>URDU MAJLIS FORUM
 

واپسی   URDU MAJLIS FORUM > ::: مجلسِ تفریح ::: > صحت و طب


صحت و طب :: بہتر صحت کے لیے مفید نسخہ جات اور مشورے ::

جواب پوسٹ کریں
 
موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 29-12-07, 06:44 PM   #1
ام اقصمہ
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
 
ام اقصمہ کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-11-07
جنس: female
پوسٹس: 3,893
پوائنٹس: 78
ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ
شہد اور دارچینی سے علاج

صحت شہد اور دارچینی سے

شہد اور دارچینی کا مرکب بہت ساری بیماریوں کو دور کر سکتا ہے۔شہد بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے بہت سی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔نئے دور کی جدید تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ شہد تمام بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔یہاں تک کہ اگر اسے ایک مخصوص مقدار میں شوگر کے مریض بھی لیں تو انکے لیے بھی یہ فائدہ مند ہے۔ہفت روزہ ورلڈ نیوز ،(کینیڈا کا ایک جریدہ ہے ) اسکے جنوری ١٧ ،١٩٩٥ کے شمارے میں مندرجہ ذیل بیماریوں کی لسٹ شائع ہوئی جنکا علاج شہد اور دارچینی سے عین ممکن ہے۔

دل کی بیماری میں؛
شہد اور دارچینے کا پیسٹ بنایئں اور اسے روٹی یا ڈبل روٹی پر جام ،جیلی کی بجائے لگایئں اور روزانہ کھایئں۔یہ کلسٹرول کو کم کرتا ہے شریانوں میں سے اور دل کے دورے سے بچاتا ہے۔جنھیں دل کا دورہ پہلے بھی پڑ چکا ہو وہ بھی اگر روزانہ یہ لیں تو یہ انہیں اگلے دورے سے دور رکھے گا۔اسکا روزانہ استعمال حبس دم میں مفید ہے اور دل کی دھڑکن کو بہتر بناتا ہے۔امریکہ اور کینیڈا کے مختلف نرسنگ ہومز میں مریضوں کو بہت کامیابی کے ساتھ اس طریقے سے ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے دل کی شریانوں کی لچک میں کمی واقع ہوتی ہے اور رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔شہد اور دارچینی سے شریانوں کی قوت کو دوبارہ بحال ہوتی ہے۔

مثانہ کی آلودگی یا عفونت میں
دو کھانے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کے لیں اور اسمیں ایک چائے کا چمچہ شہد ملایئں اور اسے نیم گرم پانی میں ملا کر پیئں۔یہ تمام جراثیم کو ختم کر دیے گا۔

دانت کے درد میں؛
ایک چمچہ پسی دارچینی اور پانچ چمچے شہد کا ایک پیسٹ بنایئں۔ اور اسے اس دانت پر دن میں تین مرتبہ لگایئں جس میں درد ہو جب تک کے درد ختم نہ ہو جائے۔

بڑھے ہوئے کلسٹرول میں
دو کھانے کے چمچے شہد اور تین چائے کے چمچے پسی ہوئی دارچینی کو ١٦ اونس چائے کے پانی میں ملایئں۔اور کلسٹرول کے مریض کو دیں۔اس سے ١٠٪ کلسٹرول صرف دو گھنٹوں میں کم ہو جاتا ہے۔اگر اسے روزانہ دن میں تین مرتبہ لیا جائے تو پرانے سے پرانا مرض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے اور اگر خالص شہد روزانہ کھانے کے ساتھ لیا جائے تو اس مرض میں بہت مفید ہے۔

اگر ٹھنڈ لگ جائے تو
ایک کھانے کا چمچہ نیم گرم شہد اور ایک چوتھائی چمچہ پسی دارچینی روزانہ دن میں تین مرتبہ لیں تو پرانے سے پرانا بلغم ،ٹھنڈ دور کرتا ہے اور سایئنس کو صاف کرتا ہے۔

معدے کے امراض میں
شہد ،دارچینی کے ساتھ لینے سے معدے کا درد بھی دور ہوتا ہے اور معدے کے السر کو بھی یہ جڑ سے اکھاڑ دیتا ہے۔

گیس کی تکلیف میں
انڈیا اور جاپان کی تحقیق کے مطابق شہد اور پسی دارچینی کو ایک ساتھ لینے سے گیس سمیت معدے کی جملہ تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے۔

نظام معنون(immune system)کے لیے
شہد اور پسی دار چینی کا روزانہ استعمال نظام معنون کو مضبوط بناتا ہے اور مختلف جراثیم اور زہریلے مادوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

وبائی زکام میں
تین دن تک نیم گرم شہد ایک کھانے کے چمچے کے ساتھ پسی دارچینی ایک چوتھائی چائے کا چمچہ۔

دانوں اور جلدی امراض کے لیے
تین کھانے کے چمچے شہد اور ایک چائے کا چمچہ پسی دارچینی کا پیسٹ بنا لیں۔رات سوتے وقت اسے چہرے پر لگایئں اور صبح دھو لیں۔اگر یہ عمل دو ہفتے تک مستقل کیا جائے تو یہ چہرے کے دانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔اسکے علاوہ ایگزیمہ ،داد اور جلد کی دوسری بیماریوں کے لیے بھی مجرب نسخہ ہے۔

وزن کو کم کرنے کے لیے
روزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔

کینسر کے لیے
معدے اور ہڈیوں کے کینسر کے کئی مریض جاپان اور آسٹریلیا میں اس طریقہ علاج سے مستفید ہوئے ہیں۔دواؤں کے ساتھ روزانہ ایک چائے کا چمچہ پسی دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد روزانہ دن میں تین بار لیں۔

