>URDU MAJLIS FORUM
 

واپسی   URDU MAJLIS FORUM > ::: مجلسِ مذہب اور نظریات ::: > غیر اسلامی افکار و نظریات > تقابلِ مسالک


جواب پوسٹ کریں
 
موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 07-02-12, 04:53 PM   #1
ابن بشیر
-: ركن مجلس علماء :-
 
ابن بشیر کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2012-01-29
جنس: male
پوسٹس: 237
پوائنٹس: 626
ابن بشیر ابن بشیر ابن بشیر ابن بشیر ابن بشیر ابن بشیر ابن بشیر ابن بشیر ابن بشیر ابن بشیر ابن بشیر
فرقہ جديد نام نہاد اهل حدیث کے وساوس واکاذیب کاتعاقب :قسط 1

آل دیوبند کے قرآن وحدیث کے خلاف پروپیگنڈے ہر کوئی جانتا ہے حق فورم عرف باطل فورم پر ایک مضمون اہل حدیث کے رد پر لکھا لکھا گیا اس کا تعاقب پیش خدمت ہے
آل دیوبند کا مضمون یہ ہے
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على المبعوث رحمة للعالمين وخاتم النبیین والمرسلین سيدنا
محمد وعلى آله وصحبہ اجمعین

فرقہ جديد نام نہاد اهل حدیث کے وساوس واکاذیب

فرقہ اهل حدیث میں شامل جہلاء میں بہت ساری صفات قبیحہ پائ جاتی هیں ، بدگمانی ، بدزبانی ، خودرائ ، کذب وفریب ، جہالت وحماقت ، اس فرقہ کے اهم اوصاف هیں ، اور انهی صفات قبیحہ کے ذریعہ هی عوام الناس کوگمراه کرتے هیں ، لہذا ایک دیندار ذی عقل مسلمان کے لیئےضروری هے کہ دین کے معاملہ میں فرقہ اهل حدیث کے نام نہاد جاهل شیوخ کی طرف هرگز رجوع واعتماد نہ کرے ، اور یقین کیجیے کہ میں یہ بات کسی ذاتی تعصب وعناد کی بنیاد پرنہیں کہ رها ، بلکہ انتهائ بصیرت وحقیقی مشاهده کی بات کر رها هوں ،
ان کا جہل وکذب اهل علم پر تو بالکل عیاں هے ، لیکن عام آدمی ان کی ملمع سازی اور وساوس و اکاذیب کی جال میں پهنس جاتا هے ،
ذیل میں فرقہ اهل حدیث کے مشہور وساوس و اکاذیب کا تذکره کروں گا ، تاکہ ایک عام آدمی ان کے وساوس ودجل وفریب سے واقف هوجائے ،
وسـوســه 1 = امام ابوحنیفہ رحمہ الله کی اتباع بہتر هے یا محمد رسول الله کی ؟؟
جواب = یہ وسوسہ ایک عام آدمی کو بڑا خوشنما معلوم هوتا هے ، لیکن دراصل یہ وسوسہ بالکل باطل وفاسد هے ، کیونکہ امام ابوحنیفہ رحمہ الله اور محمد رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا تقابل کرنا هی غلط هے ، بلکہ نبی کا مقابلہ امتی سے کرنا یہ توهین وتنقیص هے ،
بلکہ اصل سوال یہ هے کہ کیا محمد رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی اطاعت واتباع امام ابوحنیفہ رحمہ الله ( اور دیگر ائمہ اسلام ) کی راهنمائ میں بہترهے یا اپنے نفس کی خواهشات اور آج کل کے نام نہاد جاهل شیوخ کی اتباع میں بہترهے ؟؟
لہذا هم کہتے هیں کہ محمد رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی اطاعت واتباع امام ابوحنیفہ تابعی رحمہ الله ( اور دیگر ائمہ مجتهدین ) کی اتباع وراهنمائ میں کرنا ضروری هے ، اور اسی پرتمام اهل سنت عوام وخواص سلف وخلف کا اجماع واتفاق هے ، لیکن بدقسمتی سے هندوستان میں انگریزی دور میں ایک جدید فرقہ پیدا کیا گیا جس نے بڑے زور وشور سے یہ نعره لگانا شروع کیا کہ دین میں ان ائمہ مجتهدین خصوصا امام ابوحنیفہ تابعی رحمہ الله کی اتباع وراهنمائ ناجائز وشرک هے ، لہذا ایک عام آدمی کو ان ائمہ اسلام کی اتباع وراهنمائ سے نکال کر ان جہلاء نے اپنی اور نفس وشیطان کی اتباع میں لگادیا ، اور هر کس وناکس کو دین میں آزاد کردیا اور نفسانی وشیطانی خواهشات پرعمل میں لگا دیا ، اور وه حقیقی اهل علم جن کے بارے قرآن نے کہا ( فاسئلوا اهل الذکران کنتم لا تعلمون ) عوام الناس کو ان کی اتباع سے نکال کر ان جاهل لوگوں کی اتباع میں لگا دیا جن کے بارے حضور صلی الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا
( فأفتوا بغیرعلم فضلوا وأضلوا )
اور ان جہلاء کی تقلید واتباع کا صراط مستقیم رکهہ دیا ، اور عام لوگوں کو قرآن وسنت کے نام پراپنی طرف بلاتے هیں ، لیکن درحقیقت عام لوگوں کوچند جہلاء کی اندهی تقلید واتباع میں ڈال دیا جاتا هے ،
فإلى الله المشتكى وهوالمستعان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آل دیوبند کے مضمون
فرقہ جديد نام نہاد اهل حدیث کے وساوس واکاذیب
کاتعاقب انھیں کے الفاظ میں


