URDU MAJLIS FORUM  

واپسی   URDU MAJLIS FORUM > ::: مجلسِ حالاتِ حاضرہ ::: > حالاتِ حاضرہ


حالاتِ حاضرہ :: حالاتِ حاضرہ کے متعلق باخبر رہنے کیلیے ایک خاص مجلس ::

جواب پوسٹ کریں
 
موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 03-03-09, 01:24 AM   #1
باذوق
-: ممتاز :-
 
تاریخ شمولیت: 2007-06-10
آئی ڈی نمبر: 101
قیام: اِنَّ الْاَرْضَ لِلّهِ
جنس: male
پوسٹس: 5,317

پوائنٹس: 33 باذوق پوائنٹ بند ہیں

ایوارڈز شوکیس

Hot پاکستان کی بقا ۔۔۔ اسلام یا سیکولرزم ؟؟!!

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
پاکستان کی بقا
اسلام میں یا سیکولرزم میں ... ؟!

* * *

پاکستان کا مطلب کیا
لا الٰه الا الله

یہ وہ نعرہ ہے جس نے قیامِ پاکستان کی تحریک کے دوران مسلمانوں میں جوش و خروش پیدا کیا تھا ۔
بانئ پاکستان محمد علی جناح نے قیامِ پاکستان سے پہلے اور اس کے بعد بھی متعدد مواقع پر قیامِ پاکستان کے مقاصد کو نہایت واضح اور غیر مبہم الفاظ میں بیان کیا ہے ۔
13۔ جنوری 1948ء کو اسلامیہ کالج ، پشاور کے جلسہ میں حصولِ پاکستان کا مقصد بیان کرتے ہوئے قائد پاکستان نے فرمایا تھا :
اقتباس:
ہم نے پاکستان کا مطالبہ ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا تھا بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں ہم اسلام کے اصولوں کو آزما سکیں ۔
آج اگر پاکستانی ذرائع ابلاغ میں سیکولرزم کی تازہ لہر چل نکلی ہے تو اس کے پسِ پشت عالمی منصوبہ بندی کا شبہ بھی ناممکن نہیں ۔ اور اس قسم کی منصوبہ بندی کا اہم ترین ہدف یہ ہے کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں اسلامی تحریکوں کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے ۔
بے شک پاکستان میں صحافت کو اور صحافیوں کو آزادئ رائے کی سہولت حاصل ہے ۔ اسی سبب اگر ... پاکستان کے سیکولر مزاج صحافی دانستہ یا نادانستہ طور پر اپنے مضامین میں پاکستان کی نظریاتی اساس پر حملہ کرتے ہیں تو اس پر غصہ یا ناراضگی کا جذباتی اور غیر ضروری اظہار مناسب عمل نہیں ۔ بلکہ ایسے مواقع پر ہونا تو یہ چاہئے کہ وہ صحافتی طبقہ بھی کھل کر سامنے آئے جس کے نزدیک نظریہء پاکستان کا دوسرا نام اسلام ہے ۔

* نظریۂ پاکستان . .. یعنی پاکستان آئیڈیالوجی کی اصطلاح کب اور کس سوچ کے تحت استعمال کی گئی ؟
* کیا پاکستان کا مطالبہ حقیقت میں محض زمین کے ایک ٹکڑے کے حصول کی خاطر کیا گیا تھا ؟
* جس ریاست کے دستور کے پیشِ نظر شریعتِ اسلامی رہی ہو کیا اس ریاست کو سیکولر ریاست کا درجہ دیا جا سکتا ہے ؟
* کیا قائد پاکستان نے نظریۂ پاکستان کا نعرہ کبھی استعمال ہی نہیں کیا تھا ؟
* کیا یہ حقیقت ہے کہ نظریۂ پاکستان کی اصطلاح جماعتِ اسلامی کی قائم کردہ ہے ؟


اِن تمام سوالات کے جوابات سے نئی نسل کو واقف کرانے کی خاطر آج یہ امر ضروری ہو گیا ہے کہ تاریخِ قیامِ پاکستان کے گمشدہ اوراق کو تلاش کیا جائے ۔

نظریۂ پاکستان یا پاکستان آئیڈیالوجی یا پاک آئیڈیالوجی کی اصطلاح ... سب سے پہلے لفظ "پاکستان" کے خالق چودھری رحمت علی نے 1934ء میں استعمال کی تھی ۔ ان کے اپنے الفاظ یوں ہیں :
(Ref.:
Pakistan - The Father Land of the Pak Nation. By: Ch. Rehmat Ali, P:205 )

The effect of Pak-Ideology on the myth of Indian unity has been devastating. It has destroyed the cult of uni-nationalism and uni-territorialism of India and created instead the creed of the multi-nationalism and multi-territorialism of "Dinia" (South Asia).

ہندوستانی وحدت کے موہوم راز پر پاک آئیڈیالوجی کے بہت تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ۔ اس نے وحدانی علاقائیت ، وحدانی قومیت کے عمومی تصور کو ختم کر دیا اور اس کے بجائے کثیر القومیت اور کثیر علاقائیت یعنی دینیہ (جنوبی ایشیا) کے تصور کو پروان چڑھایا ۔

نظریۂ پاکستان کا تعلق یقینی طور پر تحریکِ پاکستان سے مربوط ہے ۔ خود قائد پاکستان نے بھی نظریہء پاکستان کے الفاظ اپنی تقریروں میں ارشاد فرمائے تھے ۔
(Ref.:
Some recent speeches and writing of Mr.Jinnah. Published By: Sh. Muhammad Ashraf, Lahore, 1947. Page:89. )

It is by our own dint of arduous and sustained efforts that we can create strength and support our people not only to achieve our freedom and independance but to be able to maintain it and live according to Islamic ideals and principles.
Pakistan not only means freedom and independance but the Muslim Ideology which has to be preserved, which has come to us as a precious gift and treasure and which we hope other will share with us.

