URDU MAJLIS FORUM  

واپسی   URDU MAJLIS FORUM > ::: مجلسِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ ::: > اردو لکھنے پڑھنے میں مدد


اردو لکھنے پڑھنے میں مدد :: اگر آپ کو اردو لکھنے اور پڑھنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو یہاں آئیے ::

جواب پوسٹ کریں
 
موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 15-03-07, 01:14 AM   #1
ابن عمر
 
تاریخ شمولیت: 2006-11-16
قیام: ارض الحرمین
جنس: male
پوسٹس: 13,349
پوائنٹس: 4837
ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر
ابن عمر کی طرف بذریعہ MSN  پیغام ارسال کریں ابن عمر کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں ابن عمر کی طرف بذریعہ Skype  پیغام ارسال کریں
Lightbulb اپنے کمپیو ٹر میں اردو کیسے انسٹال کریں


السلام علیکم!
اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔ بشکریہ : عبد الستار منہاجین

دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرساز کمپنی مائیکروسافٹ نے درجنوں زبانوں میں کمپیوٹر کا خدمتگار نظام (ونڈوز) متعارف کروا رکھا ہے، مگر بوجوہ اُردو اُن زبانوں میں شامل نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُردو دان طبقہ کو انگریزی ونڈوز پر اِنحصار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم انگریزی ونڈوز کو مکمل طور پر اُردو لکھنے اور پڑھنے قابل بنانا ممکن ہے۔
مائیکروسافٹ کے خدمتگار نظام ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 میں اُردو سپورٹ موجود ہے، مگر وہ اپنے آپ (بائی ڈیفالٹ) نصب نہیں ہوتی۔ اس کے لئے ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

تنصیبِ اُردو
1. ونڈوز ایکس پی پروفیشنل یا ہوم ایڈیشن کی صورت میں ونڈوز کی سی ڈی کمپیوٹر میں ڈالیں۔ (ونڈوز98 یا 2000 کی صورت میں نیچے متعلقہ جگہ ملاحظہ کریں۔)
2. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, ********, and Regional Options پر کلک کریں۔
3. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other ********s کو منتخب کریں۔
4. اب پہلے ڈبے Install files for Complex Script and right-to-left ********s (Including Thai) پر چیک لگا کر OK کا بٹن دبا دیں۔
5. چند لمحوں میں اُردو انسٹال ہو جائے گی۔ اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔

اِختیارِ اُردو
1. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, ********, and Regional Options پر کلک کریں۔
2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other ********s کو منتخب کریں۔
3. بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
4. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں اور زبانوں کی فہرست میں سے اُردو کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔

نیچے کلاک کے پاس ایک نیا مینو نمودار ہو چکا ہے، دورانِ تحریر وہاں کلک کرنے سے آپ حسبِ ضرورت اُردو اور انگریزی تحریر کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔

صوتی کی بورڈ کی تنصیب
مذکورہ بالا طریقے سے اُردو نصب کرنے پر کی بورڈ بٹنوں میں حرفوں کی ترتیب مائیکروسافٹ کے معیار کے مطابق ہوتی ہے، جسے اِستعمال کرنے سے عوام الناس ہچکچاتے ہیں۔ چنانچہ مرکز تحقیقاتِ اُردو ، لاہور نے ایک صوتی (Phonetic) کی بورڈ لے آؤٹ تشکیل دیا تاکہ عام کمپیوٹر صارفین کے لئے اُردو کمپیوٹر کا اِستعمال مزید آسان بنایا جا سکے۔ صوتی کی بورڈ لے آؤٹ میں اُردو حروف آوازوں کے اعتبار سے انگریزی حروف کے نیچے کی بورڈ پر واقع ہوتے ہیں۔ مثلاً الف a میں، ب b میں اور پ p میں، الخ۔
صوتی کی بورڈ نصب کرنے کے لئے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

صوتی کی بورڈ کا اِنتخاب
1. صوتی کی بورڈ لے آؤٹ کی تنصیب کے بعد اُسے منتخب کرنے سے قبل مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ حذف کرنا بہتر ہو گا۔ اِس مقصد کے لئے مذکورہ بالا تنصیبِ اُردو کے دوسرے مرحلے کے بعد ظاہر ہونے والی کھڑکی کے بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں اُردو زبان کے نیچے Urdu کے نام سے ایک کی بورڈ لے آؤٹ موجود ہو گا۔ اسے منتخب کر کے دائیں طرف موجود Remove کا بٹن دبا کر OK دبائیں۔ ایسا کرنے سے مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ آپ کے کمپیوٹر سے حذف ہو جائے گا۔
3. صوتی کی بورڈ کو منتخب کرنے کے لئے اِسی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں۔
4. ظاہر ہونے والی چھوٹی کھڑکی میں زبانوں کی فہرست کے نیچے واقع کی بورڈ لے آؤٹس کی فہرست میں سے Phonetic کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔

شارٹ کٹس کی تشکیل
اِنتخابِ زبان کے شارٹ کٹس
بیک وقت اُردو اور انگریزی 2 زبانوں میں کام کرتے ہوئے ایک سے دوسری زبان میں منتقلی کے لئے بار بار چوہا چھونے سے بچنے کے لئے شارٹ کٹس کا تعین خاصا مفید ہو گا۔

1. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, ********, and Regional Options پر کلک کریں۔
2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other ********s کو منتخب کریں۔
3. بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
4. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی سے Key Settings کا بٹن دبائیں۔
5. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں لسٹ میں موجود تینوں اِختیارات کو باری باری منتخب کرتے ہوئے Change Key Sequence کا بٹن دبائیں۔
6. پہلا عام شارٹ کٹ Ctrl + Shift منتخب کریں۔
7. دوسرا شارٹ کٹ، جو انگریزی زبان کے لئے ہے اُسے Ctrl + Shift + 1 کے طور پر منتخب کریں۔
8. تیسرا شارٹ کٹ، جو اُردو زبان کے لئے ہے اُسے Ctrl + Shift + 2 کے طور پر منتخب کریں۔

تحریر کی سمت کے شارٹ کٹس
تحریر کی سمت میں تبدیلی کے لئے 2 شارٹ کٹس مائیکروسافٹ کی طرف سے بنیادی طور پر طے ہیں:

1. تحریر کی سمت اُردو کی مناسبت سے دائیں سے بائیں کرنے لئے دائيں کنٹرول اور شفٹ بٹنوں (Right Ctrl + Right Shift) کو اکٹھا دبائيں۔
2. تحریر کی سمت انگریزی کی مناسب سے بائیں سے دائیں کرنے کے لئے بائیں کنٹرول اور شفٹ بٹنوں (Left Ctrl + Left Shift) کو اکٹھا دبائیں۔

اُردو فونٹس کی تنصیب
مائیکروسوفٹ کے 2 فونٹس Tahoma اور Sans Serif اُردو کا لحاظ کرتے ہیں۔ اُردو کے دوسرے معیاری فونٹس کی بآسانی تنصیب کے لئےآصف کی تیار کردہ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اِس فائل کی تنصیب سے آپ کے کمپیوٹر میں درجنوں اُردو فونٹ نصب ہو جائیں گے، جن کی مدد سے آپ تمام اُردو ویب سائٹس پڑھ سکیں گے اور ونڈوز کے مختلف پروگراموں میں اُردو لکھ بھی سکیں گے۔
اگر آپ اُردو کے علاوہ پاکستان کی دیگر علاقائی زبانوں کے یونیکوڈ اِستعمال میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ آرٹیکل ملاحظہ ہو۔

ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب
اگر آپ ونڈوز ایکس پی کی بجائے ونڈوز 2000 پروفیشنل، ونڈوز 2000 سرور اور ونڈوز 2000 ایڈوانس سرور میں سے کوئی خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو اُردو تنصیب کے دوران میں آپ کے کمپیوٹر کی رجسٹری میں تبدیلی کی جائے گی۔ اِس لئے آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ ونڈوز 2000 میں اُردو کی تنصیب سے پہلے اِحتیاطاً اپنے کمپیوٹر کی رجسٹری کا بیک اپ محفوظ کر لیں۔ رجسٹری کے بیک اپ بارے معلومات کے لئے مائیکروسوفٹ کو وِزٹ کیجئے۔

ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب 3 مراحل میں مکمل ہو گی۔

پہلا مرحلہ: اُردو زبان کی تنصیب
1. نیچے دی گئی دونوں فائلوں کو اپنے کمپیوٹر میں %Windir%\system32 ڈائریکٹری میں محفوظ کرلیں۔
* پہلی فائل: kbdurdu.dll
* دوسری فائل: urdu.reg
2. اب urdu.reg پر ڈبل کلک کریں، ایسا کرنے سے ونڈوز رجسٹری میں ضروری رد و بل ہو جائے گا۔
3. احتیاطا اب آپ اپنا کمپیوٹر ری اسٹارٹ کرلیں۔

