>URDU MAJLIS FORUM
 

واپسی   URDU MAJLIS FORUM > ::: مجلسِ درس و تدریس ::: > مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ > ميرى درس گاہ


جواب پوسٹ کریں
 
موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 29-02-12, 09:14 PM   #1
dani
-: ممتاز :-
Love Islam , Love Pakistan

 
dani کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2009-10-16
قیام: پاکستان
جنس: male
پوسٹس: 3,544
پوائنٹس: 991
dani dani dani dani dani dani dani dani dani dani dani
New0 معھداللغہ العربیہ پاکستان ۔ منفرد ادارہ

معہد اللغہ العربیہ (انسٹی ٹیوٹ آف عریبک لینگویج) اسلام آباد گزشتہ 30سال سے وطن عزیز پاکستان میں قرآن کریم اور رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب زبان 'عربی ' کی ترقی واشاعت کیلئے سرگرم عمل منفرد ادارہ ہے، جس کا نام ہی اسکا پیغام اور اسکا مشن ہے۔ خالصتا فلاحی اور غیر تجارتی بنیادوں پر قائم یہ انسٹی ٹیوٹ ہر قسم کی فرقہ واریت اور جماعتی تعصبات سے بالاتر ایک ملی اور قومی ادارہ ہے جو وطن عزیز میں معاشرے کے ہر طبقہ میں عربی زبان کی ترقی اور ترویج کیلئے شاندار اور منفرد پروگرام رکھتا ہے۔

حکومت پاکستان کے ہاں باقاعدہ رجسٹرڈ اس انسٹی ٹیوٹ کے -شارٹ کورسز سے لیکر ڈگری تک کے- تعلیمی پروگراموں سے ایک طرف جہاں اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری مستفید ہورہے ہیں وہیں اس ادارے کی طبع کردہ کتابوں سے ملک بھر کے مدارس، جامعات ، اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز میں ہزاروں طلبہ وطالبات عربی سیکھتے ہیں۔ آن لائن عربی کورسز اور فاصلاتی نظام تعلیم کی بدولت انسٹیٹیوٹ کا دائرہ کار اندرون ملک اور بیرون ملک تک پھیل چکا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی سیکشن میں مستحق اور غریب طلبہ وطالبات کو میٹرک سے ایم تک مکمل دینی اور عصری تعلیم دی جاتی ہے، نیز یہ طلبہ وطالبات آگے چل کر عربی ، اسلامیات، شریعہ اینڈ لاء اور دیگر فیلڈز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وزارت تعلیم، وزارت خارجہ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، ماڈل کالجز، سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں ا نسٹیٹیوٹ کے سابقہ طلبہ وطالبات کی نمایاں تعداد مختلف پوزیشنوں پر فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

عربی زبان سے بے لوث محبت اور اس کیلئے مسلسل محنت ہی معہد اللغہ العربیہ سے وابستہ اساتذہ، ملازمین اور طلبہ وطالبات کا سرمایہ افتخار ہے اس محبت اور محنت کی ایک وجہ تو انسٹیٹیوٹ کے بانی جناب مولانا محمد بشیر کی تربیت اور دوسری وجہ انسٹیٹیوٹ کے ہر کارکن کا یہ یقین ہے کہ فرقہ واریت اور فتنوں کے اس پرآشوب دور میں عربی زبان ہی صحیح اسلامی عقائد اور تعلیمات سے آگاہی کیلئے سب سے بہترین اور واضح راستہ ہے اور اگراستعمار اس خطے کے باسیوں کو اپنے رنگ میں رنگ سکتا ہے تو ہم عربی کے ذریعے ہر مسلمان کا تعلق قرآن کریم سے کیوں نہیں جوڑ سکتے!!

معھداللغہ العربیہ کے اغراض ومقاصد
پاکستان میں عربی زبان کی ترقی اور اشاعت کیلئے ہر پلیٹ فارم پر بے لوث جدوجہد
عربی زبان کی تعلیم کیلئے مختلف شہروں میں عریبک لینگویج سنٹرز کا قیام
عربی زبان کیلئے قلیل المدت اور طویل المدت تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد
سرکاری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں عربی زبان کے نصاب کی اصلاح اور اسکی ترقی کیلئے کوشش
پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرائمری سے کالج لیول تک عربی کے مضمون کیلئے معاونت
ہائر ایجوکیشن لیول پر عربی زبان کے طلبہ وطالبات کی سرپرستی اور ان کیلئے اسکالرشپس کی فراہمی
دینی مدارس کو عربی میڈیم بنانے کیلئے جدوجہد اوراس ضمن میں موزوں نصاب کی تشکیل اور اساتذہ کی تربیت
پاکستان میں عربی زبان کی خدمت میں مشغول اداروں اور افراد کی تنظیم اور ان سے بھرپور تعاون
عربی زبان کے اساتذہ ومعلمات کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر جدوجہد
معاشر ے کے ہر طبقہ کو عربی زبان سکھانے کیلئے موزوں ترین مواد کتابوں، سی ڈی چارٹس وغیرہ کی فراہمی
عربی زبان سے محبت رکھنے والے خواتین وحضرات اور طلبہ وطالبات کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم کی فراہمی
عربوں کے سامنے پاکستان میں عربی زبان کی صورت حال کو اجاگر کرنا اور اصلاح کیلئے عرب کی توجہ مبذول کروانا