آل دیوبند اہلحدیث کو فرقہ جدیدہ کہتی ہے اس کے رد کے لئے دیکھئے یہ لنکس
اہلحدیث کا وجود کب سے ہے اور تاریخ اہلحدیث کا مطالعہ کریں اہلحدیث کا وجود اس وقت سے ہے جب سےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے الحمدللہ

اس کے لئے اس لنک کا مطالعہ کریں

www.Albisharah.com - مضامین


ا١: فرقہ دیوبندیہ میں شامل علمائ اور جہلاء میں بہت ساری صفات قبیحہ پائ جاتی هیں مثلا اندھی تلقید ،قرآن وحدیث کی مخالفت ، بدگمانی ، بدزبانی ، خودرائ ، کذب وفریب ، جہالت وحماقت ، اس فرقہ دیوبندیہ کے اهم اوصاف هیں ، اور انهی صفات قبیحہ کے ذریعہ هی عوام الناس کوگمراه کرتے هیں۔
جن کو آل دیوبند اہل حدیث کی صفتیں کہہ رہے ہیں یہ جھوٹ ہیں بلکہ یہی صفات تو آل دیوبند میں اتم درجہ پائی جاتی ہیں اور اہل حدیث الحمد للہ قرآن و حدیث کے متبع ،قرآن و حدیث کا دفاع کرنے والے اور آل تقلید کی بدعات و خرافات کو قلم کرنے والے ہوتے ہیں ۔
٢:لہذا ایک دیندار ذی عقل مسلمان کے لیئےضروری هے کہ دین کے معاملہ میں فرقہ آل دیوبند کے نام نہاد جاهل شیوخ کی طرف هرگز رجوع واعتماد نہ کرے ۔کیونکہ یہ لوگوں کو غیر اللہ کے مذہب کی دعوت دیتے ہیں اور لوگوں کو قرآن و حدیث کی بجائے اپنی ایجاد کردہ فقہ کی طرف دعوت دیتے ہیں ۔
الحمدللہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ دن رات اہل حدیث علماء کی طرفرجوع کرتے ہیں اور اتباع قرآن و حدیث کا پرچم لہراتے نظر آتے ہیں ۔مثلا محدث العصر شیخناارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ،شیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ ،شیخ عبدالولی حفظہ اللہ اس طرح جم غفیر علما تقلید کو چھوڑ کر قرآن وحدیث کو اختیار کر کے مسلک اہلحدیث کی ترجمانی کر رہے ہیں۔اس لئے آل دیوبند پریشان ہیں کہ لوگ کیوں اندھی تقلید چھوڑ رہے ہیں ان شاء اللہ کامیابی قرآن و حدیث کی ہے اور یہی حق ہے ۔آل تقلید کل بھی ناکام تھے آج بھی ناکام ہیں اور آئدنہ بھی ناکامی ان کے مقدر میں ہے اب جدہر جائیں مسلک اہلحدیث کے جیالے نظر آتے ہیں اور باطل کو جگہ نہیں مل رہی کہ کہیں اپنے آپ کو چھپاہی لے ۔
٣:اور یقین کیجیے کہ قرآن وحد یث کے متبع علمائ اہلحدیث یہ بات کسی ذاتی تعصب وعناد کی بنیاد پرنہیں کہ رهے ، بلکہ انتهائ بصیرت وحقیقی مشاهده کی بات کر رهے هیں ،
ان کا جہل وکذب و تقلید اهل علم پر تو بالکل عیاں هے ، لیکن عام آدمی ان کی ملمع سازی اور وساوس و اکاذیب کی جال میں پهنس جاتا هے ،علماء اہل حدیث کی محنت سے اب جاہل لوگ بھی آل تقلید پر حاوی ہیں اور ہر ہربچہ قرآن و حدیث کی اشاعت میں حصہ لے رہا ہے ۔اکاذیب آل دیوبند ،امین اوکاڑوی کے پچاس جھوٹ،احناف کی چند کتب پر ایک نظر ،توضیح الکلام ،مولانا سرفراز اپنی تصانیف کے آئینے میں ،اللمحات وغیرہ کا مطالعہ کرنے سے آل دیوبند کی حقیقت کھل جاتی ہے ۔
٤: ذیل میں فرقہ باطلہ دیوبند کے مشہور وساوس و اکاذیب کا تذکره کروں گا ، تاکہ ایک عام آدمی دیوبند کے وساوس ودجل وفریب اور مغالطات سے سے واقف هوجائے ،اور دیوبند کی حقیقت تو عیاں ہو چکی ہے اللہ کے فضل و کرم سے میدان مناظرہ ہو تو اللہ تعالی شیخ عمر صدیق ،شیخ یحیی عارفی ،شیخ مبشر ربانی ،شیخ طالب الرحمن شاہ حفظہم اللہ آل دیوبند کو دن میں تارے دکھا دیتے ہیں میدان قلم ہو تو اللہ تعالی کی خاص فضل سے علامئ اہلحدیث دیوبند کی تلبیسات کو روز روشن کی طرح کر دیتے ہیں ۔
دیوبندیہ کا پہلا مغالطہ:

1 = امام ابوحنیفہ رحمہ الله کی اتباع بہتر هے یا محمد رسول الله کی ؟؟

جواب = یہ وسوسہ ایک عام آدمی کو بڑا خوشنما معلوم هوتا هے ، لیکن دراصل یہ وسوسہ بالکل باطل وفاسد هے ، کیونکہ امام ابوحنیفہ رحمہ الله اور محمد رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا تقابل کرنا هی غلط هے ، بلکہ نبی کا مقابلہ امتی سے کرنا یہ توهین وتنقیص هے ،۔

تعاقب :آل دیوبندکا اہلحدیث پر جھوٹ ہے آئیں دیکھیں کہ آل دیوبند حدیث رسول کی توہین کرتے ہیں
محمود الحسن دیو بندی فرماتے ہیں کہ لیکن سوائے امام کے قول سے ہم پر حجت قائم کرنا بعید از عقل ہے(ایضاح الادلہ ص۲۷۴)
۲ محمد قاسم نانوتوی فرماتے ہیں کہ دوسرے یہ کہ میں مقلد امام ابو حنیفہ کا ہوں اس لیئے میرے مقابلے میں آ پ جو قول بہی بطور معارضہ پیش کریں وہ امام ہی کا ہونا چاھیئے
( سوانح قاسمی ۲/۲۲)
۳ احمد یار نعیمی بریلوی لکھتے ھیں کہ اب ایک فیصلہ کن جواب عرض کرتے ہیں وہ یہ کہ ہمارے دلائل یہ روایات نہیں ہماری اصل دلیل تو ابو حنیفہ امام اعظم کا فرمان ہے ۔
( جآء الحق ۲/۹۱ )
۴ رشید احمد لدہیانوی دیو بندی کہتے ہیں کہ غرض یہ کہ یہ مسئلہ اب تشنہ تحقیق ہے لہذا ہمارا فتوی اور عمل قول امام رحمہ اللہ کے مطابق ہی رہے گا ۔اس لیئے کہ ہم امام رحمہ اللہ کے مقلد ہیں اورمقلد کے لیئے قول امام حجت ہوتا ہے نہ کہ ادلہ اربعہ کہ ان سے استدلال وظیفہ مجتہد ہے
(ارشاد القاری ۴۱۲)
۵ عامر عثمانی دیو بندی (ایڈیٹر ماھنامہ ،، تجلی جو دیو بند سے جاری ہوتا ہے )سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ تو جواب ہوا اب چند الفاظ اس فقرے کے بارے میں بھی کہ دیں جو آپ (سائل ) نے سوال کے اختتام پر سپرد قلم کیا ہے یعنی حدیث رسولﷺ سے جواب دیں،،اس نوع کا مطا لبہ اکثر سائلین کرتے رہتے ہیں یہ در اصل اس قاعدے سے ناواقفیت کا نتیجھ ہے کہ مقلدین کے لیئے حدیث و قرآن کے حوالوں کی ضرورت نہیں بلکہ آئمہ و فقہاء کے فیصلوں اور فتووں کی ضرورت ھے
( ماہنامہ تجلی ص ۹ شمارہ نمبر ۱۱ ماہ جنوری فروری ۱۹۶۷ ص ۴۷)
۶ ۵/۲۷۷ فتاوی عالمگیری میں لکھا ہوا ھے کہ،، طلب الا حادیث حرفۃ المفالیس،، یعنی کہ حدیث کو طلب کرنا مفلسوں کا کام ہے۔
۷ محمد تقی عثمانی دیو بندی لکھتے ہیں کہ اور آئمہ مجتھدین کے بارے میں تمام مقلدین کا عقیدہ یہ ہے کہ انکے ہر اجتھاد میں خطا ء کا احتمال ہے