ہم اپنی سخت اور پیہم جدوجہد کے ذریعے قوت بہم پہنچا سکتے ہیں ، ہم نہ صرف آزادی کے حصول کے لیے اپنے لوگوں کی معاونت کر سکتے ہیں ، بلکہ ہم انہیں اس قابل بھی بنا سکتے ہیں کہ وہ اس کو قائم رکھیں اور اسلامی آدرش اور اصولوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کر سکیں ۔
پاکستان کا مطلب محض آزادی نہیں ہے ، اس کا مطلب مسلم آئیڈیالوجی بھی ہے جس کا تحفظ کیا جانا باقی ہے ، جو ہم تک ایک قیمتی تحفے اور خزانے کے طور پر پہنچا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دوسری (اقوام) بھی اس میں حصہ دار بن سکتی ہے ۔

اسلام دشمن طبقہ نے جب قائد پاکستان کی ایک تقریر کا من چاہا مفہوم اخذ کرتے ہوئے یہ منفی پروپیگنڈا شروع کیا تھا کہ پاکستان کا دستور اسلامی شریعت کی بنیاد پر نہیں بنایا جائے گا ... تب قائد پاکستان نے بھرپور انداز میں اس شرانگیزی کی مذمت کی تھی ۔
25۔ جنوری 1948ء کو کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے قائد پاکستان نے فرمایا تھا :
اقتباس:
میں ان لوگوں کی بات نہیں سمجھ سکتا ، جو دیدہ و دانستہ اور شرارت سے پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں کہ پاکستان کا دستور شریعت کی بنیاد پر نہیں بنایا جائے گا ۔ اسلام کے اصول عام زندگی میں آج بھی اسی طرح قابل اطلاق ہیں ، جس طرح تیرہ سو سال پہلے تھے ۔
میں ایسے لوگوں کو جو بدقسمتی سے گمراہ ہو چکے ہیں ، یہ صاف صاف بتا دینا چاہتا ہوں کہ نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ یہاں غیر مسلمانوں کو بھی کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے ۔
علاوہ ازیں قائد پاکستان نے 4۔ فبروری 1948ء کو سبی میں خطاب کے دوران یہ واضح ترین الفاظ بھی ارشاد فرمائے :
اقتباس:
میرا ایمان ہے کہ ہماری نجات کا واحد ذریعہ اس سنہری اصولوں والے ضابطہ حیات پر ہے جو ہمارے عظیم واضعِ قانون پیغمبرِ اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے لیے قائم کر رکھا ہے ۔ ہمیں اپنی جمہوریت کی بنیادیں سچے اسلامی اصولوں اور تصورات پر رکھنی چاہئیں ۔ اسلام کا سبق یہ ہے کہ مملکت کے امور و مسائل کے بارے میں یہ فیصلے باہمی بحث و تمحیص اور مشوروں سے کیا کرو ۔
باذوق آف لائن ہے Member's Picture Albums   یہ اقتباس دیں Share
ان 5 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے باذوق کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 18-03-09, 09:08 PM   #2
خادم خلق
-: ناظم :-
 
تاریخ شمولیت: 2007-12-27
آئی ڈی نمبر: 472
قیام: الریاض
جنس: male
عمر: 24
پوسٹس: 3,989

پوائنٹس: 23 خادم خلق خادم خلق خادم خلق خادم خلق خادم خلق خادم خلق خادم خلق خادم خلق
جزاک اللہ خیر۔

پر آجکل پاکستان کی بقا کے لئے ایک اور اصطلاح بھی استعمال کی جارھی ھے " سیکولر اسلام"۔
خادم خلق آف لائن ہے Member's Picture Albums   یہ اقتباس دیں Share
اس رکن نے اس مفید پوسٹ کے لیے خادم خلق کا شکریہ ادا کیا ہے
جواب پوسٹ کریں

Bookmarks

ٹیگز
بقا, اسلام, سیکولرزم, پاکستان, یا

موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز

پوسٹ کرنے کے قوانین
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

سمائلز آن ہے
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے

قوانین
فورم منتخب کریں

مشابہ موضوعات
موضوع مصنف فورم جوابات آخری پیغام
اسلام کا سیاسی نظام‏ مخلص متفرقات 1 30-07-09 07:37 AM
نیا افسانہ ابن مبارک حالاتِ حاضرہ 3 30-05-09 07:16 AM
عالمی حالات، اسلام اور پاکستان عتیق الرحمٰن اسلامی متفرقات 0 11-09-08 05:38 PM
شیعہ اور یہودی اعجاز علی شاہ غیر اسلامی افکار و نظریات 1 30-05-08 12:43 PM
نواقض اسلام اعجاز علی شاہ اتباعِ قرآن و سنت 8 29-08-07 12:46 PM


فورم کے تمام اوقات GMT +3 کے مطابق . وقت ہے ابھی 11:11 PM


URDU MAJLIS FORUM


Powered by vBulletin Version 3.8.5
® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd. Urdu Translation by A.REHMAN
Contact admin : admin@urduvb.com
Page Rank