرت ہے۔۔۔۔انسان موت سے بچنے کی دعائیں اور دوائیں کرتا ہے۔۔۔میں یہ نہیں کہتا کہ دعائیں اور دوائیں کرنا خلاف شریعت ہے۔میں اس بات کی طرف توجہ چاہتا ہوں کہ انسان کا شعورکیا ہوتا ہے۔وہ کیوں اپنے آپ کو موت سے بچانا چاہتا ہے۔۔۔موت ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں مذہبی اور غیر مذہبی کا کوئی فرق نہیں ہے۔وہ سب موت پر یقین رکھتے ہیں ۔۔۔
کل نفس ذائقۃ الموت۔۔اور اینما تکونوا یدرکّم الموت ولو کنتم فی بروج مشیدۃ۔۔
آج نہیں تو کل ہمیں مرنا ہی ہے۔جب مرنا ہی مقدر ہے تو عقلمندی کیا یہ نہیں کہ انسان موت سے بچنے کی دعائیں کرنے کے بجائے اللہ سے مغفرت کی دعائیں کرتا رہے؟؟؟؟
ایک سچا مسلمان موت سے اسی لئے ڈرتا ہے کہ خدا کے یہاں اس کی مغفرت ہوگی یا نہیں۔۔۔
یہی ایک احساس اسے کھائے جاتا ہے۔باقی دنیا کی محبت میں۔یا اپنے بال بچوں کی فکر میں یا اپنی پراپٹی کی دیکھ بھال کی فکر میں موت سے وہ نہیں ڈرتا۔۔۔۔۔
اس لئے دوستو: موت کے تصور سے ڈرنے کے بجائے مغفرت کے تصور سے ڈرتے رہو۔۔۔اور مغفرت ہی کی زیادہ سے زیادہ دعائیں کرتے رہو۔اللہ کے رسول دن میں ستر سے زیادہ مرتبہ اللہ سے مٍغفرت کی دعا کرتے رہتے تھے۔۔یہی سچے اور زندہ ایمان کی علامت ہے۔۔۔۔
__________________
اے اللہ مجھے اس کام کی توفیق دے جس سے تو سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔۔۔ آمین
اللہ کا شکر ہے کہ اللہ کے پاس صاحب تحریر کی سوچ سمجھ اور نیت جواب دہ ہے ۔۔۔۔ نہ کہ شارحین و قارئین کی سوچ سمجھ اور نیت ۔۔۔۔۔
الحمدللہ ۔۔۔۔ یعنی کہ اللہ تعالی قارئین اور شارحین کی سوچ سمجھ پر صاحب تحریر کا مواخذہ نہیں کرئےگا ۔۔۔ شارحین اور قارئین کی اپنی ان کی سوچ، سمجھ اور نیت پر خود ان کا مواخذہ ہوگا ۔۔۔
اب جس کی جو مرضی ۔۔۔۔ جو لکھنا ہو لکھے ۔۔۔ اس کی تحریر خود اس کے اپنے حق میں ہوگی نہ کہ کسی دوسرے کے حق میں ۔۔۔ اس کی تحریر سے خود اس کا مواخذہ ہوگا نہ کہ کسی دوسرے کا ۔۔۔
تکفیر اور اصول دعوت (شیخ عبداللہ ناصر رحمانی ) - URDU MAJLIS FORUM

آخری مرتبہ ترمیم کی گئی بذریعہ عُكاشة : بوقت 10:47 AM مؤرخہ 27-09-11 سبب: سبب ۔۔۔ اہم ترمیم ۔ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں ۔
marhaba آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
ان 2 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے marhaba کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 27-09-11, 11:27 AM   #2
ساجد تاج
-: ممتاز :-
بُرائی اپنے اندر اور اچھائی دوسروں میں تلاش کرو
 
ساجد تاج کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2008-11-24
قیام: لاہور
جنس: male
پوسٹس: 35,528
پوائنٹس: 10589
ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج
ساجد تاج کی طرف بذریعہ MSN  پیغام ارسال کریں ساجد تاج کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں
جزاک اللہ خیرا بھائی
ساجد تاج آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے ساجد تاج کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 27-09-11, 06:04 PM   #3
Baber Tanweer
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
 