(تقلید کی شرعی حیثیت ص ۱۲۵)
۸ تذکرۃ الرشید (۲/۱۷میں رشید احمد گنگوھی کے متعلق لکھا ہوا ہے کہ : ‘‘ آپ نے کئی مرتبہ بحیثیت تبلیغ یہ الفاظ زبان فیض ترجمان سے فرمائے ، سن لو حق وہی ہے جو رشید احمد کی زبان سے نکلتا ہے اور بقسم کہتا ہوں کہ میں کچھ نہیں مگر اس زمانے میں ہدایت و نجات موقوف میری اتباع پر...‘‘
۹ محمودالحسن ایک مسئلہ میں شافعی کے موقف کو ترجیح دیتے ہوئے کہتے ہیں ’’ ونحن مقلدون یجب علینا تقلید امامنا ابی حنیفہ ‘‘ یعنی ’’ اور ہم مقلد ہیں ہم پر اپنے امام ابو حنیفہ کی تقلید واجب ہے ‘‘
( تقریرالترمزی ص۳۶ مع ترمزی )
۱۰ محمود الحسن دیوبندی نے کہا کہ : ’’ کیونکہ قول مجتہد بھی قول رسول اللہ ﷺ ہی شمار ھوتا ہے ‘‘ ( تقاریر حضرت شیخ الہند : ۲۴ )
۱۱ محمود الحسن دیوبندی نے اہلحدیث عالم محمد حسین بٹالوی کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ : ‘‘ آپ ہم سے وجوب تقلید کے طالب ہیں ، ہم آپ سے وجوب اتباع محمدی ﷺ و وجوب اتباع قرآنی کی سند کے طالب ہیں ‘‘
( ادلہ کاملہ : ص ۷۸)
۱۴ مفتی محمد دیوبندی سوال کا جواب لکھتے ہیں کہ ،، عوام کا دلائل طلب کرنا جائز نہیں نہ آپس میں مسائل شرعیہ پر بحث کرنا جائز ہے بلکہ کسی مستند
مفتی سے مسئلہ معلوم کر کے اس پر عمل کرنا ضروری ہے
( ہفت روزہ ضرب مومن کراچی جلد ۳ شمارہ ۱۵ص ۶)
۱۳مفتی رشید احمد لدھیانوی نے لکھا ہے کہ تبرعا لکھ دی ہے ورنہ رجوع الی
الحدیث وظیفہ مقلد نہیں ،،
( احسن الفتاوی ۳/۵۰)
۱۴ قاضی زاہد الحسینی دیوبندی لکھتے ہیں کہ حالانکہ ہر مقلد کے لیئے آخری دلیل مجتھد کا قول ہے۔جیسا کہ مسلّم الثبوت میں ہے ،، اما المقلد فمستندھ قول المجتھد،، اب ایک شخص امام ابو حنیفہ کا مقلد ہونے کا مدعی ہو اور ساتھ وہ امام ابو حنیفہ کے قول کے ساتھ یا علیہدہ قرآن و سنت کا بطور دلیل مطالبہ کرتا ہے تو وہ بالفاظ دیگر اپنے امام اور رہنما کے استدلال پر یقین نہیں رکھتا
(مقدمہ کتاب ،،دفاع امام ابو حنیفہ از عبدالقیوم حقانی صفحہ ۲۶)
قرآن و حدیث کو چھوڑ کر تقلید امام فرض ہے خواہ حدیث کا انکار ہی کیوں لازم نہ آئے یہ تو ہیں ہے کہ نہیں اس سے بڑی بھی کوئی توہین کوئی ہے ؟!
دیوبندیوں کا دوسرا مغالطہ :

