>URDU MAJLIS FORUM
 

واپسی   URDU MAJLIS FORUM > ::: مجلسِ مذہب اور نظریات ::: > اسلامی کتب


اسلامی کتب :: قرآن و سنت ، سیرتِ مطہرہ ، تاریخِ اسلام پر مشتمل کتبِ اسلامی کا تعارف ، تبصرہ اور دیگر تفصیلات ::

موضوع مقفل کیا گیا
 
موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 04-05-09, 02:51 PM   #1
باذوق
-: ممتاز :-
 
باذوق کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-06-10
قیام: اِنَّ الْاَرْضَ لِلّهِ
جنس: male
پوسٹس: 5,284
پوائنٹس: 314
باذوق پوائنٹ بند ہیں
Rose سہاگ رات کے آداب - سنت کی روشنی میں

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

کسی بھی نوجوان لڑکے یا لڑکی کی زندگی میں شادی کا تصور ایک انتہائی خوش آئیند و مسرت خیز تصور ہوتا ہے۔ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی تعبیر بھی اس کے حسین خوابوں کی طرح ہو۔
البتہ ہمارے مسلم معاشرے میں مذہب سے کچھ نہ کچھ حد تک لگاؤ رکھنے والے نوجوانوں کی ایک خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ شبِ زفاف (سہاگ رات) سے قبل یا بعد کے آداب یا مسائل کے حل کا ادراک اس کو سنت مطہرة کی روشنی میں حاصل رہے۔

یوں تو اس ضمن میں عربی میں بہت سی مفید کتب لکھی گئی ہیں جنہیں گوگل پر "تحفة العروس" یا "تحفة العروسين" لکھ کر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہی میں سے ایک کتاب محمد الاستنبولی کی بھی رہی ہے جس کا اردو ترجمہ ایک زمانے سے اردو داں طبقہ میں مقبول رہا ہے۔ اردو میں بھی یہ کتاب "تحفة العروس" ہی کے نام سے شائع ہوئی ہے۔ کچھ اور بھی اردو کتب ہیں جن کے نام اس وقت مجھے یاد نہیں آ رہے۔
مگر برصغیری معاشرے میں عموماً پریم شاستر ، کوک شاستر ، گربھ شاستر جیسی محزب الاخلاق اور بازاری زبان پر مبنی ، بھڑکتے جذبات کو وقتی تسکین پہنچانے والی کتب کا چلن زیادہ رہا ہے۔ ایسے مواد کو پڑھ کر نوجوان کچھ سیکھے یا نہ سیکھے لیکن مذہب و اخلاقیات سے دور ضرور ہوتا جاتا ہے۔

سہاگ رات ۔۔۔۔ کسی نوجوان کی زندگی میں آنے والی ایک خوشگوار حقیقت اگر ہے تو ایک ایسا نازک موضوع بھی ہے جس کے بارے میں اور جس کے مسائل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عموماً ہمارے مسلم معاشرے میں جھجھک محسوس کی جاتی ہے۔

بلاشبہ انسانی زندگی کا کوئی رُخ یا کوئی موضوع ایسا نہیں ہے جس پر کتاب و سنت سے یقینی رہنمائی نہ ملتی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جب عصر حاضر کے محدث نبیل علامہ ناصر الدین البانی رحمتہ اللہ علیہ سے ان کے ایک دوست نے اپنی شادی کے موقع پر ان سے ایک کتاب کا تقاضا کیا تو علامہ علیہ الرحمة نے وقت کی قلت کے باوجود ایک ایسی مفید کتاب کو تحریر کیا جس میں سہاگ رات سے قبل اور بعد میں پیش آنے والے مسائل اور مباشرت کے آداب کو کتاب و سنت کی رہنمائی سے واضح کرنے کی موثر کوشش کی گئی ہے۔

شیخ موصوف نے اس نازک موضوع پر ایسی پاکیزہ اور اعلٰی معلومات بہم پہنچائی ہیں جن کی بنیاد اللہ تعالٰی کا مقدس کلام اور رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اطہر سے نکلے ہوئے محبوب ترین الفاظ ہیں۔

عربی زبان میں اصل کتاب کا نام آداب الزفاف في السنة المطهرة ہے اور جو نیچے دئے گئے ربط سے ورڈ فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

چونکہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ عرب کے معاشرے اور برصغیری رہن سہن میں بہت سا فرق ہے لہذا اس پوری کتاب کا جوں کا توں اردو ترجمہ کئے جانے کے بجائے فاضل مترجم نے اردو داں قاری کے لیے درج ذیل آسانیاں فراہم کی ہیں :
** بعض مقامات پر ترجمہ کے بجائے مفہوم کا سہارا لیا گیا
** طویل اور علمی قسم کے مباحث کو نظرانداز کیا گیا
** مشکل الفاظ کی تشریح کی گئی
** کسی حدیث کے تمام حوالوں کو درج کرنے کے بجائے صرف معروف کتب کے حوالے دئے گئے
** تمام حوالہ جات بعینہ وہی نقل کئے گئے جو شیخ البانی کی اصل عربی کتاب میں ہیں



امید کی جاتی ہے کہ شادی کرنے والے نوجوان اس کتاب سے مناسب رہنمائی لینے کے قابل ہو جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس کو جلد از جلد اردو یونیکوڈ میں بھی پبلش کیا جائے۔

ڈاؤن لوڈ روابط :

عربی کتاب : آداب الزفاف في السنة المطهرة - ورڈ فائل - صفحات:44 - 52 کیلوبائیٹس
اردو کتاب : سنتِ مطہرة اور آدابِ مباشرت - پ-ڈ-ف فائل - صفحات:90 - 2.65 میگابائیٹس
باذوق آف لائن ہے  
ان 11 ارکان نے اس مفید پوسٹ کے لیے باذوق کا شکریہ ادا کیا ہے
پرانا 04-05-09, 03:10 PM   #2
باذوق
-: ممتاز :-
 