بالوں کے جھڑنے میں
روزانہ صبح اور رات میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور پسی دارچینی لینے سے بالوں کا جھڑنا بھی رک جاتا ہے۔

انتباہ
کسی بھی چیز کی زیادتی اچھی نہیں ہوتی ہے۔اسلیے بتائے ہوئے طریقوں سے تجاوز نہ کریں۔تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ دارچینی کا تیل ایک مؤثر مچھر مار ہوتا ہے ۔یہ تحقیق بتاتی ہے کہ دارچینی کا بیجا استعمال صحت کے لیے مضر بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
ام اقصمہ آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
ان 2 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے ام اقصمہ کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 29-12-07, 07:52 PM   #2
irum
Web Master
 
irum کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-06-03
جنس: female
پوسٹس: 31,689
پوائنٹس: 4669
irum irum irum irum irum irum irum irum irum irum irum
شکریہ سسٹر
__________________
لا الہ الا اللہ العظیم الحلیم، لا الہ الا اللہ رب العرش العظیم، لا الہ الا اللہ رب السمٰوات و رب الارض و رب العرش الکریم

اللہم اغفر لعبدک عبدالرحمن وارفع درجتہ فی المہدیین واخلفہ فی عقبہ فی الغابرین واغفر لنا ولہ یارب العالمین وافسح لہ فی قبرہ و نور لہ فیہ۔






irum آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 16-01-08, 12:04 AM   #3
ام اقصمہ
-: رکن مکتبہ اسلامیہ :-
 
ام اقصمہ کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-11-07
جنس: female
پوسٹس: 3,893
پوائنٹس: 78
ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ ام اقصمہ
جی ارم یہ انٹرنیشنل ریسرچ ہے جو کہ انڈیا اور جاپان میں ان دو چیزوں کے مرکب سے علاج کے لیے ہوئی ہےہ اور بہت کامیاب ہے۔منہ کے چھالوں کے لیے بھی شہد کو منہ کے اندر لیپ کر لینے سے فورا آرام آجاتا ہے۔
ام اقصمہ آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 16-01-08, 09:05 AM   #4
مون لائیٹ آفریدی
-: ممتاز :-
 
مون لائیٹ آفریدی کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-09-22
قیام: پشاور
جنس: male
پوسٹس: 4,712
پوائنٹس: 241
مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی
مون لائیٹ آفریدی کی طرف بذریعہ AIM پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کی طرف بذریعہ MSN  پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں
شکریہ ...................
ویسے ہم شہد تو استعمال کررہے ہیں ...........اب ان شاءاللہ اس کے ساتھ دار چینی بھی ملاکر استعمال کریں گے.
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 16-01-08, 01:18 PM   #5
s4shakeel
-: ممتاز :-
 
s4shakeel کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-08-08
جنس: male
پوسٹس: 2,201
پوائنٹس: 30
s4shakeel s4shakeel s4shakeel s4shakeel s4shakeel s4shakeel s4shakeel s4shakeel s4shakeel
زبردست، بہت شکریہ شیئر کرنے کا.
__________________
s4shakeel آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 16-01-08, 03:36 PM   #6
راضی
-: ممتاز :-
 
راضی کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-09-03
جنس: female
پوسٹس: 10,557
پوائنٹس: 141
راضی راضی راضی راضی راضی راضی راضی راضی راضی راضی راضی
بہت شُکریہ
__________________
راضی آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 03-03-09, 01:44 PM   #8
محمد کاشف سعید
-: معاون :-
 
تاریخ شمولیت: 2009-02-24
جنس: male
پوسٹس: 4
پوائنٹس: 0
محمد کاشف سعید
میں کل تک اکیلا شہد استعمال کرتا تھا لیکن آج سے دار چینی بھی
محمد کاشف سعید آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 31-05-09, 04:53 AM   #9
راہی سیدھی راہ کا
-: معاون :-
 
تاریخ شمولیت: 2009-03-23
جنس: male
پوسٹس: 26
پوائنٹس: 0
راہی سیدھی راہ کا
بسم اللہ الرحن الرحیم

اسلام و علیکم

بہت عمدہ اسے جاری رہنا چاہے۔
راہی سیدھی راہ کا آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
جواب پوسٹ کریں

Bookmarks

ٹیگز
شہد, دارچینی, علاج

موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز

پوسٹ کرنے کے قوانین
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

سمائلز آن ہے
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے

قوانین
فورم منتخب کریں

مشابہ موضوعات
موضوع مصنف فورم جوابات آخری پیغام
تعدّد ازواج Abu Abdullah اتباعِ قرآن و سنت 2 29-10-10 08:08 AM
اسلامی قیادتیں۔۔۔اب یا کبھی نہیں حنیف المسلم اسلامی متفرقات 12 07-07-10 02:34 PM
جلد ہی وہ انہیں تباہ کر دیں گے!!! وردۃ الاسلام متفرقات 1 10-09-09 07:01 PM
اے مسلمان تجھے کس چیز نے جہاد سے روک رکھا ہے؟ پیاسا اسلامی متفرقات 13 16-10-08 08:18 AM
بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط محمد نعیم سیرت النبی (ص) : الرحیق المختوم 0 23-06-08 10:29 PM


فورم کے تمام اوقات GMT +3 کے مطابق . وقت ہے ابھی 06:14 AM


Powered by vBulletin Version 3.8.7
® Copyright ©2000 - 2014, Jelsoft Enterprises Ltd. Urdu Translation by A.REHMAN
User Alert System provided by Advanced User Tagging (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2014 DragonByte Technologies Ltd.
Contact admin : admin@urduvb.com