دوسرا مرحلہ: عربی زبان کا اِضافہ
1. کنٹرول پینل میں جا کر Regional and ******** Options پر کلک کریں۔
2. وہاں موجود Settings for the System ******** میں عربی کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبا دیں۔
3. اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔

تیسرا مرحلہ: اُردو زبان کا اِضافہ
1. کنٹرول پینل میں جا کر Regional and ******** Options پر کلک کریں۔
2. وہاں موجود Locale کے خانے سے اُردو کو منتخب کریں۔
3. اب Set Default کے بٹن سے Select System Locale میں مینو سے اُردو منتخب کر کے OK کا بٹن دبا دیں۔
4. اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔

ونڈوز 98 میں اُردو کی تنصیب
اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 کی بجائے ونڈوز 98 خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو سب سے پہلے واضح ہو کہ آپ کے کمپیوٹر میں مکمل اُردو تنصیب ممکن نہیں۔ تاہم ونڈوز 98 کے حامل کمپیوٹرز میں جزوی طور پر اُردو کی تنصیب عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس کی مدد سے آپ یونیکوڈ اُردو میں بنی تمام ویب سائٹس کو ملاحظہ کر سکیں گے۔ ونڈوز 98 میں اُردو کی جزوی تنصیب کے لئے آپ کو درج ذیل دو اشیاء کی ضرورت ہو گی:
1. تاہوما (فونٹ)
2. فائر فوکس (براؤزر)

اُردو ویب سائٹس ملاحظہ کرنے کے لئے آپ کو مائیکروسافٹ کے براؤزر اِنٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے موزیلا کے براؤزر فائر فوکس اِستعمال کرنا ہو گا، جو تاہوما فونٹ کی مدد سے آپ کو اُردو ویب سائٹس میں لکھی تحریریں پڑھ سکنے قابل کرے گا۔

پہلا مرحلہ
1. فائر فوکس کی فائل مینیو سے Tools میں سے Options کو منتخب کریں۔
2. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں بائیں طرف سے General میں سے Fonts & Colors کو منتخب کریں۔
3. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں موجود Font for کے سامنے سے Unicode کو منتخب کریں اور نیچے فراہم کردہ فونٹس کی تینوں لسٹوں میں سے Tahoma کو منتخب کر لیں۔
4. اب اِسی کھڑکی کے نیچے بائیں جانب Alway use my کے سامنے موجود Fonts کو منتخب کرتے ہوئے OK کا بٹن دبا دیں۔

دوسرا مرحلہ
1. فائر فوکس کی فائل مینیو سے Tools میں سے Options کو منتخب کریں۔
2. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں بائیں طرف سے General میں سے setting کو منتخب کریں۔
3. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں نیچے موجود Default Character Encoding کے سامنے سے Unicode UTF-8 کو منتخب کرتے ہوئے OK کا بٹن دبا دیں۔

آخری مرتبہ ترمیم کی گئی بذریعہ ابن عمر : بوقت 08:29 AM مؤرخہ 25-08-10 سبب: تجدید
ابن عمر آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 19-06-07, 02:04 PM   #2
محمد عویدص
-: محسن :-
 
محمد عویدص کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-06-18
قیام: اسلام آباد ۔۔پاکستان
جنس: male
پوسٹس: 200
پوائنٹس: 13
محمد عویدص
admin صاحب بہت اعلٰی
محمد عویدص آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 24-06-07, 11:57 PM   #3
حنا فیصل
-: مشاق :-
 
تاریخ شمولیت: 2007-06-06
قیام: @In Your Heart
جنس: female
پوسٹس: 373
پوائنٹس: 13
حنا فیصل
کیا بات ہے جناب
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
بہت اچھے انداز میں اپ نے سمجھایا ہے
شکریہ
__________________
نہیں‌کوئی انسان محبت سے خالی
حنا فیصل آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 20-09-07, 05:38 AM   #4
عبدالوھاب کاٹھ
-: محسن :-
 
عبدالوھاب کاٹھ کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-03-05
قیام: کراچی
جنس: male
پوسٹس: 130
پوائنٹس: 14
عبدالوھاب کاٹھ عبدالوھاب کاٹھ
عبدالوھاب کاٹھ کی طرف بذریعہ MSN  پیغام ارسال کریں عبدالوھاب کاٹھ کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں عبدالوھاب کاٹھ کی طرف بذریعہ Skype  پیغام ارسال کریں
ایڈمن بھائی
بہت عمدہ شیرنگ ہے
جزاک اللہ
عبدالوھاب کاٹھ آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 14-10-07, 09:05 PM   #5
گل خان
-: ماہر :-
 