اور ان سب سے بڑھ کر …  عوام الناس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح عقائد کی نشر واشاعت

مجلس مشاورت معھداللغہ العربیہ پاکستان

مرکزی انتظامیہ

مولانا محمد بشیر حفظہ اللہ ۔۔۔ بانى، سرپرست اعلى ، پرنسپل
محترم عبیدالرحمن۔۔۔ وائس پرنسپل
محترمہ امت السمیع وائس پرنسپل ۔۔۔ (شعبه طالبات)
حافظ محمد ہارون حسیب ۔۔۔ ڈائریکٹر راولپنڈی برانچ


مجلس مشاورت
جناب ڈاکٹر سہیل حسن

صدر شعبہ حدیث، دعوة اکیڈمی، انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی


مولانا ارشاد الحق اثری

محقق ومدیر ادارہ تعلیمات اسلامیہ، فیصل آباد

بیرسٹر فرخ کریم قریشی

ممبر بورڈ آف گورنر، انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب

پروفیسر ڈاکٹر عبدالکبیر محسن

گورنمنٹ اصغر مال کالج، راولپنڈی

ڈاکٹر زاہد اشرف

چئیر مین اشرف لیبارٹریز ، فیصل آباد


جناب عاصم نذیر احمد

ریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب ملتان

جناب الماس ایوب صابر

چیئرمین ایمز ایجوکیشن سسٹم اسلام آباد

پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمن

سابق چئیر مین شیخ زید انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز

جناب مظہر الحق لون

ڈائریکٹر فروغ اسلام ٹرسٹ، راولپنڈی

جناب محمد خان منہاس

چئیر مین الفوز اکیڈمی، اسلام آباد


مولانا عبدالوحید قاسمی

خطیب جامع مسجد فاروق اعظم ، اسلام آباد

ڈاکٹر مسز امة الرفیع

فیکلٹی آف اصول الدین، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی

نصاب اور کورسز

شارٹ ٹرم کورسز
http://www.arabicpakistan.com/courses.html

لانگ ٹرم کورسز
Institute of Arabic ******** Pakistan

آن لائن کورسز
http://www.arabicpakistan.com/online_courses.html

برائے رابطہ

خط وکتابت کیلئے

ہیڈ آفس: فلیٹ105، آئی اینڈ ٹی سنٹر، جی نائن ون، اسلام آباد
مین برانچ: ہاؤس15، نیلم روڈ، جی نائن تھری، اسلام آباد
ویب سائٹ

http://www.arabicpakistan.com
ای میل

arabicpakistan@yahoo.com
فون نمبر

(+92 51) 2250535
(+92 51) 225 3733
فیکس نمبر

(+92 51) 2261116
ترسيل زر /اکاؤنٹ

بنام INTITUTE OF ARABIC ********
اکاؤنٹ نمبر 1002586115 - 0147
بنک الفلاح لمیٹڈ، جی نائن مرکز، اسلام آباد
http://www.arabicpakistan.com/index.html
dani آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
ان 6 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے dani کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 01-03-12, 08:44 AM   #2
عبدالقہارمحسن
-: ركن مجلس علماء :-
 
عبدالقہارمحسن کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2010-10-01
قیام: لاہور پاکستان
جنس: male
پوسٹس: 845
پوائنٹس: 2297
عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن عبدالقہارمحسن
عبدالقہارمحسن کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں عبدالقہارمحسن کی طرف بذریعہ Skype  پیغام ارسال کریں
جزاکم اللہ خیرا جزا۔

آن لائین کورسز کا کیا طریقہ کار ہے؟ کب شروع ہوتے ہیں؟ کلاس ٹائیم کیا ہیں؟ کلاس کیسے ہو گی؟

ان تما م سوالات کی تفصیل درکار ہےِ؟

ویسے اس طرح کے کورسز تو مفت ہونے چاہیں۔ تاکہ عام مسلمان زیادہ سے زیادہ قرآن و سنت کی تعلیم پا سکیں۔۔
عبدالقہارمحسن آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
ان 2 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے عبدالقہارمحسن کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 02-03-12, 04:42 AM   #3
ام نور العين
-: ركن مجلس علماء :-
روحی فداک یا رسول اللہ ﷺ
 