لہذا هم کہتے هیں کہ محمد رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی اطاعت واتباع امام ابوحنیفہ تابعی رحمہ الله ( اور دیگر ائمہ مجتهدین ) کی اتباع وراهنمائ میں کرنا ضروری هے ، اور اسی پرتمام اهل سنت عوام وخواص سلف وخلف کا اجماع واتفاق هے

تعاقب :
امام ابو حنیفہ سے افضل لوگ کیا نہیں ہیں ان کی رہنمائی کیوں اختیار نہ کی گئی؟مثلا امام احمد ،امام شافعی ،امام مالک امام ابن مبارک امام ابن مسیب امام بخاری وغیرہ
احناف تو ابو حنیفہ کے مقلد ہیں اس کے ساتھ دیوبندیوں کا بریکٹ میں اور دیگر ائمہ مجتہدین بھی کہنا جھوٹ ہے اسے کہتے ہیں ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور اور کھانے کے اور ۔ابھی قارئین پڑھ چکے ہیں کہ دیوبندی کس کی تقلدی کی دعوت دیتے ہیں اس میں صرف ابو حنیفہ کا ہی ذکر ہے اور حقیقت بھی صرف ایک ابوحنیفہ کے مقلد ہیں مگر ادھر جھوٹ سے کام لیتے ہوئے دیگر مجتہدین کا نام لیا ہے ان للہ و انا الیہ راجعون
اجما ع کا دعوی بھی جھوٹ ہے قرآن وحدیث کی مخالفت پر کبھی بھی امت اکٹھی نہیں ہو سکتی کہاں ہے اجماع کہ تقلید امام ابو حنفیہ برحق ہے ؟؟!!
دیوبندیوں کا تیسرا مغالطہ :
لیکن بدقسمتی سے هندوستان میں انگریزی دور میں ایک جدید فرقہ پیدا کیا گیا جس نے بڑے زور وشور سے یہ نعره لگانا شروع کیا کہ دین میں ان ائمہ مجتهدین خصوصا امام ابوحنیفہ تابعی رحمہ الله کی اتباع وراهنمائ ناجائز وشرک هے ، لہذا ایک عام آدمی کو ان ائمہ اسلام کی اتباع وراهنمائ سے نکال کر ان جہلاء نے اپنی اور نفس وشیطان کی اتباع میں لگادیا ، اور هر کس وناکس کو دین میں آزاد کردیا اور نفسانی وشیطانی خواهشات پرعمل میں لگا دیا ، اور وه حقیقی اهل علم جن کے بارے قرآن نے کہا ( فاسئلوا اهل الذکران کنتم لا تعلمون ) عوام الناس کو ان کی اتباع سے نکال کر ان جاهل لوگوں کی اتباع میں لگا دیا جن کے بارے حضور صلی الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا
( فأفتوا بغیرعلم فضلوا وأضلوا )۔


تعاقب
تابعی کہناادرست نہیں ہے ۔بلکہ تبع تابعی ہیں ،اور محدثین کے نزدیک ضعیف بھی ہیں ۔اور ان کے تلامذہ ابو یوسف ،محمد بن حسن اور حسن بن زیاد ضعیف ہیں محدثین نے ان پر سخت جرح کر رکھی ہے

تفصیل کے لئے اس لنک پر کلک کریں

www.Albisharah.com - مضامین

اور یہی فقہ حنفی کو نقل کرنے والے ہیں ۔تو ایسی فقہ جس کا دارومدار ان جیسے رواۃ پر ہے اس کا اللہ ہی حافظ ہے وہ قرآن حدیث کے مخالف ہی تو ہو گی ۔تفصیل کے لئے التنبیہ علی مشکلات الہدایہ کا ہی مطالعہ کافی ہے
مذکورہ صفات تو دیوبند کی ہیں ۔یہ اپنی خواہشات کی طرف ابوحنیفہ کی آڑ میں بلاتےہیں حلالہ کرنا نفسانی خواہش ہے ،بے ہودہ مسائل کو عام کرنا نفسانی خواہش ہے اس سے فقہ حنفی لت پت ہے ،
اہلحدیث کا اصول ہی یہ ہے کہ قرآن و حدیث سلف صالحین کے فہم کے مطابق سمجھا جائے
تفصیل کے لئے دیکھئے