گل خان کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-09-05
جنس: male
پوسٹس: 501
پوائنٹس: 14
گل خان گل خان
بہت خوب جناب--
گل خان آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 14-11-07, 10:50 AM   #6
مون لائیٹ آفریدی
-: ممتاز :-
 
مون لائیٹ آفریدی کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-09-22
قیام: پشاور
جنس: male
پوسٹس: 4,682
پوائنٹس: 113
مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی مون لائیٹ آفریدی
مون لائیٹ آفریدی کی طرف بذریعہ AIM پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کی طرف بذریعہ MSN  پیغام ارسال کریں مون لائیٹ آفریدی کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں
جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔
مون لائیٹ آفریدی آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 18-11-07, 05:50 PM   #7
محمد اکبر فیض
-: منفرد :-
 
محمد اکبر فیض کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-04-23
جنس: male
پوسٹس: 1,394
پوائنٹس: 16
محمد اکبر فیض محمد اکبر فیض
بہت خوب بھای شکریہ
__________________
اس دور میں خوش نصیب وہ ہے اکبر
جس نے قرآن مجید کھلا رکھا ہے
محمد اکبر فیض آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 19-12-07, 10:16 AM   #8
jiaali
-: معاون :-
 
jiaali کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-12-03
جنس: female
پوسٹس: 14
پوائنٹس: 0
jiaali
Admin Bhai!

while clicking on the link given in your post viz.

۔۔۔۔۔۔۔۔اُردو فونٹس کی تنصیب
مائیکروسوفٹ کے 2 فونٹس Tahoma اور Sans Serif اُردو کا لحاظ کرتے ہیں۔ اُردو کے دوسرے معیاری فونٹس کی بآسانی تنصیب کے لئےآصف کی تیار کردہ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اِس فائل کی تنصیب سے آپ کے کمپیوٹر میں درجنوں اُردو فونٹ نصب ہو جائیں گے، جن کی مدد سے آپ تمام اُردو ویب سائٹس پڑھ سکیں گے اور ونڈوز کے مختلف پروگراموں میں اُردو لکھ بھی سکیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔
the following message appears

"The page cannot be found

The page you are looking for cannot be found.

If you typed in the URL, please check to see if you may have made a spelling error.

If you followed a link, it may be outdated. If you followed a link from within UrduWeb.org, please notify the Webmaster at webmaster@urduweb.org about the page you found the bad link on and the page you were trying to access. The link would be fixed at the earliest. If you followed a link from an external site, please notify the webmaster of that site and ask them to correct their link.

You can continue on to the home page.
jiaali آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 19-12-07, 10:43 PM   #10
گل خان
-: ماہر :-
 
گل خان کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-09-05
جنس: male
پوسٹس: 501
پوائنٹس: 14
گل خان گل خان
بہت خوب۔۔جزاک اللہ
گل خان آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 19-12-07, 10:59 PM   #11
بلوچ
-: منفرد :-
 
بلوچ کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-11-08
جنس: male
پوسٹس: 1,456
پوائنٹس: 30
بلوچ بلوچ بلوچ بلوچ بلوچ بلوچ بلوچ بلوچ بلوچ بلوچ بلوچ
کچھ معیاری اردو فونٹس آپ لوگ یہاں سے بھی ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں
http://urdulife.com/font/download/index.html
شکریہ
بلوچ آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 12-01-08, 02:31 AM   #12
sjk
-: ممتاز :-
 
sjk کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-09-08
قیام: امریکہ
جنس: female
پوسٹس: 1,721
پوائنٹس: 502
sjk sjk sjk sjk sjk sjk sjk sjk sjk sjk sjk
sjk کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں
Hot

السلام و علیکم،
بھائی میں جب بھی بورڈ ڈاون لوڈ کرتی ہوں تو ہو نہیں رہا و
sjk آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 12-01-08, 02:36 AM   #13
sjk
-: ممتاز :-
 
sjk کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-09-08
قیام: امریکہ
جنس: female
پوسٹس: 1,721
پوائنٹس: 502
sjk sjk sjk sjk sjk sjk sjk sjk sjk sjk sjk
sjk کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں
Eh S(9)

السلام وعلیکم،
بھائ میں جب بھی ڈاون لوڈ کرتی ہوں ہو نہیں رہا کتنی بر کو شش کر چکی ہوں اس طرح سے لکھا آجاتا ہے.