تاریخ شمولیت: 2010-12-20
جنس: male
پوسٹس: 1,460
پوائنٹس: 2864
Baber Tanweer Baber Tanweer Baber Tanweer Baber Tanweer Baber Tanweer Baber Tanweer Baber Tanweer Baber Tanweer Baber Tanweer Baber Tanweer Baber Tanweer
بھائ مرحبا السلام علیکم، دوست بات یہ ہے کہ یہ زندگی اللہ تعالی کی دی ہوئ ایک نعمت ہے۔ ایک مقرر مدت تک ہم اس دنیا میں رہتے ہیں اور عام طور پر بچپن ، جوانی اور بڑھاپے کی منازل طے کرتے ہوۓ موت سے ہمکنار ہو جاتے ہیں۔ یہ جو زندگی اللہ تعالی عزوجل نے ہمیں عطا کی ہے ذرا سوچیۓ کہ اس کا مقصد کیا ہے۔ ذرا سورہ الملک کی اس آیت پر]نظر ڈالیۓ
ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلۡمَوۡتَ وَٱلۡحَيَوٰةَ لِيَبۡلُوَكُمۡ أَيُّكُمۡ أَحۡسَنُ عَمَلاً۬‌ۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡغَفُورُ (٢)
جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائيں کہ تم میں کس کے کام اچھے ہیں اور وہ غالب بخشنے والا ہے (۲)
اس آیت کی روشتی میں دیکھیۓ کہ موت اور زندگی کا مقصد کیا؟ زندگی انسان کی پیدائش سے موت تک ایک آزمائش ہے ایک امتحان ہے۔ اور اللہ تعالی نے ہمیں زندگی عطا ہی اس لیۓ کی ہے کہ ہم اس کی عبادت کریں اور اچھے اچھے عمل کریں اور موت تو انسان کی دو زندگیوں کے درمیان ایک عارضی وقفہ ہے۔ اور زندگی میں کیۓ گۓ ہمارے اعمال کی بنیاد پر انسان کی نجات کا انحصار ہوگا۔ اور جو انسان مومن ہوگا اور اس نے زندگی مین اچھے اعمال کیے ہوں گے ان کو کیا انعام ملے گا ذرا سورہ کھف کی اس آیت پر نظر ڈالیۓ:
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ كَانَتۡ لَهُمۡ جَنَّـٰتُ ٱلۡفِرۡدَوۡسِ نُزُلاً (١٠٧)
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کی مہمانی کے لیے فردوس کے باغ ہوں گے (۱۰۷)
زندگی ارو موت کا مالک تو اللہ ہے۔ اسی نے ہمیں یہ زندگی عطا کی ہے۔ اسی لیۓ اسے اپنی مرضی سے ختم کرتے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ اور مومنین کے لیۓ یہ مہلت غنیمت ہے کہ ہم اچھے اچھے عمل کریں۔ اور اچھے عمل کرنے کے لیۓ زندگی ضروری ہے۔ اس سے زندگی کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ اور جہان تک موت کا تعلق ہے تو موت تو آکے رہے گی چاھے انسان اس سے ڈرے یا نہ ڈرے۔ اور ایک سچا مسلمان موت سے نہیں ڈرتا مگر اس زندگی کو ایک مھلت سمجھتا ہے۔
یہ مھلت صرف اپنی مغفرت کی دعا کرنے کے لیے نہیں ہے۔ نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پیاری بیٹی سے بھی کہتے ہیں کہ بیٹی عمل کرلو کیونکہ وہان عمل ہی کام آئیں۔ ایک سچا مسلماں اس زندگی میں ان تمام احکام پر عمل کرتا ہے جسکا اس حکم دیا گیا ہے۔ اور ان تمام امور سے اجتناب برتتا ہے جن سے اسے روکا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اللہ سے مغفرت کی دعا بھی کرتا ہے۔ کہ اے اللہ تو میرے تمام گناہوں سے درگذر فرما اور آخرت مین مجھے کامیاب لوگوں کے ساتھ جنت میں داخل فرما

آخری مرتبہ ترمیم کی گئی بذریعہ Baber Tanweer : بوقت 06:06 PM مؤرخہ 27-09-11
Baber Tanweer آن لائن ہے   یہ اقتباس دیں
جواب پوسٹ کریں

Bookmarks

ٹیگز
مغفرت, موت, کیا؟؟؟موت

موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز

پوسٹ کرنے کے قوانین
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

سمائلز آن ہے
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے

قوانین
فورم منتخب کریں

مشابہ موضوعات
موضوع مصنف فورم جوابات آخری پیغام
اسلام کا پیغام ہر شیعہ کے نام - - از جابر الجزائری - مکمل کتابچہ (یونیکوڈ + ورڈ) ابوبکرالسلفی اردو یونیکوڈ کتب 7 06-02-13 02:38 PM
سلفی دعوت: نرمی یا شدت؟(ایک مفید مناقشہ) از: شیخ‌البانی(رحمہ اللہ) ابوبکرالسلفی متفرقات 3 17-06-12 01:23 PM
انکار حدیث حق یا باطل؟ (حصہ اول) سلمان ملک حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون 0 21-10-10 11:41 PM
::::: قُربانی کرنے اور کروانے والوں کے بارے میں چند اہم مسائل ::::: عادل سہیل ماہ ذی الحجہ اور حج 7 28-11-09 02:45 PM
اصلی اہل سنت (مکمل رسالہ) محمد نعیم اردو یونیکوڈ کتب 0 07-05-08 11:07 PM


فورم کے تمام اوقات GMT +3 کے مطابق . وقت ہے ابھی 07:04 PM


Powered by vBulletin Version 3.8.7
® Copyright ©2000 - 2013, Jelsoft Enterprises Ltd. Urdu Translation by A.REHMAN
User Alert System provided by Advanced User Tagging (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2013 DragonByte Technologies Ltd.
Contact admin : admin@urduvb.com