اصول اہل حدیث

www.Albisharah.com - مضامین


ہمیں فخر ہے کہ لوگ قرآن و حدیث کے مسلک کو قبول کر کے گمراہیاں چھوڑ رہے ہیں اور قرآن و حدیث میں گمراہی نہیں بلکہ ہدایت ہی ہدایت ہے
ابن بشیر آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
ان 10 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے ابن بشیر کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 07-02-12, 06:16 PM   #2
بابر تنویر
-: ناظم خاص :-
 
تاریخ شمولیت: 2010-12-20
جنس: male
پوسٹس: 2,640
پوائنٹس: 12667
بابر تنویر بابر تنویر بابر تنویر بابر تنویر بابر تنویر بابر تنویر بابر تنویر بابر تنویر بابر تنویر بابر تنویر بابر تنویر
جزاک اللہ خیرا و بارک فیک۔ ابھی کچھ ہی دیر پہلے ایک دیوبندی سائٹ پر یہ سب کچھ پڑھ رہا تھا۔ الحمدللہ فورا ہی اس سب کا جواب بھی مل گیا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے آمین!
بابر تنویر آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
ان 3 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے بابر تنویر کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 07-02-12, 07:31 PM   #3
ساجد تاج
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
بُرائی اپنے اندر اور اچھائی دوسروں میں تلاش کرو
 
ساجد تاج کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2008-11-24
قیام: لاہور
جنس: male
پوسٹس: 38,613
پوائنٹس: 20063
ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج ساجد تاج
ساجد تاج کی طرف بذریعہ MSN  پیغام ارسال کریں ساجد تاج کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں
جزاک اللہ خیرا بھائی
ساجد تاج آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
ان 2 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے ساجد تاج کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 07-02-12, 10:47 PM   #4
ابن مبارک
-: ركن مجلس علماء :-
 
ابن مبارک کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2008-06-27
قیام: جنت میں (ان شاء اللہ)
جنس: male
پوسٹس: 425
پوائنٹس: 398
ابن مبارک ابن مبارک ابن مبارک ابن مبارک ابن مبارک ابن مبارک ابن مبارک ابن مبارک ابن مبارک ابن مبارک ابن مبارک
ببہت خوب

جزاک اللہ خیرا
ابن مبارک آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
ان 3 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے ابن مبارک کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 10-03-12, 09:15 AM   #5
نعیم یونس
-: ممتاز :-
 
نعیم یونس کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2011-11-24
قیام: لاھور
جنس: male
پوسٹس: 7,937
پوائنٹس: 4371
نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس نعیم یونس
جزاک اللہ خیرا۔
نعیم یونس آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 13-03-12, 07:08 PM   #6
Kashif.Nayyar
-: محسن :-
 
تاریخ شمولیت: 2009-07-02
جنس: male
پوسٹس: 100
پوائنٹس: 0
Kashif.Nayyar
ذبردست جزاک اللہ خیرا بھائی
Kashif.Nayyar آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
جواب پوسٹ کریں

Bookmarks

ٹیگز
حدیث, اهل, جديد, قسط, کاتعاقب, نام, نہاد, واکاذیب, وساوس, فرقہ

موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز

پوسٹ کرنے کے قوانین
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

سمائلز آن ہے
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے

قوانین
فورم منتخب کریں

مشابہ موضوعات
موضوع مصنف فورم جوابات آخری پیغام
فلسطین سے متعلقہ چالیس اہم تاریخی حقائق رفیق طاھر یہودیت 4 06-11-12 08:20 PM
جلسہ استراحت کی شرعی حیثیت ابن شہاب مذاہبِ اربعہ 1 06-02-12 08:18 PM
’آپریشن اسامہ کی لائیو کوریج ڈرون کی مدد سے ہوئی‘ زبیراحمد حالاتِ حاضرہ 5 22-08-11 05:59 AM
بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط محمد نعیم سیرت النبی (ص) : الرحیق المختوم 0 23-06-08 10:29 PM
شیعہ اور یہودی اعجاز علی شاہ رافضہ 1 30-05-08 12:43 PM


فورم کے تمام اوقات GMT +3 کے مطابق . وقت ہے ابھی 07:08 PM


Powered by vBulletin Version 3.8.7
® Copyright ©2000 - 2014, Jelsoft Enterprises Ltd. Urdu Translation by A.REHMAN
User Alert System provided by Advanced User Tagging (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2014 DragonByte Technologies Ltd.
Contact admin : admin@urduvb.com