ام نور العين کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2009-03-30
قیام: پاک سرزمین
جنس: female
پوسٹس: 18,151
پوائنٹس: 17248
ام نور العين ام نور العين ام نور العين ام نور العين ام نور العين ام نور العين ام نور العين ام نور العين ام نور العين ام نور العين ام نور العين
جزاك اللہ خيرا ، ماشاء اللہ اس سيكشن ميں خوب رونق ہو رہی ہے۔ معهد اللغہ كى مجلس مشاورت اور انتظاميہ ميں شامل اہل علم وفضل ميں سے شيخ ارشاد الحق اثرى اور شيخ محمد بشير سيالکوٹی حفظھم اللہ تعالى كا تعارف الحمد للہ مجلس علماء ميں دستياب ہے،
مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ورعاہ - URDU MAJLIS FORUM
مولانا محمد بشیر سیالکوٹی حفظہ اللہ ورعاہ - URDU MAJLIS FORUM
محترم ڈاكٹر عبدالكبير محسن كے والد استاذ العلماءشیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم رحمہ اللہ كا تعارف بھی موجود ہے۔
استاذ العلماء شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم رحمہ اللہ کی یاد میں - URDU MAJLIS FORUM

محترم ڈاكٹر سہيل حسن اور محترم ڈاكٹر نظام الدين نافع حفظھما اللہ كا تعارف مجھ پر قرض ہے، اور اس بات كى بہت شرمندگی ہے كہ اب تك اپنے شفيق اساتذہ كرام كا يہ قرض ادا نہ ہو سكا ۔ ڈاکٹر صاحب كے والد علامہ ، مسند، محدث ، شيخ عبد الغفار حسن رحمانی عمر پوری (رحمہ اللہ واسکنہ الفردوس الاعلی ) كا ايك مختصر تعارف البتہ ارسال كر چكى ہوں۔
مولانا عبد الغفار حسن رحمہ اللہ - URDU MAJLIS FORUM
اللہ تعالى مجھے اوران مشايخ كرام كے دوسرے طلبہ و طالبات كو توفيق دے ۔
ام نور العين آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
ان 4 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے ام نور العين کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 18-03-12, 07:00 PM   #4
dani
-: ممتاز :-
Love Islam , Love Pakistan

 
dani کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2009-10-16
قیام: پاکستان
جنس: male
پوسٹس: 3,544
پوائنٹس: 991
dani dani dani dani dani dani dani dani dani dani dani
اقتباس:
عبدالقہارمحسن نے لکھا ہے ۔۔ پیغام کا مشاھدہ کریں
جزاکم اللہ خیرا جزا۔

آن لائین کورسز کا کیا طریقہ کار ہے؟ کب شروع ہوتے ہیں؟ کلاس ٹائیم کیا ہیں؟ کلاس کیسے ہو گی؟

ان تما م سوالات کی تفصیل درکار ہےِ؟

ویسے اس طرح کے کورسز تو مفت ہونے چاہیں۔ تاکہ عام مسلمان زیادہ سے زیادہ قرآن و سنت کی تعلیم پا سکیں۔۔
آخر میں رابطہ نمبر دیا ہے بھائی ۔
dani آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے dani کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 09-11-12, 01:47 AM   #5
atta1987
-: معاون :-
 
تاریخ شمولیت: 2010-02-28
جنس: male
پوسٹس: 8
پوائنٹس: 0
atta1987 atta1987 atta1987 atta1987 atta1987 atta1987 atta1987 atta1987 atta1987 atta1987 atta1987
atta1987 کی طرف بذریعہ MSN  پیغام ارسال کریں
https://www.facebook.com/pages/%D8%A...88566507825643
atta1987 آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
جواب پوسٹ کریں

Bookmarks

ٹیگز
ادارہ, العربیہ, عربی, محمد بشیر سیالکوٹی, معھد اللغۃ العربیۃ, معھداللغہ, پاکستان

موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز

پوسٹ کرنے کے قوانین
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

سمائلز آن ہے
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے

قوانین
فورم منتخب کریں

مشابہ موضوعات
موضوع مصنف فورم جوابات آخری پیغام
وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کاامریکن پاکستان فاؤنڈیشن کےا فتتاحی عشائیہ سے خطاب fawad حالاتِ حاضرہ 0 15-12-09 07:48 PM
پاکستان میں سی آئی اے کی مذموم مداخلت m aslam oad متفرقات 0 22-11-09 10:44 PM
کیری لوگر بل کا متن کنعان حالاتِ حاضرہ 16 16-10-09 07:33 PM
نیا افسانہ ابن مبارک حالاتِ حاضرہ 3 30-05-09 07:16 AM
پاکستان کی بقا ۔۔۔ اسلام یا سیکولرزم ؟؟!! باذوق حالاتِ حاضرہ 1 18-03-09 09:08 PM


فورم کے تمام اوقات GMT +3 کے مطابق . وقت ہے ابھی 11:15 AM


Powered by vBulletin Version 3.8.7
® Copyright ©2000 - 2014, Jelsoft Enterprises Ltd. Urdu Translation by A.REHMAN
User Alert System provided by Advanced User Tagging (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2014 DragonByte Technologies Ltd.
Contact admin : admin@urduvb.com