باذوق کی نمائندہ تصویر
 
تاریخ شمولیت: 2007-06-10
قیام: اِنَّ الْاَرْضَ لِلّهِ
جنس: male
پوسٹس: 5,284
پوائنٹس: 314
باذوق پوائنٹ بند ہیں
کتاب کا نام : سنتِ مطہرة اور آدابِ مباشرت
تالیف : علامہ ناصر الدین البانی (رحمة اللہ)
اردو ترجمہ : محمد اختر صدیق
ناشر : مکتبہ اسلامیہ ، لاہور
صفحات : 90
پ-ڈ-ف فائل سائز : 2.65 میگابائیٹس


فہرست مضامین

نمبر شمار مضمون کا عنوان صفحہ نمبر
1 عرض مترجم 5
2 تقدیم 8
3 مقدمہ طبع اول 13
4 بیوی کے ساتھ لطف و مہربانی 20
5 بیوی کے سر (پیشانی) پر ہاتھ رکھ کر دعا کرنا 21
6 میاں بیوی کا اکٹھے نماز پڑھنا 22
7 ہم بستری کے وقت کیا کہے؟ 24
8 جماع کیسے کرے؟ 24
9 تحریم دبر 26
10 دوبارہ جماع کا ارادہ ہو تو وضو کرے 29
11 غسل افضل ہے 29
12 میاں بیوی کا اکٹھے غسل کرنا 29
13 جنبی سونے سے قبل وضو کرے 31
14 مذکورہ وضو کا حکم 32
15 جنبی کا وضو کے بدلے تیمم کرنا 33
16 سونے سے پہلے غسل افضل ہے 33
17 حائضہ عورت سے جماع حرام ہے 34
18 حائصہ سے جماع کرنے کا کفارہ 35
19 حائضہ عورت سے کہاں تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ 36
20 عورت کے پاک ہونے کے بعد جماع کب جائز ہے؟ 37
21 عزل کا جواز 37
22 عزل نہ کرنا بہتر ہے 39
23 نکاح میں میاں اور بیوی کی نیت کیا ہو؟ 40
24 شادی سے اگلے دن کیا کرے؟ 41
25 گھر میں غسل خانہ بنانا واجب ہے 42
26 میاں بیوی اپنے راز دوسروں کو بیان نہ کریں 43
27 ولیمہ کرنا واجب ہے 44
28 ولیمہ اور سنت طریقہ 45
29 گوشت کے بغیر بھی ولیمہ جائز ہے 47
30 صاحب ثروت لوگوں سے مدد اور ولیمہ کی دعوت 47
31 دعوت ولیمہ میں فقط امیروں کو بلانا حرام ہے 48
32 دعوت میں حاضر ہونا واجب ہے 48
33 ولیمہ میں حاضر ہو اگرچہ روزہ دار ہو 48
34 دعوت دینے والے کے کہنے پر روزہ افطار کرنا 49
35 نفلی روزہ کی قضا واجب نہیں 50
36 اللہ کی نافرمانی پر مشتمل دعوت میں نہ جائے 51
37 دعوت میں حاضر ہونے والے کیلئے کیا مستحب ہے؟ 54
38 اللہ کے نام کے علاوہ مبارکباد جاہلیت کا کام ہے 60
39 دلہن کا مہمانوں کی خدمت کرنا 60
40 دف بجا کر اشعار وغیرہ پڑھنا 61
41 شریعت کی مخالفت سے بچنے کا حکم 64
42 تصاویر لٹکانا 64
43 دیواروں کو پردوں اور قالینوں سے بچانا 67
44 بھنووں کے بال اکھاڑنا 70
45 ناخنوں کو لمبا کرنا اور نیل پالش لگانا 70
46 داڑھی منڈانا 71
47 منگنی کی انگوٹھی 73
48 عورتوں کیلئے سونے کا استعمال 76
49 بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا حکم 77
50 کچھ میاں بیوی کی خدمت میں 81
51 عورت پر خاوند کی خدمت واجب ہے 85
باذوق آف لائن ہے  
موضوع مقفل کیا گیا

Bookmarks

ٹیگز
شادی, رات, روشنی, آداب, سنت, سہاگ, کتاب

موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز

پوسٹ کرنے کے قوانین
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

سمائلز آن ہے
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے

قوانین
فورم منتخب کریں

مشابہ موضوعات
موضوع مصنف فورم جوابات آخری پیغام
چراغ سے چراغ ۔۔۔۔۔۔ القاعدہ اور جہادی عمل کا تسلسل لالکائی حالاتِ حاضرہ 4 06-03-10 08:05 AM
وجوبِ زیارتِ روضۃ رسول صلی اللہ علیہ وسلم (طاہر القادری کا رد) جاء الحق بریلویت 1 11-07-09 11:45 AM
قرآن اوربائبل سائنس کی روشنی میں(آخری قسط) اعجاز علی شاہ اسلام اور سائنس 1 12-01-09 06:43 PM
بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط محمد نعیم سیرت النبی (ص) : الرحیق المختوم 0 23-06-08 10:29 PM


فورم کے تمام اوقات GMT +3 کے مطابق . وقت ہے ابھی 06:14 AM


Powered by vBulletin Version 3.8.7
® Copyright ©2000 - 2014, Jelsoft Enterprises Ltd. Urdu Translation by A.REHMAN
User Alert System provided by Advanced User Tagging (Lite) - vBulletin Mods & Addons Copyright © 2014 DragonByte Technologies Ltd.
Contact admin : admin@urduvb.com