Erro reading from file:

C;\DOCUME~1\GODGID~1\LOCALS~1\Temp\Temporary Directory 1 for Phonetic.zip\Phonetic\i386\Phonetic.dll. verify that the file exists and that you can access it.

Try Again Cancel
sjk آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 12-01-08, 04:49 AM   #14
ابن عمر
 
تاریخ شمولیت: 2006-11-16
قیام: ارض الحرمین
جنس: male
پوسٹس: 13,349
پوائنٹس: 4837
ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر ابن عمر
ابن عمر کی طرف بذریعہ MSN  پیغام ارسال کریں ابن عمر کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں ابن عمر کی طرف بذریعہ Skype  پیغام ارسال کریں
اقتباس:
sjk نے لکھا ہے ۔۔ پیغام کا مشاھدہ کریں
السلام و علیکم،
بھائی میں جب بھی بورڈ ڈاون لوڈ کرتی ہوں تو ہو نہیں رہا و
اقتباس:
sjk نے لکھا ہے ۔۔ پیغام کا مشاھدہ کریں
السلام وعلیکم،
بھائ میں جب بھی ڈاون لوڈ کرتی ہوں ہو نہیں رہا کتنی بر کو شش کر چکی ہوں اس طرح سے لکھا آجاتا ہے.




Erro reading from file:

C;\DOCUME~1\GODGID~1\LOCALS~1\Temp\Temporary Directory 1 for Phonetic.zip\Phonetic\i386\Phonetic.dll. verify that the file exists and that you can access it.

Try Again Cancel
وعلیکم السلام
آپ کون سے لنک سے ڈاؤنلوڈ نہیں کرپارہیں ؟
ابن عمر آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
پرانا 12-01-08, 11:54 PM   #15
عبدالوھاب کاٹھ
-: محسن :-
 
عبدالوھاب کاٹھ کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-03-05
قیام: کراچی
جنس: male
پوسٹس: 130
پوائنٹس: 14
عبدالوھاب کاٹھ عبدالوھاب کاٹھ
عبدالوھاب کاٹھ کی طرف بذریعہ MSN  پیغام ارسال کریں عبدالوھاب کاٹھ کی طرف بذریعہ yahoo پیغام ارسال کریں عبدالوھاب کاٹھ کی طرف بذریعہ Skype  پیغام ارسال کریں
اقتباس:
بلوچ نے لکھا ہے ۔۔ پیغام کا مشاھدہ کریں
کچھ معیاری اردو فونٹس آپ لوگ یہاں سے بھی ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں
http://urdulife.com/font/download/index.html
شکریہ
بہت شکریہ بلوچ بھائی خوش رہیں
عبدالوھاب کاٹھ آف لائن ہے   یہ اقتباس دیں
جواب پوسٹ کریں

Bookmarks

ٹیگز
اردو, انسٹال, اپنے, کمپیو, ٹر

موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز

پوسٹ کرنے کے قوانین
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

سمائلز آن ہے
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے

قوانین
فورم منتخب کریں

مشابہ موضوعات
موضوع مصنف فورم جوابات آخری پیغام
مقدمه سنن ابو داود - از ڈاکٹر فریوائی نعیم یونس نقطۂ نظر 14 26-03-13 12:06 PM
ترجمہ منہاج السنۃ النبویۃ جلد 8 قسط چہارم: شفیق سیرتِ سلف الصالحین 0 16-10-12 08:59 PM
مبینہ تحریف ِقرآن کا قائل کون ؟ گوجرانوالین آپ کے سوال / ہمارے جواب 4 23-03-12 04:58 AM
اسلامی حکومت کس طرح قائم ہوتی ہے؟ qasim hafeez حالاتِ حاضرہ 6 01-01-11 08:50 AM


فورم کے تمام اوقات GMT +3 کے مطابق . وقت ہے ابھی 07:10 PM


Powered by vBulletin Version 3.8.7
® Copyright ©2000 - 2013, Jelsoft Enterprises Ltd. Urdu Translation by A.REHMAN
User Alert System provided by Advanced User Tagging (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2013 DragonByte Technologies Ltd.
Contact admin : admin@urduvb.com